Ads Top

Tyry Rabty Myri Her Dawa By Mahmal Noor Episode 25 || تیرے رابطے میری ہر دوا از مہمل نور قسط نمبر 25

Tyry Rabty Myri Her Dawa
 By
Mahmal Noor
تیرے رابطے میری ہر دوا
 از
 مہمل نور


  Tyry Rabty Myri Her Dawa  By Mahmal Noor تیرے رابطے میری ہر دوا  از  مہمل نور

#تیرے_رابطے_میری_ہردوا
#از_مہمل_نور 
#Episode_25

میں اندر آجاؤ اگر تم بزی نہیں ہو تو۔۔۔۔؟؟چشمان نے دروازے میں کھڑے ہو کر اجازت لی۔۔۔
جی جی بھائی آجاۓ۔۔۔ہنی لپ ٹاپ سیڈ پر رکھ کر چشمان کی طرف متوجہ ہوا۔۔۔
تھنکس ہنی۔۔۔میں تمہارا احسان کبھی نہیں بھول سکتا۔۔۔
بھائی میں نے کچھ بھی نہیں کیا یہ سب اللّه کی طرف سے ہوا ہے میں خود حیران تھا جب بھابھی کو میں نے بھی دیکھا۔۔لیکن پھر خیال آیا جس کے نصیب میں جو لکھا ہوتا ہے وہ مل کر ہی رہتا ہے۔۔۔
ہمم۔۔یہ تو ہے۔۔۔چشمان نے اسکی بات کی تائید کی۔۔۔
پر بھائی ایک بات پوچھو اگر آپ بورا نہ مانے۔۔۔؟؟
ہاں پوچھو میں کیوں بورا مناؤ گا۔۔۔
بھائی آپ نے کہا تھا کہ بھابھی احمر سے محبت کرتی ہے لیکن پھر یہ آپ کے لیے کیسے مان گئی آپ نے پوچھا نہیں۔۔۔؟؟
نہیں میں نے نہیں پوچھا۔۔۔وہ اسکا پاسٹ تھا اگر ایسی کوئی بات ہوتی تو وہ کسی اور سے شادی کیسے کر سکتی ہے۔۔شاید فائزہ کو غلط فہمی ہوں۔۔۔
جی ہو سکتا ہے۔۔۔
چلو تم کام کرو میں چلتا ہوں۔۔چشمان جانے لگا جب ہنی نے آواز دی۔۔۔
بھائی۔۔؟؟
ہممم۔۔چشمان نے مڑ کر اسکی طرف دیکھا۔۔۔
آپ اب میری شادی کا بھی کچھ کرے۔۔۔آپ کی تو میں نے کروا دی ہے۔۔۔ہنی نے معصومیت سے کہا۔۔۔جس پر چشمان ہنسنے لگا۔۔۔
ٹھیک ہے کرتا ہوں آج ماما بابا سے بات کے اب تمہاری بھی شادی کر دی جائے۔۔۔
تھنکس بھائی۔۔ہنی فوراً اسکے گلے لگ گیا۔۔۔
بیٹا ابھی خوش ہو جاؤ جتنا ہونا ہے۔۔شادی کے بعد پوچھو گا کہتے ہوئے کمرے سے چلا گیا۔۔۔۔

**********

کیا کر رہی ہیں ۔۔۔؟؟چشمان نے اسے کچھ پڑھتے دیکھ کر پوچھا۔۔۔
بک پڑھ رہی ہوں۔۔۔عبیر نے نا گواری سے جواب دیا۔۔۔
اوو اچھا میں سمجھا ٹی وی دیکھ رہی ہیں حلانکہ ٹی وی بند تھا۔۔۔چشمان نے جان بوجھ کر یہ بات کہی تھی۔۔۔
تمہے کوئی کام ہے۔۔۔؟؟اسکی طرف بینا دیکھے عبیر نے پوچھا۔۔۔
مطلب اگر میں آپکو کوئی کام کہو تو آپ کرے گی ۔۔۔؟؟چشمان نے سوالیہ نظروں سے عبیر کو دیکھا۔۔۔
ظاہر ہی سی بات ہے تم میرے شوہر ہوں۔۔۔تو تمہارا کام کرنا مجھ پر فرض ہے۔۔۔یہ سب باتیں اسے مشال نے کہی تھی جو وہ اب چشمان کے سامنے کہہ رہی تھی۔۔۔
اور چشمان کو تو اسکی باتوں سے حیرانگی ہو رہی تھی۔۔۔پھر سمبھلتے ہوۓ بولا۔۔
اگر ایک کپ چاۓ بنا دے تو بہت خوشی ہو گی۔۔۔
چشمان کی بات پر تو عبیر کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی۔۔۔
کیا ہوا نہیں آتی بنانی۔۔؟؟چشمان شرارت سے بولا۔۔۔
میں نے کب کہا کےنہیں آتی۔۔۔لاتی ہوں کہتے ہوئے کچن کی طرف بڑھ گئی۔۔۔
اور چشمان کو اسکے چہرے کے تصورات سے پتا چل گیا تھا کہ عبیر کو چاۓ نہیں بنانی آتی۔۔۔
چشمان بیٹا تیار ہوجاؤ آج اپنی پیاری بیوی کے ہاتھ کی چاۓ پینے کے لیے۔۔۔خود سے باتیں کرتے ہوئے اسکے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی تھی۔۔۔
کچھ دیر بعد عبیر چاۓ لے آئی۔۔
چشمان نے کپ پکڑتے ہوئے تھنکس کہا۔۔۔عبیر نے بے رخی سے اسکی طرف دیکھا اور واپس اپنی بک کھل کر بیٹھ گئی۔۔۔پر وہ نا چاہتے ہوۓ بھی یہ سوچ رہی تھی کہ چشمان مزے سے چاۓ پی رہا ہے ابھی تک اس نے کچھ کہا نہیں۔۔۔
چشمان دو تین سپ لے نے کے بعد عبیر کی طرف متوجہ ہوا جو بظاہر بک پڑھ رہی تھی۔۔۔
اچھی بنی ہے بس ایک کمی تھی۔۔۔چشمان نے اسکی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔
عبیر نا چاہتے ہوۓ بھی پوچھ بیٹھی کیا کمی ہے۔۔؟؟
یہی اگر آپ کوفی کی جگہ پتی ڈال دیتی تو اور زیادہ مزے کی بنتی۔۔۔
اور عبیر کا شرم سے بورا حل تھا کاش وہ انٹی سے پوچھ لیتی تو اسکی باتیں سننے کو نا ملتی۔۔۔
اور غصےمیں اٹھ کر باہر چلی گئی۔۔۔
اب تو لگتا ہے روزکوفی اور چاۓ کا مکسچر ہی پینے کو ملا کرے گی۔۔۔

********

ایشال تمہے کچھ خیال بھی ہے تم ابھی تک سو رہی ہوں پتا بھی ہے آج بھائی صاحب شادی کی تاریخ طے کرنے آرہے ہیں اور تم مزے سے سو رہی ہوں۔۔۔اٹھو جلدی۔۔۔رائمہ اسے کب سے اٹھا رہی تھی۔۔۔
امی سونے دیےنا یہی نیندیں پوری کرنے دے۔۔ سسرال میں پھر کون سونے دیتا ہے۔۔۔ایشال معصومیت سے بولی۔۔۔
بیٹا جیسی تمہاری حرکتیں ہیں نہ۔۔ پتا نہیں وہ سکون سے کیسے سوۓ گئے۔۔۔اب اٹھوں جلدی تیاری کرو انکے آنے کی۔۔۔مشال نین بھی گھر سے نکلنے والے ہیں اگر اب تم نہیں اٹھی تو میں نے جوتا اٹھا لینا ہے۔۔۔رائمہ نے دھمکی دی۔۔۔
انکی بات پر ایشال فوراً اٹھ کر بیٹھ گئی۔۔۔امی میں تو اٹھ گئی۔۔۔
چلی اب کمرے سے باہر بھی نکلو۔۔۔اور میری بات کان کھول کر سن لو اگر اس دن کی طرح آج بھی انکے سامنے کچھ الٹا سیدھا بولا تو پھر دیکھنا میں تمہارا کیا حال کرتی۔۔۔
نہیں کہتی امی کچھ۔۔۔ایک بار میری شادی ہو جاۓ پھر دیکھنا میں نے یہاں آیا ہی نہیں کرنا۔۔۔ایشال منہ بنا کر بولی۔۔۔
ٹھیک ہے مت آنا۔۔لیکن جب تک یہاں ہوں میری ہر بات مانا کرو۔۔۔میں کچن کو دیکھ لو۔۔۔اور تم ذرا اپنا روم سیٹ کر لو۔۔۔کہتے ہوئے چلی گئی۔۔۔
اور ایشال نے انکے جاتے ہی ناچنا شروع کر دیا۔۔۔
کتنے لکی ہو تم حنان کے تمہے مجھ جیسی معصوم سی بیوی مل رہی ہیں۔۔۔کبھی کبھی مجھے تمہاری قسمت پر رشک آتا ہے کہ تمہے میں بن مانگے ہی مل گئی ورنہ مجھ جیسی لڑکی تو دعاؤں کے بعد بھی نہیں ملتی۔۔۔پھر آئینے میں دیکھ کر خود ہی شرما گئی۔۔۔

*********

تائی امی آج ایشال کی شادی تاریخ طے کرنے کے لیے ماموں کی فیملی امی کے گھراکٹھا ہو رہی ہیں اسلیے امی نے مجھے اور نین کو بھی بولایا ہے اگر آپ کی اجازت ہو تو ہم جاۓ۔۔مشال نے جھجکتے ہوۓ پوچھا۔۔۔
اگر میں انکار کر دو کیا تم نہیں جاؤ گی۔۔۔؟؟ثمرہ نے اسکی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا۔۔
نہیں تائی امی میں نہیں جاؤ گی۔۔۔مشال نے یقین دہانی کرائی۔۔۔
ادھر آؤ۔۔۔اب کی بار ثمرہ کا لہجہ نرم تھا۔۔۔
مشال ہچکیچا تے ہوۓ ثمرہ کے قریب گئی۔۔۔
جی۔۔
ثمرہ نے فوراً اسے گلے لگا لیا۔۔۔ثمرہ کے ایک دم گلے لگا پر مشال کو دھچکا لگا۔۔۔
مشال آئی ایم سوری میں نے تمہارے ساتھ بورا کیا اور تم پھر بھی میری ویسے ہی عزت کرتی ہو جیسے پہلے دن کرتی تھی۔۔۔
نہیں تائی امی ایسی کوئی بات نہیں ہے۔۔میرے دل میں آپ کے لیے بہت عزت ہے اور آپ صرف نین کی امی ہی نہیں میری بھی کچھ لگتی ہے۔۔اور آپ ایسا کبھی نہیں سوچنا کہ میں آپ کے لیے کبھی اپنے دل میں کچھ بورا رکھو گی۔۔۔
جیتی رہو۔۔۔اللّه تمہے بہت خوشیاں دے۔۔اور پھر اولاد والا کرے۔۔میں جانتی ہو مشال نین تمہاری وجہ سے نہیں گیا ورنہ شاید وہ اس دن ہی مجھے چھوڑ کر چلا جاتا۔۔۔
نہیں تائی امی ہم آپکو کبھی نہیں چھوڑ کر جاۓ گئے چاہے جو ہو جاۓ۔۔۔
مشال چلو دیر ہو رہی ہے چچی کی بھی کال آ رہی ہے۔۔۔نین اپنے دھیان میں آرہا تھا جیسے ہی مشال اور ثمرہ کو ایک ساتھ دیکھا۔۔ اور وہی روک گیا۔۔۔
دونوں نے نین کی طرف دیکھا۔۔۔۔اسے حیران دیکھ کر مسکرادی۔۔۔
چلو نین گاڑی نکالوں میں بھی تم لوگوں کے ساتھ چلو گی۔۔۔
جی موم۔۔۔!!!کہتے ہوئے باہر کی طرف چل دیا۔۔۔
مشال تم چلو میں اپنا بیگ لے کر آتی ہوں۔۔
جی تائی امی۔۔۔مشال بھی بہت خوش تھی کہ آج ثمرہ انکے ساتھ جا رہی ہیں۔۔۔

😍😍


No comments:

غازی از ابو شجاع ابو وقار قسط نمبر60 Ghazi by Abu Shuja Abu Waqar

Ghazi  by  Abu Shuja Abu Waqar  غازی از ابو شجاع ابو وقار  پیشکش محمد ابراہیم 60 آخری قسط نمبر  Ghazi by Abu Shuja Abu...

Powered by Blogger.