Ads Top

غازی از ابو شجاع ابو وقار قسط نمبر39 Ghazi by Abu Shuja Abu Waqar

Ghazi

 by 

Abu Shuja Abu Waqar 


غازی از ابو شجاع ابو وقار
 پیشکش محمد ابراہیم
39 قسط نمبر
 Ghazi by Abu Shuja Abu Waqar 
Presented By Muhammad Ibraheim
 Episode 39
 حاجی مستان نے میری بات سن کر کہا کہ تمام ہندو اور انکی ایجنسیاں میری دشمن ہیں مگر مجھے ہاتھ ڈالتے ہوئے ڈرتے ہیں اور کوئی ٹھوس ثبوت کی تلاش میں ہیں بلکہ وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ میں نہ صرف بھارتی مسلمانوں بلکہ پاکستان کا نہ صرف حامی ہوں بلکہ ان کے مفادات کی خاطر کوئی بھی خطرناک کام کر گزرنے سے گریز نہیں کرتا وہ ہمیشہ سے اس کوشش میں ہیں کہ میرے خلاف انکو کوئی ٹھوس ثبوت مل جاے اور وہ مجھے گرفتار کر لیں تمہاری تمام باتوں پر یقین کرنے کے باوجود اس بات کا بھی امکان موجود ہے کہ تم کسی بھارتی فوجی جاسوسی ادارے کے فرد ہو اور تمہارے ذریعے مجھے اپنے جال میں پھانس سکیں میرا تمہارے پاکستانی ادارے سے دو ہفتوں میں ایک بار رابطہ ہوتا ہے تمہارے کوڈ نمبر نام اور حلیے سے میں پہلے تصدیق کروں گا تم اپنا پورا نام اپنے افسروں کا نام اور اپنا کوڈ نمبر لکھ کر مجھے دے دو تم اصلی ہو یا نقلی دونوں صورتیں ہو سکتی ہیں میں گیسٹ ہاؤس سے تمہارا سامان منگوا لیتا ہوں جب تک پاکستان سے تمہاری تصدیق نہیں ہو جاتی تم کو میرے آدمیوں کی نگرانی میں میرے ایک آرام دہ گھر میں رہنا ہو گا اور اس گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی اس گھر میں ڈاکٹر تمہارا علاج بھی کرے گا اور تُمہاری ضرورت کی ہر شے مہیا کی جائے گی میرے ساتھی تمہارے ساتھ نہایت عزت سے پیش آئیں گے جب تک کہ تم ان کے کسی کام میں مداخلت نہیں کرو گے پاکستان نے اگر تمہارے اصلی اور صحیح ہونے کی تصدیق کر دی تو تم ہمارے لیے ایک بہت ہی قابل احترام مہمان ہو گے اور یہ بات ہمارے لیے بھی باعث فخر ہو گی اور ہم تمہاری ہر خواہش پوری کرنے میں فخر محسوس کریں گے اور اگر پاکستان نے تمہاری تصدیق نہ کی تو ہم تمہیں بغیر تشدد کے ہلا ک کر دیں گے اور تمھیں جہاں رکھا جا رہا ہے وہاں نہ تو تم میرے ساتھیوں سے کسی بات کی تصدیق کرو گے اور نہ تم انہیں اپنے متعلق کچھ بتاؤ گے
یہ کہہ کر حاجی صاحب نے گھنٹی بجائی اور ملازم کو کاغذ اور قلم لانے کا کہا میں نے کاغذ پر اپنے متعلق تمام تفصیل لکھ دی حاجی صاحب نے مجھے یہاں تک پہنچانے والے اپنے آدمیوں کو بلایا اور گجراتی میں انہیں میرے متعلق ہدایات دیں اس کے بعد وہ اٹھ گیا اور مجھ سے گرم جوشی سے ہاتھ ملایا اور کہا کہ مجھے تمہاری باتوں پر یقین ہے لیکن سیکورٹی کے لیے یہ سب کچھ کرنا ضروری ہے جونہی پاکستان سے تمہاری تصدیق ہو جاے گی تو نہ صرف میں تم سے معافی مانگوں گا بلکہ اس ناخوشگوار کام کے بدلے میں تمہارے لیے میرے پاس ایسے سرپرائز ہوں گے جنکا تم تصور بھی نہیں کر سکتے یہ کہہ کر حاجی صاحب چلے گئے
 حاجی صاحب کے آدمیوں نے بڑے احترام سے مجھے چلنے کو کہا گیراج پہنچ کر ہی میری آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور گاڑی تقریباً ایک گھنٹہ سفر کے بعد ایک جگہ رکی میری آنکھوں سے پٹی کھول دی گئی یہ بہت ہی اونچی دیواروں والا بنگلہ تھا جس سے باہر صرف ناریل کے درختوں کا اوپری حصہ ہی دکھائی دیتا تھا اور سمندر کی لہروں کی آواز سنائی دیتی تھی اس بنگلے میں ایک نہایت ہی شائشتہ اور آرام دہ بیڈ روم اور ایک سجا سجایا ڈرائنگ مجھے دیا گیا ان دو آدمیوں نے کہا کہ وہ گیسٹ ہاؤس سے میرا سامان اور ڈاکٹر کو لے کر 4 بجے تک پہنچ جائیں گے. میں نے انہی کچھ انگریزی کے اخبار اور کچھ کتابیں بتائیں کہ یہ بھی لیتے آنا آخر پاکستان سے میری تصدیق ہونے تک مجھے کچھ خود کو کہیں مصروف تو رکھنا تھا اونچی چار دیواری سے گرے اس بنگلے میں اندر مجھے گھومنے پھرنے کی آزادی تھی لیکن گیٹ سے باہر میں نہی جا سکتا تھا بیڈ روم اور ڈرائنگ روم دونوں ائیر کنڈیشنڈ تھے ڈرائنگ روم میں گرئڈنگ 191 ریڈیو گرام اور بہت سارے ریکارڈر اور ٹیپ کے سپول تھے بیڈ روم میں بھی ایک ریڈیو تھا سہ پہر کا کھانا بہت ساری ڈشوں پر مشتمل تھا سہہپہر 4بجے ایک آدمی ڈاکٹر کو لے کر آ گیا ڈاکٹر نے میرے زخموں کی ڈریسنگ کی میں نے اسے انجنکشن لکھواے تو اس نے کہا وہ ان انجنکشن سے زیادہ اچھے انجنکشن ساتھ لایا ہے انجنکشن لگانے کے بعد ڈاکٹر چلا گیا اس کے ساتھ آنے والا آدمی ڈھیر سارے رسالے اور کتابیں لایا تھا اس نے مجھ سے کہا کہ اگر پینا چاہیں تو اعلی وہسکی اور سکاچ موجود ہے میں نے شکریہ کے ساتھ معذرت کر لی اس نے کہا کہ جس چیز کی ضرورت ہو بتا دیجئے گا فوراً حاضر کر دی جاے گی ہر روز دو مرتبہ اور چار بجے ڈاکٹر آیا کرے گا اپنی صحت کے علاوہ اس سے کوئی بات نہ کریں یہ کہہ کر وہ چلا گیا مکمل ریسٹ اور تحفظ کا احساس اور اعلی ڈاکٹری علاج اور اچھی خوراک کیوجہ سے میں تیزی سے تندرست ہونے لگا اسی طرح 8 روز گزر گئے نویں روز 11 بجے وہی دونوں آدمی آے اور مجھے کہا کہ بڑے سیٹھ نے آپکو بلایا ہے میں تیار ہو کر ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ گیا اس بار انہوں نے میری آنکھوں پر پٹی نہیں باندھی تھی گاڑی اسی بڑے گیراج میں جا کر رک گئی میں چونکہ بمبئی سے ناواقف تھا اس لیے آنکھوں پر پٹی نا ہونے کے باوجود مجھے اس علاقے کا پتہ نہ چل سکا ڈرائنگ روم میں بیٹھے ہوئے ابھی تھوڑی دیر ہوئی تھی کہ حاجی مستان آ گیا ہم سب اس کے احترام میں آٹھ کھڑے ہوئے حاجی مستان نے آتے ہی مجھے گلے لگا لیا اور بولا پاکستان سے آپکی تصدیق ہو گئی ہے مجھے کیا علم تھا کہ اتنے بڑے محب وطن اور جانفروش انسان کی میزبانی کا شرف مجھے ملے گا میں نے آج اور کل کے لیے اپنے تمام کام منسوخ کر دیئے ہیں اور آپ کے انجام دئے گئے مشنوں کے واقعات سننے کو بیتاب ہوں آپ کے لیے اب کوئی پابندی نہیں آپ جہاں جانا چاہیے گے میرے چار محافظ آپ کے ساتھ جائیں گے وہ چاروں محافظ اور ایک گاڑی 24 گھنٹے آپکے یوز میں ہو گی آپکو جس چیز کی بھی ضرورت ہو مجھے کہہ دیں یا میرے آدمی کو جو روزانہ دن میں دو بار تمہارے پاس آیا کرے گا اس نے مزید کہا کہ آپکے مکمل صحت یاب ہونے تک پاکستان سے آپکو میرے پاس رہنے کا کہا گیا ہے اور سچ کہوں کہ جبتک ان کو آپکی مکمل صحت یابی کی اطلاع نہ دے دوں آپ میرے معزز مہمان بن کر رہیں گے
 ہم نے دوپہر کا کھانا اکھٹے کھایا اور پھر 3 بجے تک میں اسے اپنے کیے گئے مشنوں کے متعلق مختصر بتاتا رہا حاجی پوری دلچسپی اور شوق سے میری باتیں سنتا رہا وہ حیران تھا کہ بغیر کسی لالچ کے میں نے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر خود کو خطرناک مشنوں کے لیے والنٹئیر کیا میری باتیں سن کر حاجی کہنے لگا کہ میرے پاس کام کرنے والے لوگ تو آپ سے بہت کم خطرناک کام کے لیے لاکھوں روپے معاوضہ لیتے ہیں 4 بجے تک میں نے اسے کل ملنے کے لیے اجازت لی اس نے خود بتایا کہ یہ گھر مالا بارپل پر ہے اور جہاں میری رہائش ہے وہ جوہو کا علاقہ ہے اور بنگلہ ساحل سمندر کے بلکل قریب ہے میری روانگی سے پہلے اس نے محافظوں کا انتظام کر رکھا تھا اور شیور لٹ ماڈل کی کار میرے لیے مخصوص کر دی گئی تھی میں اسی کار میں جوہو والے بنگلے پر پہنچا حاجی صاحب کو میں نے میرے دہلی سے بلٹی کیے گئے سامان کے پیپر بھی دیئے تھے میرا سامان اگلے روز میری غیر موجودگی میں بنگلے پر پہنچا دیا گیا تھا میں اس وقت حاجی صاحب کے پاس تھا میری داستان سننے کے لیے حاجی صاحب نے واقعی اپنی دو دن کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی تھیں اس کے سوال و جواب اور داستان ختم کرنے میں مزید ایک دن اور لگا ایک طرف تو حاجی مستان میرے اور میرے ساتھیوں اور لڑکوں کے کارنامے سن کر محو حیرت تھا تو دوسری طرف میں برصغیر کے اس سب سے بڑے اسمگلر کے بارے میں جان کر حیران ہو رہا تھا بڑے سیٹھ کو تو میں نہیں جانتا تھا لیکن حاجی مستان کے بارے میں دوران ٹریننگ ہمیں بہت کچھ بتا دیا گیا تھا وہ بمبئی کا بےتاج بادشاہ تھا اسکے ہاتھ اتنے لمبے تھے کہ بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی نے بمبئی کے انتظامی معاملات چلانے میں صوبائی حکومت کو واضح ہدایت دے رکھی تھی کہ حاجی مستان کی خواہشات کو اہمیت دی جاے دلیپ کمار کو بمبئی کا مئیر بنانے میں بھی حاجی مستان کا ہی ہاتھ تھا بمبئی میں مجھے یہ معلوم ہواکہ اس کے علاقے کے اسمگلنگ کے تمام گروہ یا تو خودحاجی مستان کے خوف سے بکھر گئے تھے یا پھر کوئی چارہ نہ دیکھتے ہوئے اس کے گروہ میں شامل ہو گئے تھے حاجی سے غداری کی سزا صرف موت تھی یوسف پٹیل جسے میں پہلے تلاش کرتا رہا تھا وہ واحد اسمگلر تھا جس نے حاجی مستان کی سر پرستی میں آنے سے انکار کر دیا تھا وہ ان دونوں خوف سے زیر زمین تھا اور حاجی مستان کے کارندے اسے ڈھونڈ رہے تھے اتنے زیادہ اثرورسوخ کا مالک برصغیر کا ڈاون میرے سامنے بیٹھا بچوں کیطرح میری باتیں سن کر محفوظ ہو رہا تھا مسلمانوں اور پاکستان سے محبت اس کے ہر ہر لفظ سے پھوٹ رہی تھی میری داستان سن کر اس نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ کا صدمہ جتنا بھارتی مسلمانوں کو ہوا ہے اتنا شاید پاکستانیوں کو بھی نہ ہوا ہو گا ہم تو پاکستان کو اپنا دفاعی قلعہ اور محافظ سمجھتے تھے ہر ھارتی مسلمان کی نگاہیں مشکل وقت میں پاکستان کیطرف اٹھتی تھیں سقوط ڈھاکہ کے بعد ہمارا یہ واحد دنیاوی سہارا بھی ختم ہو گیا لیکن آپکی داستان سن کر مجھے یقین ہو گیا ہے کہ بھارت چاہے کتنی جنگی تیاریاں کر لے اسلحہ کے ڈھیر لگا دے سارے ہندوؤں کو فوج میں بھرتی کر لے جب بھی پاکستان اپنے زخم مندمل ہونے پر دھارے گا ان ہندو بنیوں کی دھوتیاں گیلی ہو جائیگی جب آپ واپس پاکستان جائیں تو وہاں جا کر پاکستانی مسلمانوں کو بتائیں کہ بھارتیوں نے وہاں کے مسلمانوں پر اتنی سختی اور ذلت تھونپ دی کہ ان ہندوؤں سے نفرت کی آگ میں وہاں پر ہر مسلمان کے دل میں اک اک چھوٹا پاکستان بن گیا ہے ہم نے کمپسری کی حالت میں ہوتے ہوئے بھی اتنی تیار کر لی ہے کہ وقت آنے پر پاکستانی مسلمانوں سے زیادہ ہم لوگ جانثار ملینگے حاجی نے بتایا کہ وہ ایک بہت ہی غریب گھرانے میں پیدا ہوا اور بہت ہی کم پڑھا لکھا ہے 14 برس کی عمر میں ہی اس نے والدین کی غربت کیوجہ سے عام مزدوروں کیطرح مزدوری شروع کر دی اور پھر اپنے زور بازو پر یہاں تک پہنچا ہے اپنی غربت کے زمانے میں ہندوؤں کے متعصبانہ روئیے کیوجہ سے اس کے دل میں جو نفرت شعلہ بھڑکا اس مقام پر پہنچتے پہنچتے وہ شعلہ جوالہ مکھی بن گیا تھا اور اب وہ ہر ممکن اس ہتک آمیز رویہ کا ہندوؤں سے بدلہ لے رہا ہے اس نے کیا کہ میں جو کام کر رہا ہوں اس کا مقصد صرف اس اسلامی دشمن ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنا اور مسلمانوں کا تحفظ ہے میں حاجی مستان کے متعلق اس محب اسلام اور مسلم کی باتیں اس لیے کھلے دل سے لکھ رہا ہوں کیونکہ وہ کچھ عرصہ پہلے وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا اور اسکی موت کے بعد اسکا گروپ ختم ہو چکا ہے
حاجی مستان نے کہا کہ میں چند روز تک اپنے اکھٹے کیے گئے اسلحہ کے ذخائر بھی آپکو دکھاؤں گا میں نے اسے کہا کہ پاکستان میں مجھے اپنی کور سٹوری کے لیے نیو ناگ پاڑہ میں ایک ایڈریس دیا گیا تھا جہاں پر میری تصدیق کرنے والوں نے میرا نام ونود چوپڑا اور کھلی چاے کا بیوپاری بتایا تھا میں اس ایڈریس پر بھی جانا چاہتا ہوں حاجی صاحب نے کہا کہ نیو ناگ پاڑے کی ڈائمنڈ بلڈنگ میں ایک کشمیرالنسل اسمگلر خواجہ رہتا ہے جو ظاہری طور پر قالینوں کا بیوپاری اور در پردہ میرے لیے کام کرتا ہے میں اسے یہاں بلوا دوں گا لیکن تم اس کو اپنی اصلیت نہیں بتانا وہ تجھے اپنے ساتھ وہاں لے جائے گا میرے چاروں محافظ بھی تمہارے ساتھ ہوں گے میں نے حاجی کو کہا کہ بمبئی میں میرا کوئی کام نہیں اپنے مشنوں کی تکمیل اور بھارتی تشدد کی وجہ سے میں ذہنی تناؤ میں ہوں میرے زخم ٹھیک ہو جائیں تو میں بمبئی میں اور کردونواح میں گھومنا چاہتا ہوں کالج کے زمانے میں ہی میں نے بمبئی کے فلم اسٹوڈیو کے متعلق طلسم ہوشربا قصے سنے ہیں میں وہاں جانا چاہتا ہوں اور سب اداکاروں سے ملنا بھی چاہتا ہوں حاجی نے کہا کہ جب آپ خود کو فٹ محسوس کریں تو مجھے اطلاع بھجوا دیجئے گا بمبئی میں عام عوام کو ان فلمی ستاروں سے ملنے کی اجازت نہیں مگر میری وجہ سے وہاں آپکو ہر جگہ خوش آمدید کہا جاے گا آج سے آپکو صرف یہ احتیاط کرنی ہوگی کہ آج سے آپ کا نام آصف علی اور نیشنیلٹی برٹش ہوگی آپکا برٹش پاسپورٹ کل آپکو مل جاے گا آج آپ کے بنگلے پر ایک فوٹو گرافر آ کر آپکی پاسپورٹ سائز تصویریں کھینچ لے گا آپ مزید تندرست ہو جائیں آپکو ہر جگہ لے جایا جائے گا مجھے حاجی صاحب سے ملتے آج مسلسل تیسرا دن تھا سہہ پہر 3 بجے میں وہاں سے رخصت ہو کر جوہو بنگلے میں آ گیا آج میرا پسٹل بھی مجھے واپس کر دیا گیا تھا شام کو ڈاکٹر کے علاوہ فوٹو گرافر بھی آیا میری تصاویر اتار کے لے گیا شام کے کھانے کے بعد میں سیر کے لیے جوہو کے ساحل کی طرف چل دیا قریباً آدھے کلومیٹر کے بعد مجھے لوگوں کی بھیڑ نظر آئی چاندنی رات میں چمکتی ریت پر بیسیوں ٹھیلے والے چاٹ اورناریل کا پانی فروخت کر رہے تھے مختلف ٹولیوں میں سیر کے لیے آنے والے دریاں اور بڑی چٹائیاں بچھائے خوش گپیوں میں لگے ہوئے تھے اور جوان جوڑے ناریل کے درختوں کے پیچھے رازونیاز میں مصروف تھے یہ سب یقیناً بمبئی کے مڈل کلاس کے لوگ تھے جو اپنی کھولیوں سے نجات پانے کے لیے مہینہ میں ایک آدھ بار پکنک منانے آ جایا کرتے تھے میں نے یہ اندازہ اس بنیاد پر لگایا تھا کہ کافی آگے جانے تک بھی مجھے کوئی کار نظر نہیں آئی تھی جبکہ وہاں بیسیوں ٹیکسیاں موجود تھیں میرے چاروں محافظ میرے سے 8 یا 10 قدم پیچھے چل رہے تھے کہ کسی کو بھی خیال نہیں آ سکتا تھا کہ وہ میرے محافظ ہیں اونٹوں اور گھوڑوں پر ساحل کی سیر کروانے بھی جگہ جگہ موجود تھے میں کافی دیر یونہی گھومتا رہا ناریل کا پانی پیا بمبئی کی خاص چاٹ بیل پوری کھائی اور پھر واپس لوٹ آیا گھڑ سواری میں بچپن سے ہی کرتا آیا تھا اس لیے شہہ سوار نہیں تو سوار ضرور تھا میرا دل چاہتا تھا کہ گھوڑا لے کر ساحل پر بھگاؤں لیکن زخمیوں کیوجہ سے ایسا. نہیں کر سکتا تھا
رات 11 بجے تک مٹر گشت کر کے ہم واپس لوٹ آئے فیملیز کو دیکھ کر مجھے اپنی والدہ اپنی بیوی اور بچے کی یاد ستانے لگی جب میں پاکستان سے آخری بار نکلنے لگا تھا تو اسوقت میرا اکلوتا بیٹا شجاع ایک سال سے بھی چھوٹا تھا وہ اپنی دادی کو آگا جی اور اپنی اماں کو می اپنی توتلی زبان میں پکارتا تھا اپنے مشن کی خاطر میں نے سب کچھ بھلا دیا تھا مگر اب جب کے میرے سامنے کوئی مشن نہیں تھا تو ان کی یاد نے ساری رات مجھے بے چین رکھا اور رات یونہی کبھی سوتے کبھی جاگتے گزار دی
آئندہ بیس بائیس دن میں نے زیادہ تر بنگلے میں ہی ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق گزارے اس نے زیادہ تر زخمی ٹانگ پر وزن ڈال کر چلنے کا کہا تھا اور ساتھ ہلکی پھلکی ورزش جاری رہی مجھے کسی وقت بھی یہاں سے موو کرنے کے احکامات مل سکتے تھے میں نے اس موقع کو غنیمت جانا اور خود ذہنی جسمانی طور پر بلکل نارمل کرنے کی تیاری شروع کر دی آخر کار اپنی اس حالت پر میں نے مکمل کنٹرول کر لیا ڈاکٹر کی میڈیسن اور انجنکشن سے مجھے وقتی طور پر آرام مل گیا تھا ڈاکٹر نے مجھے فٹ قرار دے دیا تھا اور وقتی طور پر دوائیوں اور انجنکشنوں اور ڈسپوزبل سرنجوں کا کافی سٹا دے دیا اور ساتھ انجنکشن لگانے کا طریقہ بھی بتا دیا تھا اب وہ ہفتے میں 2 دن میرے چیک اپ کے لیے آتا تھا بمبئی میں برسات کا موسم شروع ہو چکا تھا تقریباً ہر روز بارش ہوتی تھی میرا زیادہ وقت رسالے کتابیں پڑھنے یا میوزک وغیرہ میں گزرنے لگا اس دوران تین مرتبہ حاجی مستان نے مجھے اپنے بنگلے پر بلایا اور دو مرتبہ خود مجھ سے ملنے کے لیے آیا ایک بار میرے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ اسکا سارا کاروبار بمبئی گیراج سے مانیٹر کیا جاتا ہے اور ٹرانزیکشن اکثر رات کو ہوتی ہے مجھ پر وہ اتنا اعتماد کرنے لگ گیا تھا کہ اس نے اپنے کاروبار اور ذاتی زندگی کی انتہائی اہم اور راز کی وہ باتیں کیں جو شاید اس کے کسی ساتھی کو بھی معلوم نہ تھیں
یہ اکتوبر 1974ء کا وسط تھا جب میں نے حاجی صاحب سے کہا کہ میں بلکل فٹ ہوں اور ہر طرح سے گھومنے پھرنے کے قابل ہو گیا ہوں میں نے سب سے پہلی ناگ پاڑہ میں اپنی کور سٹوری والی جگہ کو دیکھنا چاہا حاجی نے اپنے ایک آدمی کو فون کر کے خواجہ کو بلانے کا کہا ٹھیک دو گھنٹے بعد خواجہ حاضر ہو گیا حاجی صاحب نے خواجہ سے میرا تعارف کروایا کہ یہ آصف علی صاحب ہیں اور لندن سے آے ہیں انہیں اپنے ایک واقف ونود چوپڑا سے ملنا ہے جو تمہارے علاقے میں رہتا ہے خواجہ کو میں نے ایڈریس بتایا تو اس نے کہا کہ ابھی چلیے چنانچہ وہاں سے خواجہ اپنی گاڑی میں اور میں چار محافظوں کے ساتھ اپنی گاڑی میں روانہ ہوا نیو ناگ باڑہ میں ہم ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے ہوتے ہوئے ایک جگہ رکے
یہ 4 منزلہ بلڈنگ تھی جسکی دوسری منزل پر وہ فلیٹ تھا ہم سب 6 آدمی اس فلیٹ پر گئے گھنٹی بجانے پر ایک عورت نے دروازہ کھولا جو شاید وہاں گھر کے کام کاج کرتی تھی میرے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ ونود صاحب تو کاروبار کے سلسلے میں اتر شمال کی طرف گئے ہیں کئی کئی مہینے باہر رہ کر یہاں وہ صرف چند دن کے لیے آتے ہیں میرے مزید پوچھنے پر بتایا کہ ونود صاحب کا چاے کا کاروبار ہے اور کلکتہ سے چاے کی پیٹیاں یہاں آتی ہیں جنہیں سیٹھ کے حکم کے مطابق ہم مختلف جگہوں پر بھیج دیتے ہیں اس وقت بھی 5 پیٹیاں یہاں موجود ہیں اس نے ہمیں فلیٹ کے اندر آنے کا کہا یہ فلیٹ 4 کمروں پر مشتمل تھا اور اسمیں ضرورت کی ہر چیز موجود تھی ایک کمرے میں چاے کی پیٹیاں لیبارٹری کا ترازو اور چاے کے بہت سارے کپ پڑے ہوئے تھے چاے کی بہت ساری پڑیاں بھی ایک ریک میں پڑی ہوئی تھی جس پر چاے کے نمبر اور نام لکھے ہوئے تھے اس عورت نے بتایا کہ ونود سیٹھ کے حصہ دار ایک شخص آٹھ دس روز بعد یہاں آتے ہیں وہی ساری دیکھ بھال کرتے ہیں اور ہم پتی پتنی کو تنخواہ بھی وہی دیتے ہیں میں نے اس عورت سے پوچھا کہ کیا اس نے ونود سیٹھ کو دیکھا ہے تو وہ بولی کیوں نہیں ہم اپنے سیٹھ کو نہ پہچانیں یہ کیسے ہو سکتا ہے وہ آپکی طرح ہی اونچے لمبے گورے چٹے ہیں اور پچھلے مہینے ہی وہ 10 روز یہاں رہ کر گئے ہیں میں اسکی عورت کی باتیں سن کر حیران ہو رہا تھا کہ کس طرح اسے سمجھایا گیا اور کس اعتماد سے وہ میرے سوالوں کا جواب دے رہی ہے عورت کی بات سن کر جب اس نے کہا کہ ونود کا کوئی حصہ دار یہاں آتا ہے تو فوراً میرے ذہن میں آیا کہ ضرور ہمارے ہی محکمے کا کوئی گروپ یہاں سرگرم ہے اور اسے اس مکان پر نگاہ رکھنے کا کہا گیا ہو گا میں نے اس عورت سے کہا کہ میں تمہارے ونود سیٹھ کا دوست ہوں اور لندن سے آیا ہوں میرا نام آصف علی ہے جب تمہارے ونود سیٹھ آئیں تو انہیں میرا نمسکار کہنا یہ کہہ کر میں نے اسے 200 روپے دیئے اور ہم وہاں سے واپس چل دیئے میرے محکمے نے میرے کور کے لیے واقعی بہت پختہ انتظام کیا ہوا تھا گاڑیوں میں بیٹھنے سے پہلے خواجہ ایک 6 منزلہ بلڈنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری ڈائمنڈ بلڈنگ ہے آپ یہاں تک آ گئے ہیں تو چاے پی کر جائیں لیکن میں نے شکریہ کے ساتھ کہا کہ پھر کبھی سہی اور اس سے ہم رخصت لے کر جوہو چلے آئے. اگلے روز ہم حاجی مستان کے ترتیب دیئے ہوئے پروگرام کے مطابق میرین ڈرائیو پر اپنے وقت کی معروف گلوکارہ ثریا کے فلیٹ پر گئے ثریا کو میں نے کالج کے دور میں فلموں میں دیکھا تھا اس دور میں اسکی ہر دھوم تھی اور وہ ہالی وڈ کے مشہور ہیرو گریگوری پیک سے شادی کرنا چاہتی تھی اور یہی خواہش دل میں لیے وہ ابھی تک غیر شادی شدہ تھی اسکی آخری فلم مرزا غالب تھی ثریا ان دنوں سوشل ورکس میں مصروف تھی اور اس کی اسی خدمت کے سلسلے میں بمبئی کے ایک روڈ کا نام ثریا روڈ رکھا گیا تھا قدیم تہذیب کی دلدادہ ثریا کے ڈرائنگ روم میں مغربی طرز کے صوفے رکھے ہوئے تھے ثریا نے چاے وغیرہ سے ہماری سرونٹ کی اس نے بتایا کہ ابھی بمبئی کی وہ واحد اداکارہ ہے جس کے پاس رولز رائس گاڑی ہے تقریباً ایک گھنٹہ ثریا کے پاس گزارنے کے بعد ہم واپس چلے آئے اس کے بعد میرین ڈرائیو سے ہی ایک اونچی جانے والی سڑک پر چڑھے اور سیدھے ہائی ٹپ ہوٹل کے سامنے سے گزرتے ہوئے ایک پرانی طرز کی ہویلی کے سامنے رکے یہاں پر اداکارہ نمی اپنے شوہر رضا علی کے ساتھ رہتی تھی نمی آگرہ کی مشہور طوائف وحیدن بائی جو گلوکارہ بھی تھی نمی کی والدہ تھی روائتی انداز میں سلام کرتی ہوئی نمی اور اس کے شوہر ہمارے منتظر تھے نمی کے پاس بھی ہم ایک گھنٹہ رکے ماضی کی فلموں پر گفتگو ہوتی رہی نمی نے فلمی دنیا سے رئٹائرمنٹ لے لی تھی اور ایک خالص گھریلو عورت کی طرح رہ رہی تھی ایک گھنٹہ وہاں گزارنے کے بعد ہم واپس آ گئے کیونکہ آج کا بس یہی پروگرام تھا
میری گرفتاری سے لے کر بمبئی آنے تک میرے گھر سے میرا کوئی رابطہ نہ تھا بالآخر میں نے اپنے لندن کے محکمے کی معرفت سے خط لکھا جو میرے گھر پہنچا دیا پھر بمبئی رہنے تک یہ سلسلہ جاری رہا آئندہ ہفتے کی دوپہر کو کھنڈالا جانے کا پروگرام تھا جہاں سے پیر کو واپسی ہوئی کھنڈالا بمبئی سے تقریباً 80 کلومیٹر دور ایک نہایت پرفضا خوبصورت پہاڑی علاقے میں واقع تھا بھارتی رؤسا کی وہاں کوٹھیاں بنی ہوئی تھیں اور حاجی کا بھی ایک سفید خوبصورت بنگلہ تھا لیکن میں محافظوں کے گھیرے سے تنگ آ گیا تھا اس لیے حاجی صاحب کے ذریعے ایک ہوٹل میں رہائش اختیار کی پیر کو واپسی ہوئی تو اگلی دن میں نے اپنے متعلق مکمل روپوٹ تیار کرنے گزار دیا کیونکہ جس طرح حاجی کو شروع میں شک ہوا تھا میرا محکمہ بھی ابھی اسی پوزیشن میں تھا کیونکہ ان کے ذہن کے مطابق ڈی ایم آئی کی حراست سے نکلنا ناممکن تھا دو تین روز کے بعد میں حاجی مستان سے ملا تو اسکے آدمیوں نے بتایا کہ برلا ہاؤس میں آل انڈین میراثیوں کا مزاحیہ شو ہو رہا ہے چنانچہ حاجی کے کہنے پر وہاں سب کے ٹکٹس لے لیے گئے اس شو میں مزاق میں بھی ٹارگٹ پاکستان کو بنایا جا رہا تھا مجھ سے برداشت نہ ہو سکا تو میں اٹھ کر باہر آ گیا حاجی بھی باہر آ گیا تو اس نے پوچھا کہ نہی برداشت ہوا تو میں نے کہا نہیں چند غداروں کیوجہ سے ہم ہارے ہیں ورنہ ہم آج انڈیا کو ناکوں چنے چبوا سکتے ہیں ہم پانچ ساتھیوں نے تھوڑے ہی عرصہ میں پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا تھا تو اگر پاکستان پوری قوت سے اس طرف متوجہ ہو جاے تو یہ بھارت بھارت نہ رہے قبرستان بن جائے میرے جذبات کو دیکھ کر حاجی صاحب نے کہا کہ کل دوپہر کا کھانا تم میرے ساتھ کھاؤ گے اگلے دن دوپہر کو جب
میں حاجی کے پاس پہنچا تو وہاں پر وہ میراثی جو سب سے زیادہ جگتیں پاکستان کی کر رہا تھا رسی سے بندھا ہوا پڑا تھا اور اسکی ٹھکائی کی گئی تھی میرے وہاں پہنچنے کے بعد جب حاجی صاحب ڈرائنگ روم میں آے تو اس نے اشارہ کیا میراثی کے ہاتھ کھول دیئے گے تو وہ حاجی کے پاؤں سے لپٹ کر معافیاں مانگنے لگا اور بولا کہ آئندہ میرے باپ کی بھی توبہ جو میں پاکستان کے خلاف ایک جوگت بھی ماروں خیر اسے اس بنا پر چھوڑ دیا گیا کہ وہ آئندہ پاکستان کے خلاف جگتیں نہیں مارے گا اگر ایسا کیا تو اسکی خیر نہیں.
میں نے ایک بات خاص طور پر نوٹ کی کہ حاجی بات کرتے کرتے کہیں کھو سا جاتا ہے میں نے اسے ایک دن اسکی وجہ پوچھی پہلے تو وہ چپ رہا بعد. میں اس نے بتایا کہ میرا اسمگلنگ کا کاروبار ہے میرے بے شمار آدمی ہیں جو میرے لیے کام کرتے ہیں اس کے علاوہ غیر مسلم سمگلر بھی ہیں جو میرے لیے کام کرتے ہیں اور جو میرے کام نہیں کرنا چاہتے وہ مجھے ہر ماہ حصہ دیتے ہیں کیونکہ یہی اسمگلنگ کا اصول ہے بمبئی اور دیگر جہاں پر میرے کام کی شاخیں ہیں وہاں کی پولیس میری مخلص نہیں ہے وہ چپ صرف اس لیے کہ میں ہر مہینے نوٹوں سے ان کا منہ بھر دیتا ہوں لیکن ایک اسمگلر ہے جو میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا بلکہ اپنا الگ سامراج بنانا چاہتا ہے میں اسے مارنا بھی نہیں چاہتا کیونکہ وہ بھی میری طرح مسلمانوں کا مسیحا ہے میرے اس روئیے کی وجہ سے میرے آدمیوں میں یہ بات پھیل رہی ہے کہ میں یوسف پٹیل سے ڈرتا ہوں اس لیے اس پر ہاتھ نہیں ڈال رہا ہوں لیکن میرامقصد اسے مارنا نہیں کیونکہ اسے مار دیا تو میری مخالفت شروع ہو جاے گی میں چاہتا ہوں کہ کسی طرح وہ راہ راست پر آ جاے بے شک اپنا دھندہ کر لے مگر میری مخالفت بھی نہ کرے
میں نے کہا کہ میرا ایک مشورہ ہے کہ تم دونوں آپسمی صلح کر لو تو حاجی نے کہا کہ اگر ایسا ہو جاے تو مسلمانوں کو دو مسیحا ایک ساتھ مل جائیں گے جسکیوجہ سے مسلمان اور مضبوط ہو جائیں گے.
 جاری ہے

Next Episode



No comments:

غازی از ابو شجاع ابو وقار قسط نمبر60 Ghazi by Abu Shuja Abu Waqar

Ghazi  by  Abu Shuja Abu Waqar  غازی از ابو شجاع ابو وقار  پیشکش محمد ابراہیم 60 آخری قسط نمبر  Ghazi by Abu Shuja Abu...

Powered by Blogger.