ناول جنت کے پتے قسط25
جنت کے پتے
از
نمرہ احمد
ناول؛ ﺟﻨﺖ ﮐﮯ ﭘﺘﮯ
ﻗﺴﻂ 25
ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺩﺍﺭ ﺟﻮﺵ ﻭ ﺧﺮﻭﺵ ﺳﮯ ﺍﺳﮯ ﻓﯿﺴﭩﻮﻝ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺑﺘﺎﻧﮯ ﻟﮕﺎ۔ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﻗﻄﻌﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﻟﭽﺴﭙﯽ ﻧﮧ ﺗﮭﯽ ۔ ﻭﮦ ﺑﻈﺎﮨﺮ ﺳﺮ ﮨﻼ ﮐﺮ ﮔﺎﮨﮯ ﺑﮕﺎﮨﮯ ﺍﯾﮏ ﻧﮕﺎﮦ ﮨﻮﭨﻞ ﮐﮯ ﻋﻘﺒﯽ ﭘﺎﺭﮐﻨﮓ ﭨﺎﻝ ﭘﮧ ﻟﯿﺘﯽ ﺟﮩﺎﮞ ﻭﮦ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﮐﮭﮍﺍ ﮔﺎﺭﮈ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ۔ ﺟﺐ ﺗﮏ ﻭﮦ ﻭﺍﭘﺲ ﺟﺎﺗﺎ ﺣﯿﺎ ﺍﺳﭩﻮﻝ ﭘﮧ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ ﻣﮕﺰﯾﻦ ﭼﮩﺮﮮ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮐﯿﮯ ﭘﮭﻮﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﻤﻮﻓﻼﺝ ﮨﻮﺋﯽ ﺑﯿﭩﮭﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺍﺏ ﺑﺲ ﺟﮩﺎﻥ ﭼﻼ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﻧﮑﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺊ۔
ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﻧﺮﻣﯽ ﺳﮯ ﻣﮕﺰﯾﻦ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﺳﮯ ﮐﮭﯿﻨﭽﺎ ۔ﺍﺱ ﻧﮯ ﭼﻮﻧﮏ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔
ﺟﺐ ﺍﭘﻨﺎ ﭼﮩﺮﮦ ﭼﮭﭙﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻣﮕﺰﯾﻦ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺍﻟﭩﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮑﮍﺗﮯ ۔
ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺮ ﭘﮯ ﮐﮭﮍﮮ ﺟﮩﺎﻥ ﺳﮑﻨﺪﺭ ﻧﮯ ﻧﺮﻡ ﺳﯽ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﻣﮕﺰﯾﻦ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﺳﮯ ﺗﮭﻤﺎﯾﺎ۔
ﺯﻣﯿﻦ ﻣﯿﮟ ﮔﮍ ﺟﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻣﺒﺎﺩﻟﮧ ﺁﻣﯿﺰ ﻣﺤﺎﻭﺭﮦ ﮨﻮﺗﺎ ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﻧﯿﺎ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ﭘﮧ ﺻﺎﺩﻕ ﺍﺗﺮﺗﺎ۔
ﻭﮦ ﺑﻮﮐﮭﻼ ﮐﮯ ﮐﮭﮍﯼ ﮨﻮﺋﯽ۔
ﺍﻭ ﺗﻢ ﺍﺩﮬﺮ ﮐﯿﺎ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ۔
ﺟﻮﺍﺑﺎ ﺟﮩﺎﻥ ﻧﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﺩﺑﺎﺋﮯ ﺁﺑﺮﻭ ﺍﭨﮭﺎﺋﯽ۔
ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﻣﯿﮟ ﯾﮩﺎﮞ ﮐﯿﺎ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﮞ ۔ ﻭﮦ ﺫﺭﺍ ﺧﻔﺖ ﺳﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﺋﯽ ۔
ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮐﺎﻡ ﺳﮯ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﻢ ﺷﺎﯾﺪ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﭽﮭﻠﮯ ۔ ﻭﮦ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﺑﻮﻻ ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﭼﮩﺮﮦ ﺫﺭﺍ ﺳﺘﺎ ﮨﻮﺍ ﻟﮓ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ۔
ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﮏ ﮐﺎﻡ ﺳﮯ ﺁﺋﯽ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺳﻨﺒﮭﻞ ﮐﺮ ﻣﺴﮑﺮﺍﺋﯽ ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻝ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﺩﮬﮏ ﺩﮬﮏ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ۔
ﻭﺍﻗﻌﯽ ۔
ﮨﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻋﻼﻗﮯ ﭘﮧ ﺍﯾﮏ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﻟﮑﮫ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﮞ ۔ ﮨﺎﻟﮯ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﺟﺮﻧﻠﺴﭧ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﮩﺖ ﺩﻟﭽﺴﭗ ﮨﮯ۔
ﺟﮩﺎﮞ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺑﺎ ﻧﮕﺎﮨﯿﮟ ﺟﮭﮑﺎ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺧﺎﻟﯽ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ۔
ﺍﻭﺭ ﺗﻢ ﮐﺎﻏﺬ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﮨﯽ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﻟﮑﮭﺘﯽ ﮨﻮ۔
ﯾﮧ ﻧﻮﭦ ﺑﮏ ﮐﮩﺎﻥ ﮔﺌﺎﺍﻭﮦ ﯾﮧ ﺭﮐﮭﯽ ﮨﮯ۔ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﺏ ﺑﮩﺖ ﺍﻃﻤﯿﻨﺎﻥ ﺳﮯ ﺍﺳﭩﺎﻝ ﮐﮯ ﺍﺱ ﻃﺮﻑ ﺩﮐﺎﻥ ﮐﮧ ﺍﮐﺎﻭﻧﭩﺮ ﭘﮧ ﺭﮐﮭﯽ ﻧﻮﭦ ﺑﮏ ﺍﭨﮭﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺳﯿﻨﮯ ﺳﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﺑﺎﺯﻭ ﻟﭙﭩﯿﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﺟﮩﺎﻥ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ۔ ﺟﮩﺎﻥ ﻧﮯ ﮔﺮﺩﻥ ﻣﻮﮌ ﮐﺮ ﺩﮐﺎﻥ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ۔ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻗﻠﻢ ﺳﮯ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﺣﯿﺎ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺑﺮﮬﺎﯾﺎ۔
ﯾﮧ ﺁﭖ ﮐﺎ ﻗﻠﻢ ﮐﯿﺎ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﻧﭩﺮﻭﯾﻮ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﯿﺮﯼ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﺑﮭﯽ ﭼﮭﭙﮯ ﮔﯽ؟ﺗﺮﮎ ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﺑﮩﺖ ﺳﺎﺩﮔﯽ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﮭﺎ ۔
ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﯽ۔ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﺩﺑﺎﺋﮯ ﺳﺮ ﮨﻼ ﺩﯾﺎ ۔ﺟﮩﺎﻥ ﺷﺎﻧﮯ ﺍﭼﮑﺎ ﮐﺮ ﭘﻠﭧ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﻤﻨﻮﮞ ﻧﮕﺎﮦ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﭘﮧ ﮈﺍﻟﯽ ﺟﻮ ﺟﻮﺍﺑﺎ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﺩﯾﺎ ۔ﻭﮦ ﺟﻠﺪﯼ ﺳﮯ ﺟﮩﺎﻥ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﻟﭙﮑﯽ۔
ﻣﻞ ﻟﯿﮯ ﺩﻭﺳﺖ ﺳﮯ
ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﻮﮞ ﮔﺎ۔ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ﻣﺎﻣﻮﮞ ﺑﺮﺳﻮﮞ ﺍﺳﺘﻨﺒﻮﻝ ﮐﺮﮨﮯ ﮨﯿﮟ ۔ﺗﻤﮩﯿﮟ ﭘﺘﮧ ﮨﮯ۔ﻭﮦ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﺟﺰﯾﺮﮮ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﮔﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﭼﻞ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ۔ﺟﺐ ﺟﮩﺎﻥ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ۔
ﮨﻮﮞ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﮯ۔ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﻣﯿﮟ ﺁﺝ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﭼﻠﯽ ﺟﺎﻭﮞ ﮔﯽ۔ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﺑﮭﯽ ﺍﺑﮭﯽ ﮐﺎ ﺗﺮﺗﯿﺐ ﺩﯾﺎ ﮨﻮﺍ ﭘﺮﻭﮔﺮﺍﻡ ﺑﺘﺎﯾﺎ۔ﺍﺑﺎ ﻧﮯ ﺟﺐ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭﯼ ﭨﺮﭖ ﮐﺎ ﺫﮐﺮ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﺳﺘﻨﺒﻮﻝ ﻭﺍﭘﺲ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﮩﯿﮧ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﺍﺏ ﺟﮩﺎﻥ ﮐﮯ ﺁﻧﮯ ﺳﮯ ﺁﺳﺎﻧﯽ ﮨﻮ ﮔﯽ ﺗﮭﯽ۔ﺍﺱ ﺳﮯ ﺫﯾﺎﺩﮦ ﭼﮭﭩﯿﺎﮞ ﻭﮦ ﺍﻓﻮﺭﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﯽ ﺗﮭﯽ۔
ﻋﯿﺴﯽ ﮐﯽ ﭘﮩﺎﮌﯼ ﮐﺲ ﻃﺮﻑ ﺗﮭﯽ۔
ﺟﺐ ﺳﺮﮎ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﭘﮩﺎﮌﯼ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﭘﺮ ﺑﮍﮬﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﺗﻮ ﺟﮩﺎﻥ ﺍﯾﮏ ﺟﮕﮧ ﺭﮎ ﮔﯿﺎ ۔
ﺍﻭﭘﺮ ﭼﮍﮬﻨﮯ ﻟﮕﯽ ﭨﮭﻨﮉﯼ ﮬﻮﺍ ﺳﮯ ﺍﮌﺗﯽ ﺷﺎﻝ ﮐﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﺨﺘﯽ ﺳﮯ ﺷﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﮔﺮﺩ ﻟﭙﯿﭧ ﮐﺮ ﭘﮑﮍ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺟﮩﺎﻥ ﺳﮑﻨﺪﺭ ﺟﺐ ﺑﯿﻮﮎ ﺍﺩﺍ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺍﻭﺭ ﮈﯼ ﺟﮯ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﻭﮦ ﺩﻭ ﺳﺎﻝ ﺑﻌﺪ ﺍﺩﮬﺮ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ۔ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﮭﮯ ﯾﺎﺩ ﮬﮯ ﺗﺐ ﺑﮭﯽ ﮈﯼ ﺟﮯ ﮐﮯ ﻓﻮﻥ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﺗﻢ ﺑﻤﺸﮑﻞ ﺭﺍﺿﯽ ﮬﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ ،،
ﺍﻭﮦ ﺗﻢ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﮈﯼ ﺟﮯ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺑﯿﭩﮭﯽ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺳﻦ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯿﮟ ؟ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻮ ﮈﯼ ﺟﮯ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺗﻢ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﮬﻮ ﻭﮦ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﭘﮩﺎﮌﯼ ﭘﮧ ﭼﮍﮬﺘﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﮨﻠﮑﮯ ﺳﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﺑﻮﻻ ۔
ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﺗﮭﺎ ۔۔
ﻭﮦ ﻣﮍﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﺍﺳﮯ ﺣﯿﺮﺕ ﮬﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺟﮩﺎﻥ ﮐﻮ ﺍﺗﻨﯽ ﭘﺮﺍﻧﯽ ﺑﺎﺕ ﺍﺗﻨﯽ ﺟﺰﺋﯿﺎﺕ ﺳﮯ ﯾﺎﺩ ﺗﮭﯽ
ﻋﯿﺴٰﯽ ﺗﯿﺴﯽ ( ﻋﯿﺴٰﯽ ﮐﯽ ﭘﮩﺎﮌﯼ ) ﮐﯽ ﭼﻮﭨﯽ ﭘﮧ ﻭﮦ ﯾﻮﻧﮩﯽ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ ﭘﮩﻨﭻ ﮨﯽ ﮔﺌﮯ ﺗﮭﮯ ﭘﮩﺎﮌﯼ ﮐﯽ ﭼﻮﭨﯽ ﮐﺴﯽ ﺳﺮﺳﺒﺰ ﻻﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﭼﭙﭩﯽ ﺍﻭﺭ ﮔﮭﺎﺱ ﺳﮯ ﮈﮬﮑﯽ ﮬﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ ﻭﮨﺎﮞ ﻓﺎﺻﻠﮯ ﻓﺎﺻﻠﮯ ﭘﺮ ﺑﮩﺖ ﺍﻭﻧﭽﮯ ﺩﺭﺧﺖ ﺗﮭﮯ ﯾﻮﮞ ﺟﯿﺴﮯ ﮐﺴﯽ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﮐﯿﻤﭙﺲ ﮐﺎ ﻻﻥ ﮬﻮ ﺩﻭﺭ ﺩﻭﺭ ﺗﮏ ﭨﻮﻟﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﮒ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﻃﺮﻑ ﺍﯾﮏ ﭼﻮﮐﻮﺭ ﺑﻼﮎ ﮐﯽ ﻣﺎﻧﻨﺪ ﻟﮑﮍﯼ ﮐﯽ ﻋﻈﯿﻢ ﺍﻟﺸﺎﻥ ﻗﺪﯾﻢ ﻋﻤﺎﺭﺕ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﺧﺴﺘﮧ ﺣﺎﻝ ﻗﺪﯾﻢ ﯾﻮﻧﺎﻧﯽ ﯾﺘﯿﻢ ﺧﺎﻧﮧ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻟﻮﮒ ﺩﻭﺭ ﺩﻭﺭ ﺳﮯ Hill jesus ( ﻋﯿﺴٰﯽ ﮐﯽ ﭘﮩﺎﮌﯼ ) ﭘﮧ ﺁﺗﮯ ﺗﮭﮯ
ﻭﮦ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺍﯾﮏ ﺩﺭﺧﺖ ﺗﻠﮯ ﺁ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺗﮭﮯ ﺣﯿﺎ ﻧﮯ ﺗﻨﮯ ﺳﮯ ﭨﯿﮏ ﻟﮕﺎ ﻟﯽ ﺟﺒﮑﮧ ﺟﮩﺎﻥ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﮨﯽ ﮐﮩﻨﯽ ﮐﮯ ﺑﻞ ﮔﮭﺎﺱ ﭘﮧ ﻧﯿﻢ ﺩﺭﺍﺯ ﮬﻮ ﮔﯿﺎ ﺍﺳﮯ ﺑﮯ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﺗﻮﭖ ﮐﭙﯽ ﮐﮯ ﻋﻘﺒﯽ ﺑﺮﺁﻣﺪﮮ ﮐﺎ ﻣﻨﻈﺮ ﯾﺎﺩ ﺁﯾﺎ ﺟﺐ ﻭﮦ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺗﮭﮯ ﻟﻤﺤﮯ ﺟﺰﯾﺮﮮ ﮐﯽ ﮬﻮﺍﺅﮞ ﺳﮯ ﭘﮭﺴﻠﺘﮯ ﻟﮑﮍﯼ ﮐﯽ ﻗﺪﯾﻢ ﻋﻤﺎﺭﺕ ﭘﺮ ﮔﺮ ﺭﮬﮯ ﺗﮭﮯ ۔ ﮔﻮﯾﺎ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﮯ ﺍﻥ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﻗﻄﺮﮮ ﮬﻮﮞ ﻋﻤﺎﺭﺕ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﭼﻨﺪ ﻟﮍﮐﮯ ﮔﮭﺎﺱ ﺳﮯ ﮨﭧ ﮐﺮ ﺍﯾﮏ ﺍﻻﺅ ﮐﮯ ﮔﺮﺩ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻻﺅ ﺳﮯ ﺁﮒ ﮐﯽ ﻟﭙﯿﭩﯿﮟ ﺍﭨﮫ ﺍﭨﮫ ﮐﺮ ﻓﻀﺎ ﻣﯿﮟ ﮔﻢ ﮬﻮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯿﮟ ۔
ﺟﮩﺎﻥ ! ﮐﺒﮭﯽ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﻠﺪ ﭘﺮ ﺟﻠﻨﮯ ﮐﺎ ﺯﺧﻢ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﺎ ﮬﮯ ؟؟ ﻭﮦ ﺩﻭﺭ ﺍﺱ ﺍﻻﺅ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺘﯽ ﭘﻮﭼﮫ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ
ﻏﺮﯾﺐ ﺷﯿﻒ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﺌﯽ ﺑﺎﺭ ﮨﺎﺗﮫ ﺟﻼﺗﺎ ﮬﮯ ﻣﺎﺩﺍﻡ ۔،،
ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻧﮕﺎﮦ ﺟﮩﺎﻥ ﭘﺮ ﮈﺍﻟﯽ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﻮﺍﻝ ﺿﺎﺋﻊ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺍﺳﮯ ﻣﯿﺠﺮ ﺍﺣﻤﺪ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﻨﯽ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﺗﮭﯽ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﻮﺍﻝ ﻏﻠﻂ ﺑﻨﺪﮮ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ ۔
ﺗﻢ ﮨﺮ ﻭﻗﺖ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺍﺗﻨﺎ ﻏﺮﯾﺐ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮩﺘﮯ ﮬﻮ ؟ ﻟﻤﺤﮯ ﺑﮭﺮ ﮐﻮ ﺍﺳﮯ ﺟﮩﺎﻥ ﭘﺮ ﺑﮯﻃﺮﺡ ﻏﺼﮧ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ۔ ﺍﺳﺘﻘﻼﻝ ﺍﺳﭩﺮﯾﭧ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺭﯾﺴﭩﻮﺭﯾﻨﭧ ﮬﮯ ؟ ﺟﮩﺎﻧﮕﯿﺮ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﮔﮭﺮ ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﺲ ﺭﻭﺯ ﮨﻢ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺳﮯ ﺁﺋﮯ ﺗﮭﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ ۔۔۔۔۔۔۔ ﺍﯾﮏ ﺳﮯ ﺑﮍﮪ ﮐﺮ ﺍﯾﮏ ﻗﯿﻤﺘﯽ Gedget ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ ۔ ﺍﺏ ﺳﺐ ﺗﻮ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮔﻔﭧ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﮯ ﺗﮭﮯ ﻧﺎ ۔۔
ﺗﻢ ﺯﺧﻢ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﮔﺮﺩﻥ ﮐﺎ ﺯﺧﻢ ﭨﮭﯿﮏ ﮬﻮﺍ ؟؟ ﻭﮦ ﺑﻐﯿﺮ ﺷﺮﻣﻨﺪﮦ ﮬﻮﺋﮯ ﺑﮩﺖ ﮈﮬﭩﺎﺋﯽ ﺳﮯ ﻣﻮﺿﻮﻉ ﺑﺪﻝ ﮔﯿﺎ
ﻣﯿﺮﮮ ﺯﺧﻢ ﺑﮩﺖ ﺳﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﻧﮑﺎ ﺷﻤﺎﺭ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ ﮬﮯ ۔ ﻭﮦ ﺯﺭﺍ ﺗﻠﺨﯽ ﺳﮯ ﮐﮩﺘﯽ ﺭﺥ ﻣﻮﮌ ﮐﺮ ﻗﺪﯾﻢ ﺧﺴﺘﮧ ﺣﺎﻝ ﻋﻤﺎﺭﺕ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻟﮕﯽ ﺣﺮﮐﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮐﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺑﺎﻟﯽ ﮐﺎ ﻣﻮﺗﯽ ﮨﻠﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﺗﮭﺎ ۔ ﻣﮕﺮ ﺟﮩﺎﻥ ﮐﻮ ﺗﻮ ﯾﺎﺩ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮬﻮ ﮔﺎ ﮐﮧ ﺣﯿﺎ ﮐﻮ ﻭﮦ ﻣﻮﺗﯽ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ ۔ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﮐﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﯽ ؟ ﻭﮦ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﺩﺑﺎﺋﮯﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﭘﻮﭼﮭﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﺟﯿﺴﮯ ﺍﺳﮯ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﯾﻘﯿﻦ ﻧﮧ ﮬﻮ ﮐﮧ ﺣﯿﺎ ، ﺍﺗﻔﺎﻕ ، ﺳﮯ ﮨﮭﻮﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺎﺭﮐﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﯽ ۔
ﺑﮩﺖ ﺩﻭﺭ ﺗﮏ ۔۔۔ ﺳﻨﻨﺎ ﭼﺎﮬﻮ ﮔﮯ ؟ ۔
ﮨﺎﮞ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺑﯿﭽﺎﺭﮮ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﺳﮯ ﭘﮭﻮﻟﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﮐﻮﻥ ﺳﺎ ﺭﺍﺯ ﺍﮔﻠﻮﺍﯾﺎ ﺯﺭﺍ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﺳﻨﻮﮞ ،، ﻭﮦ ﮐﮩﻨﯽ ﮐﮯ ﺑﻞ ﺯﺭﺍ ﺍﻭﭘﺮ ﮐﻮ ﮬﻮ ﮐﮧ ﺑﯿﭩﮭﺘﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﺑﻮﻻ ۔
ﻣﯿﮟ ﭘﮭﻮﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﻧﮩﯿﮟ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﭘﺎﺷﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮔﻤﺸﺪﮦ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﮨﻮﭨﻞ ﮔﺮﯾﻨﮉ ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﻟﮑﮫ ﺭﮨﯽ ﮬﻮﮞ
ﺍﻭﺭ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺟﮩﺎﻥ ﮐﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﺳﮯ ﺭﻧﮓ ﺍﮌﺗﺎ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﻭﮦ ﺍﯾﮑﺪﻡ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﮬﻮ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﮭﺎ ۔
ﺗﻢ ﻣﺬﺍﻕ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮬﻮ ؟؟
ﻧﮩﯿﮟ ، ﻣﮕﺮ ﺍﺏ ﺗﻢ ﯾﮧ ﻧﮧ ﮐﮩﻨﺎﮐﮧ ﺍﺳﺘﻨﺒﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﭘﺎﺷﺎ ﻧﺎﻣﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﻨﺪﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮬﮯ ۔ ﻭﮦ ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﻮﭨﻞ ﮔﺮﯾﻨﮉ ﮐﺎ ﻣﺎﻟﮏ ﮬﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺗﻢ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮬﻮ ﺍﺱ ﮨﻮﭨﻞ ﮐﺎ ﺍﺻﻞ ﻣﺎﻟﮏ ﮐﻮﻥ ﺗﮭﺎ؟
ﺟﮩﺎﻥ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺑﺎً ﺳﻮﺍﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﻭﮦ ﺑﻨﺎ ﭘﻠﮏ ﺟﮭﭙﮑﮯ ﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ۔ ﺍﺱ ﮐﺎ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﺑﮭﺎﺋﯽ، ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺗﮭﺎ ﺟﻮ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﮈﯾﮍﮪ ﺩﻭ ﺳﺎﻝ ﻗﺒﻞ ﻣﻨﻈﺮﻋﺎﻡ ﺳﮯ ﻏﺎﺋﺐ ﮬﻮ ﮔﯿﺎ ۔ ﺍﮔﺮ ﺁﺝ ﻭﮦ ﺍﺩﮬﺮ ﮬﻮﺗﺎ ﺗﻮ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﭘﺎﺷﺎ ﺍﺗﻨﺎ ﻧﺎﻗﺎﺑﻞ ﺷﮑﺴﺖ ﺍﻭﺭ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﻧﮧ ﺑﻨﺎ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﮬﻮﺗﺎ ﻣﯿﮟ ﻭﺟﮧ ﺗﻼﺵ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﮞ ﺟﺲ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﯾﻮﮞ ﺭﻭﭘﻮﺵ ﮬﻮﺍ ﮬﮯ ۔
ﺗﻢ ﯾﮧ ﺳﺐ ﺟﺎﻥ ﮐﺮ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻭ ﮔﯽ ؟؟ ﻭﮦ ﺑﮩﺖ ﺍﻟﺠﮭﻦ ﺳﮯ ﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺍﺳﭩﻮﺭﯼ ﮨﺎﻟﮯ ﮐﻮ ﺩﻭﮞ ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﯽ ﺻﺤﺎﻓﯽ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﻮ ﯾﻮﮞ ﻣﻌﺼﻮﻡ ﺳﯽ ﯾﮧ ﮐﮩﺎﻧﯽ ﺍﺧﺒﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﭙﮯ ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﭼﯿﺰ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﻣﯿﮉﯾﺎ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻟﮓ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﭘﺮﯾﺸﺮ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﯾﺎ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﻮ ﮈﮬﻮﻧﮉ ﻧﮑﺎﻟﮯ ﮔﺎ ﯾﺎ ﻣﯿﮉﯾﺎ ﻭﮦ ﺑﮩﺖ ﺟﻮﺵ ﺳﮯ ﺑﻮﻟﺘﯽ ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ۔
ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺍﺗﻨﺎ ﺁﺳﺎﻥ ﮬﻮﺗﺎ ﺗﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﮐﺮ ﭼﮑﺎ ﮬﻮﺗﺎ ۔ ﺍﻭﺭ ﺗﻢ ۔۔ ﺗﻢ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﻮ ﻣﻨﻈﺮ ﻋﺎﻡ ﭘﺮ ﻻ ﮐﺮ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻭﮔﯽ ؟؟
ﻣﯿﮟ ﭼﺎﮨﺘﯽ ﮨﻮﮞ ﻟﻮﮒ ﺍﺱ ﻏﻠﻂ ﻓﮩﻤﯽ ﺳﮯ ﻧﮑﻞ ﺁﺋﯿﮟ ﮐﮧ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﭘﺎﺷﺎ ﮐﺴﯽ voldmort icrd ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﮬﮯ ﺗﻢ ﯾﻘﯿﻦ ﮐﺮﻭ ﺟﮩﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺟﺘﻨﯽ ﺍﺱ ﻣﻌﺎﻣﻠﮯ ﭘﮧ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﮐﯽ ﮬﮯ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﮬﻮﺍ ﮬﮯ ﮐﮧ ﭘﺎﺷﺎ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮬﮯ ۔ ﯾﮧ ﻣﺤﺾ ﺍﯾﮏ ﺟﻌﻠﯽ ﭘﺮﻭﭘﯿﮕﻨﮉﮦ ﻣﮩﻢ ﮬﮯ ﺑﻌﺾ ﻟﻮﮒ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﻃﺎﻗﺘﻮﺭ ﮐﮩﻼ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻧﺎ ﮐﻮ ﺗﺴﮑﯿﻦ ﭘﮩﻨﭽﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ۔ ﻣﯿﮟ ﻗﺎﻧﻮﻥ ﭘﮍﮪ ﺭﮨﯽ ﮬﻮﮞ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﻥ ﺑﺎﺭﯾﮑﯿﻮﮞ ﺍ ﭘﺘﺎ ﮬﮯ ۔
ﺍﭼﮭﺎ ﮬﻮﺍ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺎ ﺗﻢ ﻗﺎﻧﻮﻥ ﭘﮍﮪ ﺭﮨﯽ ﮬﻮ ﻭﺭﻧﮧ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﺏ ﺗﮏ ﺑﮭﻮﻝ ﮨﯽ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﺑﺎﺕ ﻣﺖ ﺑﺪﻟﻮ ۔ ﺗﻢ ﺳﻮﭺ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﮯ ﺟﺐ ﻣﯿﮉﯾﺎ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺁﺋﮯ ﮔﯽ ﮐﮧ ﮨﻮﭨﻞ ﮔﺮﯾﻨﮉ ﮐﺎ ﺍﺻﻞ ﻣﺎﻟﮏ ﯾﻮﻧﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﮐﮩﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺳﯽ ﺟﮕﮧ ﭘﮧ ﮔﻤﻨﺎﻣﯽ ﮐﯽ ﺫﻧﺪﮔﯽ ﺑﺴﺮ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮬﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﻮ ﮐﺘﻨﺎ ﺍﭼﮭﺎﻻ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ
ﺍﺳﭩﺎﭖ ﺩﺱ ﺣﯿﺎ،،،ﻭﮦ ﺍﯾﮑﺪﻡ ﺟﻨﺠﮭﻼﯾﺎ ﺗﮭﺎ ۔ ﺗﻢ ۔۔۔ ﺗﻢ ۔۔ ﮐﯿﺎ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮬﮯ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﭘﺮﺍﺋﮯ ﻣﺴﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﻧﮯ ﮐﯽ ؟؟ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮧ ﭘﺎﺷﺎ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﻮ ﻧﮑﺎﻻ ﮬﻮ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮬﮯ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﮔﯿﺎ ﮬﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮬﮯ ﺍﻥ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﮐﻮ ﺋﯽ ﺳﯿﭩﻠﻤﯿﻨﭧ ﮬﻮ ﮨﺰﺍﺭ ﻣﻤﮑﻨﺎﺕ ﮬﻮ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﯿﮟ ۔
ﺍﻭﺭ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮬﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﻮ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﻧﮯ ﺳﮯ ﺭﻭﮎ ﺭﮐﮭﺎ ﮬﻮ ﺍﮔﺮ ﺍﺧﺒﺎﺭﺍﺕ ﺍﺱ ﺧﺒﺮ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﺎﻟﯿﮟ ﮔﮯ ﺗﻮ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﭘﺎﺷﺎ ﮐﯽ ﺍﺱ ﺧﻮﺩ ﺳﺎﺧﺘﮧ ﺷﮩﺮﺕ ﮐﮯ ﻏﺒﺎﺭﮮ ﺳﮯ ﺳﺎﺭﯼ ﮬﻮﺍ ﻧﮑﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ۔ ﻭﮦ ﺑﮩﺖ ﻣﺰﮮ ﺳﮯ ﺑﻮﻟﯽ ﺗﮭﯽ ﭘﮭﺮ ﺟﮩﺎﻥ ﮐﮯ ﺗﺎﺛﺮﺍﺕ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺍﭼﻨﺒﮭﺎ ﮬﻮﺍ ﻭﮦ ﺑﮩﺖ ﻣﻀﻄﺮﺏ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﻓﺖ ﺯﺩﮦ ﺳﺎ ﻟﮓ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ
ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﭘﺎﺷﺎ ﮐﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﻓﺮﻕ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮍﮮ ﮔﺎ ﭘﮍﮮ ﮔﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﻮ ﺣﯿﺎ ۔ ﺑﮩﺖ ﺳﮯ ﻟﻮﮒ ﻧﺌﯽ ﺯﻧﺪﮔﯿﺎﮞ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﭘﺮﺍﻧﯽ ﺫﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﻮﭨﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﺍﺳﻄﺮﺡ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺍﯾﮑﺴﭙﻮﺯ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺗﻢ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺫﻧﺪﮔﯽ ﻣﺸﮑﻞ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﺩﻭ ﮔﯽ ۔ ﺧﻮﺍﻣﺨﻮﺍﮦ ﻣﺖ ﭘﮍﻭ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﻣﺴﺌﻠﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭼﻠﻮ ﭼﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﮐﺎﻡ ﭘﮧ ﺑﮭﯽ ﭘﮩﻨﭽﻨﺎ ﮬﮯ ۔ ﻭﮦ ﺍﯾﮑﺪﻡ ﮨﯽ ﺍﭨﮫ ﮐﮭﮍﺍ ﮬﻮﺍ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺍﮎ ﻭﺍﺿﺢ ﺍﺿﻄﺮﺍﺏ ﺗﮭﺎ ۔
ﺗﻤﮑﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻭﺳﺖ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﻨﺎ ؟
ﺟﮩﺎﻥ ﻧﮯ ﺭﮎ ﮐﺮ ﺍﯾﮏ ﻧﻈﺮ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺳﺮ ﮨﻼ ﺩﯾﺎ ۔
ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﻣﻞ ﻟﻮﮞ ﮔﺎ ﻣﺠﮭﮯ ﺳﺎﻣﺎﻥ ﭘﯿﮏ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺯﺭﺍ ﻭﻗﺖ ﻟﮕﮯ ﮔﺎ ﺗﻢ ﭘﻮﺭﭦ ﭘﺮ ﻣﯿﺮﺍ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮬﻮ ؟؟ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﻣﺎﻥ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺳﯿﺪﮬﯽ ﻭﮨﯿﮟ ﺁ ﺟﺎﺅﮞ ﮔﯽ
ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯽ ﭼﻠﺘﺎ ﮬﻮﮞ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ۔۔
ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻢ ﺑﻮﺭ ﮬﻮ ﺟﺎﺅ ﮔﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻭﺍﻟﯽ ﺁﻧﭩﯽ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﻟﯿﻨﯽ ﮨﯿﮟ ﻭﻗﺖ ﻟﮓ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﭘﻮﺭﭦ ﭘﺮ ﻣﻠﻮﮞ ﮔﯽ ﻭﮦ ﺟﮩﺎﻥ ﮐﻮ ﻋﺎﺋﺸﮯ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﻟﮕﯽ ﺍﮮ ﺁﺭ ﭘﺎﺷﺎ ﮐﯽ ﺗﺨﺘﯽ ﺩﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﮨﺮﮔﺰ ﻣﺘﺤﻤﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ
ﺍﻭﮐﮯ ،، ﺍﺱ ﻧﮯ ﺯﻭﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺎ ﻭﮦ ﺷﺎﻧﮯ ﺍﭼﮑﺎ ﮐﺮﺳﺮﺟﮭﮑﺎﺋﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﺍﺗﺮﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﻭﮦ ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺕ ﭘﮧ ﺍﻟﺠﮭﺎ ﮬﻮﺍ ﻟﮓ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ
ﮔﮭﺮ ﺁ ﮐﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺟﻠﺪﯼ ﺟﻠﺪﯼ ﺳﺎﻣﺎﻥ ﭘﯿﮏ ﮐﯿﺎ ﻓﻮﻥ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻋﺎﺋﺸﮯ ﺳﮯ ﻣﻌﺬﺭﺕ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺁﻧﮯ ﮐﺎ ﻭﻋﺪﮦ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﺑﺎ ﮐﯽ ﺁﻣﺪ ﮐﺎ ﺑﺘﺎ ﮐﺮ ﺟﺐ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﺎ ﺑﯿﮓ ﻟﯿﮯ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﻋﺠﻠﺖ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﺪﺭﮔﺎﮦ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻧﮑﻠﯽ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﺑﮭﻮﻝ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﺱ ﮐﺎ ﭘﺰﻝ ﺑﺎﮐﺲ ﺍﻭﭘﺮ ﺍﺳﭩﮉﯼ ﮐﯽ ﻣﯿﺰ ﭘﺮ ﭘﮍﺍ ﺭﮦ ﮔﯿﺎ ﮬﮯ ﺩﻭﭘﮩﺮ ﮐﯽ ﺳﺮﺧﯽ ﺑﯿﻮﮎ ﺍﺩﺍ ﮐﯽ ﺍﺱ ﺳﺮ ﺳﺒﺰ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﮔﮭﺮﯼ ﮔﻠﯽ ﭘﮧ ﭼﮭﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﺑﻠﻨﺪﻭﺑﺎﻻ ﻋﺜﻤﺎﻧﯽ ﻣﺤﻞ ﮐﮯ ﺳﻔﯿﺪ ﺳﺘﻮﻥ ﺳﻨﮩﺮﯼ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﺳﮯ ﭼﻤﮏ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ
ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﭨﺎﺋﯽ ﮐﯽ ﻧﺎﭦ ﮈﮬﯿﻠﯽ ﮐﺮﺗﺎ ﮔﻮﻝ ﭼﮑﺮ ﺩﺍﺭ ﺯﯾﻨﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﭼﮍﮪ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺟﻮﺗﻮﮞ ﮐﯽ ﺩﮬﻤﮏ ﭘﮧ ﮐﭽﻦ ﻣﯿﮟ ﺳﺒﺰﯼ ﮐﺎﭨﺘﯽ ﻋﺎﺋﺸﮯ ﮎ ﮨﺎﺗﮫ ﺭﮎ ﮔﺌﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺟﻮﺗﻮﮞ ﺳﻤﯿﺖ ﺻﺮﻑ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﮨﯽ ﮔﮭﻮﻣﺎ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﻣﮉﻝ ﮐﻼﺱ ﺗﺮﮐﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﺟﻮﺗﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﺗﺎﺭﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﺳﺘﻨﺒﻮﻝ ﮐﯽ ﮨﺎﺋﯽ ﺍﯾﻠﯿﭧ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﻗﺎﻟﯿﻦ ﭘﮧ ﺑﮭﯽ ﺟﻮﺗﮯ ﭘﮩﻦ ﮐﮯ ﺑﮩﺖ ﺗﻔﺎﺧﺮ ﺳﮯ ﭼﻼ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﻋﺎﺋﺸﮯ ﻧﮯ ﺻﺒﺢ ﮨﯽ ﺍﺳﮯ ﺍﯾﺲ ﺍﯾﻢ ﺍﯾﺲ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺣﯿﺎ ﮐﻞ ﭼﻠﯽ ﮔﺌﯽ ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﺍﺕ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺁ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﻭﮦ ﺍﮔﺮ ﭼﺎﮨﮯ ﺗﻮ ﮔﮭﺮ ﺁ ﺳﮑﺘﺎ ﮬﮯ ﻭﮦ ﺁﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ
ﺍﺱ ﻧﮯ ﺟﻠﺪﯼ ﺳﮯ ﺳﻨﮏ ﮐﯽ ﭨﻮﭨﯽ ﮐﮭﻮﻝ ﮨﺎﺗﮫ ﺩﮬﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭﺍﻧﮩﯿﮟ ﺧﺸﮏ ﮐﯿﮯ ﺑﻨﺎ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﻠﯽ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﺑﺎﻻﺋﯽ ﻣﻨﺰﻝ ﮐﮧ ﺭﺍﮨﺪﺍﺭﯼ ﮐﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮬﻮﺗﺎ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺍﺳﭩﮉﯼ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﺭﮬﺎ ﺗﮭﺎ ﻋﺎﺋﺸﮯ ﺗﯿﺰ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺯﯾﻨﮯ ﭼﮍﮬﻨﮯ ﻟﮕﯽ
ﺍﺳﭩﮉﯼ ﺭﻭﻡ ﮎ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﭘﻮﺭﺍ ﮐﮭﻼ ﺗﮭﺎ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﺍﯾﮏ ﮎ ﺷﯿﻠﻒ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮐﮭﮍﺍ ﮐﺘﺎﺑﯿﮟ ﺍﻟﭧ ﭘﻠﭧ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ۔
ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻋﻠﯿﮑﻢ ! ﺍﺱ ﻧﮯ ﭼﻮﮐﮭﭧ ﻣﯿﮟ ﺭﮎ ﮐﺮ ﺳﻼﻡ ﮐﯿﺎ ۔
ﮨﻮﮞ۔۔۔ ﻭﻋﻠﯿﮑﻢ ،، ﻭﮦ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﭘﮑﮍﯼ ﮐﺘﺎﺏ ﮐﮯ ﺻﻔﺤﮯ ﭘﻠﭧ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ۔ ﻭﮦ ﺍﺗﻨﮯ ﺩﻥ ﺑﻌﺪ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﻣﮕﺮ ﺍﺳﮑﺎ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻭﯾﺴﺎ ﮨﯽ ﺗﮭﺎ
ﺗﻢ ﮐﺐ ﺁﺋﮯ ؟؟
ﺍﺑﮭﯽ ۔ ﻭﮦ ﮐﺘﺎﺏ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﺍﺳﭩﮉﯼ ﭨﯿﺒﻞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺩﺭﺍﺯ ﮐﮭﻮﻝ ﮐﺮ ﺍﻧﺪﺭ ﺭﮐﮭﯽ ﺍﺷﯿﺎﺀ ﺍﺩﮬﺮ ﺍﺩﮬﺮ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﺎ ۔
ﮐﯿﺎ ﮈﮬﻮﻧﮉ ﺭﮬﮯ ﮬﻮ ؟؟ ﻋﺎﺋﺸﮯ ﮐﻮ ﺑﮯ ﭼﯿﻨﯽ ﮬﻮﺋﯽ ۔
ﮐﭽﮫ ﭘﯿﭙﺮﺯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﮐﺘﺎﺏ ﺑﮭﯽ ۔ﻭﮦ ﺍﺏ ﮔﮭﭩﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻞ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﻧﭽﻠﯽ ﺩﺭﺍﺯ ﮐﮭﻮﻝ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ۔
ﺗﻢ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﻧﺎﺭﺍﺽ ﮬﻮ ؟ ﻭﮦ ﺍﺩﺍﺳﯽ ﺳﮯ ﺑﻮﻟﯽ ۔
ﻧﮩﯿﮟ ، ﻭﮦ ﺑﻨﺎﭘﻠﭩﮯ ﺑﻮﻻ ﺗﮭﺎ ۔
ﻣﯿﺮﺍ ﻭﮦ ﻣﻄﻠﺐ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺟﻮ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ﺁﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﺗﻨﺎ ﻋﺮﺻﮧ ﮬﻮﮔﯿﺎ ﮬﮯ ﻣﮕﺮ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺩﻥ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﭨﮭﯿﮏ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ ۔
ﻋﺎﺋﺸﮯ ،، ﻣﯿﺮﮮ ﻣﻌﺎﻣﻼﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﺖ ﺑﻮﻻ ﮐﺮﻭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﮍ ﮐﺮ ﺍﯾﮏ ﺳﺨﺖ ﻧﮕﺎﮦ ﻋﺎﺋﺸﮯ ﭘﺮ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﭘﺲ ﭘﻠﭧ ﮔﯿﺎ ۔ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﻮ ﮐﺎﻟﮉ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﺎ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﻧﺎ ؟
ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺧﺼﻮﺻﺎً ﯾﮧ ﺑﺘﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻓﻮﻥ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﺗﮭﺎ،
ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺣﮑﻢ ﮐﯽ ﭘﺎﺑﻨﺪ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﻋﺎﺋﺸﮯ ﻧﮯ ﻧﺮﻣﯽ ﺱ ﻣﮕﺮ ﺧﻔﺎﻟﮩﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﺑﮩﺎﺭﮮ ﻧﮯ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻟﮍﺍﺋﯽ ﮐﺎ ﺫﮐﺮ ﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﻮﺭﯼ ﺑﺎﺕ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺎ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﮬﻮﺗﺎ ﮬﮯ
ﺁﻧﮯ ﮐﺪﮬﺮ ﮨﯿﮟ؟ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﭨﯿﺒﻞ ﭘﮧ ﺭﮐﮭﯽ ﮐﺘﺎﺑﯽ
ﺍﭨﮭﺎ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﮐﭽﮫ ﮈﮬﻮﻧﮉ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ۔
ﻭﮦ ﺳﻮ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ ۔۔ ﻭﮦ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﭘﻠﭧ ﮔﺌﯽ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﭼﮩﺮﮦ ﺑﮩﺖ ﺧﻔﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺩﺍﺱ ﺗﮭﺎ ۔ ﻭﮦ ﭼﻠﯽ ﮔﺌﯽ ﺗﻮ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﻧﮯ ﭘﻠﭧ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﭘﮭﺮ ﺑﺮﮨﻤﯽ ﺳﮯ ﺳﺮ ﺟﮭﭩﮑﺎ ۔ ﯾﮧ ﻟﮍﮐﯽ ﻣﺮﻭﺍﺋﮯ ﮔﯽ ﺍﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﺩﻥ ،،
ﺳﺮﺥ ﺟﻠﺪ ﻭﺍﻟﯽ ﮐﺘﺎﺏ ﺍﯾﮏ ﻓﺎﺋﻞ ﺗﻠﮯ ﺭﮐﮭﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮔﮩﺮﯼ ﺳﺎﻧﺲ ﻟﮯ ﮐﺮ ﮐﺘﺎﺏ ﺍﭨﮭﺎﺋﯽ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻭﮦ ﮐﺎﻏﺬﺍﺕ ﭘﮍﮮ ﺗﮭﮯ ﺟﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻭﮨﺎﮞ ﺭﮐﮭﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﺘﺎﺏ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﻭﮦ ﭘﻠﭩﻨﮯ ﮨﯽ ﻟﮕﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﮕﺎﮦ ﺍﯾﮏ ﺷﮯ ﭘﮧ ﺭﮎ ﮔﺌﯽ ۔ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﺳﯿﺎﮨﯽ ﻣﺎﺋﻞ ﭘﺰﻝ ﺑﺎﮐﺲ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﮐﯽ ﭼﺎﺭﻭﮞ ﺍﻃﺮﺍﻑ ﺟﻠﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﻟﮕﺘﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﭘﺮ ﺳﻨﮩﺮﯼ ﺣﺮﻭﻑ ﺍﺑﮭﺮﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ ۔ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﻧﮯ ﮐﺘﺎﺏ ﻭﺍﭘﺲ ﺭﮐﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﺳﮯ ﻭﮦ ﺑﺎﮐﺲ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﺍﺍ ﮐﻮ ﺍﻟﭧ ﭘﻠﭧ ﮐﺮﮐﮯ ﻭﮦ ﺳﻄﻮﺭ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻟﮕﺎ ۔ ﺍﯾﮏ ﺷﻌﺮ ﺗﻠﮯ ﮐﻮﭦ ﺑﺎﺭ ﮐﮯ ﭼﮫ ﭼﻮﮐﮭﭩﮯ ﺑﻨﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﻣﺘﻔﺮﻕ ﺣﺮﻭﻑ ﺍﺑﮭﺮﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ ۔ ﻭﮦ ﺑﺎﮐﺲ ﭘﮑﮍﮮ ﺑﺎﮨﺮ ﺁﯾﺎ ﻋﺎﺋﺸﮯ ﺍﺳﯽ ﻭﻗﺖ ﮐﭽﻦ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﺐ ﻭﮦ ﺳﯿﮍﮬﯿﺎﮞ ﺍﺗﺮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﻧﮯ ﻧﺎﻣﺤﺴﻮﺱ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﮐﺲ ﻭﺍﻻ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﻋﺎﺋﺸﮯ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺳﯿﺪﮬﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﭼﻠﯽ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ ۔ ﻭﮦ ﺭﺍﮨﺪﺍﺭﯼ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﮐﺮ ﭘﭽﮭﻠﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﺳﮯ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﻮﺍ ﻋﻘﺒﯽ ﺑﺎﻏﯿﭽﮯ ﻣﯿﮟ ﺁﮔﯿﺎ ۔ ﻭﮨﺎﮞ ﮐﻮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻋﺎﺋﺸﮯ ﮐﯽ ﻭﺭﮎ ﭨﯿﺒﻞ ﺭﮐﮭﯽ ﺗﮭﯽ ۔ ﺟﺲ ﭘﺮ ﺑﮩﺎﺭﮮ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﻠﺮﻧﮓ ﺑﮏ ﺭﮐﮭﮯ ﺭﻧﮓ ﺑﮭﺮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﺑﮩﺎﺭﮮ ﺳﮯ ﻭﮦ ﺁﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﻞ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ ﺳﻮ ﺍﺏ ﺍﺳﮯ ﺁﺗﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﻭﮦ ﺳﺎﺩﮔﯽ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﺩﯼ ۔
ﺑﮩﺎﺭﮮ ! ﻭﮦ ﻣﺪﮬﻢ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﻟﺒﻮﮞ ﭘﮧ ﺳﺠﺎﺋﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﺰﻝ ﺑﺎﮐﺲ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮐﯿﺎ ۔ ﯾﮧ ﮐﺲ ﮐﺎ ﮬﮯ ؟؟؟
ﺍﻭﮦ ﯾﮧ ﺗﻮ ﺣﯿﺎ ﮐﺎ ﮬﮯ ۔ ﻭﮦ ﯾﮩﯿﮟ ﺑﮭﻮﻝ ﮔﺌﯽ ؟ ﻭﮦ ﺣﯿﺮﺕ ﺑﻮﻟﯽ ﮐﻞ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮐﺰﻥ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﺟﻠﺪﯼ ﺟﺎﻧﺎ ﭘﮍﺍ ۔
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﭘﺘﺎ ﮬﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮐﺰﻥ ﺑﮩﺖ ﮨﯿﻨﮉﺳﻢ ﮬﮯ
ﯾﮧ ﺣﯿﺎ ﮐﺎ ﮬﮯ ؟؟ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺩﮨﺮﺍﯾﺎ
ﮨﺎﮞ ﯾﮧ ﺍﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ
ﮐﺲ ﻧﮯ ؟؟ ﻭﮦ ﺑﻨﺎ ﭘﻠﮏ ﺟﮭﭙﮑﮯ ﺑﮩﺎﺭﮮ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ
ﯾﮧ ﺗﻮ ﻣﺠﮭﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺘﺎ ،، ﺑﮩﺎﺭﮮ ﻧﮯ ﺷﺎﻧﮯ ﺍﭼﮑﺎ ﺩﯾﮯ ۔
ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﻋﺎﺋﺸﮯ ﻧﮯ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﮬﮯ ؟؟
ﮨﺎﮞ ﻣﮕﺮ ﺗﻢ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﻨﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺧﺮﯾﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺑﺘﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻣﻨﻊ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺑﮩﺎﺭﮮ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺳﺮﮔﻮﺷﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﺪﻝ ﮔﺌﯽ ﻭﮦ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﺩﯾﺎ
ﺍﺳﯽ ﻟﯿﮯ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮫ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﺍﺱ ﮐﻮ ﮐﮭﻮﻝ ﺳﮑﺘﯽ ﮬﻮ ؟
ﻧﮩﯿﮟ ! ﺍﺱ ﮐﯽ ﭘﮩﯿﻠﯽ ﺍﺑﮭﯽ ﺣﯿﺎ ﺣﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﯽ ﺗﮭﯽ ۔ ﺗﻢ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮬﻮ ؟ ﺑﮩﺎﺭﮮ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﭼﻤﮏ ﺍﭨﮭﯿﮟ
ﺷﺎﯾﺪ ۔۔ ﻣﮕﺮ ﺑﮩﺎﺭﮮ ﮔﻞ ﻭﮦ ﺫﺭﺍ ﺳﺎ ﺟﮭﮑﺎ ﺍﻭﺭ ﺩﮬﯿﺮﮮ ﺳﮯ ﺑﻮﻻ ﯾﮧ ﺑﺎﮐﺲ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺭﮬﮯ ﮔﯽ ﺗﻢ ﺣﯿﺎ ﯾﺎ ﻋﺎﺋﺸﮯ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺘﺎﺅ ﮔﯽ ﺍﺱ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ۔ ﭨﮭﯿﮏ ؟؟
ﭨﮭﯿﮏ ۔۔ ﺑﮩﺎﺭﮮ ﻧﮯ ﺍﻟﺠﮭﺘﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﺳﺮ ﮨﻼﯾﺎ ﻣﮕﺮ ﺗﻢ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺗﻮﮌﻧﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮﮌ ﮐﺮ ﮐﮭﻮﻟﻨﮯ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﮐﯽ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺷﮯ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﮐﺎﻡ ﮐﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﮯ ﮔﯽ ﻭﮦ ﺳﺮ ﮨﻼ ﮐﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﭘﻠﭧ ﮔﯿﺎ ۔ ﺑﮩﺎﺭﮮ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﻠﺮﻧﮓ ﺑﮏ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺁﺋﯽ ﻭﮦ ﺟﺐ ﺗﮏ ﺍﻧﺪﺭ ﺁﺋﯽ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﺍﻭﭘﺮ ﺟﺎ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ ۔ ﻭﮦ ﺩﺑﮯ ﭘﺎﺅﮞ ﺯﯾﻨﮯ ﭼﮍﮬﻨﮯ ﻟﮕﯽ ۔
ﺗﯿﺴﺮﯼ ﻣﻨﺰﻝ ۔۔ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﮎﺀ ﮐﻤﺮﮮ ﮐﺎ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﻧﯿﻢ ﻭﺍ ﺗﮭﺎ ﺑﮩﺎﺭﮮ ﻧﮯ ﭼﻮﮐﮭﭧ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺳﺮ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮ ﺟﮭﺎﻧﮑﺎ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﭘﺰﻝ ﺑﺎﮐﺲ ﺍﻟﻤﺎﺭﯼ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮫ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻟﻤﺎﺭﯼ ﮐﺎ ﭘﭧ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻻﮎ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭼﺎﺑﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﯿﮉ ﮐﯽ ﺳﺎﺋﯿﮉ ﭨﯿﺒﻞ ﮐﯽ ﺩﺭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﺩﯼ ﺑﮩﺎﺭﮮ ﺟﻠﺪﯼ ﺳﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮨﭧ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﻠﯽ ﮐﯽ ﭼﺎﻝ ﭼﻠﺘﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﺍﺗﺮ ﮔﺌﯽ .........
members is k bd ap neeche di gai pictures wale scene parhenge or phr ye parhe gy
کہہ اٹھی ۔ وہ ذرا سی چونکی۔
"کیا ہوا؟"
"تمہاری کی جلد کا رنگ ایسا سرخ بھورا سا ہو رہا ہے، چھالے ہوئے تھے بالوں میں کیا"؟
"نہیں، ایک شیمپو ری ایکٹ کر گیا تھا ۔ بس چند دن میں ٹھیک ہو جائیں گئے ۔" اس نے اس سے زیادہ خود کو تسلی دی۔
چوٹی بناتے ہوئے بال کھنچ رہے تھے اور سر کی جلد درد کر رہی تھی ، مگر وہ برداشت کر کے بیٹھی رہی ۔ عائشے نے جب وہ ویلا اتاری تھی تو اس کے بالوں کو کتنا نقصان ہوا ، کتنا نہیں ، عائشے نے تفصیل کبھی نہیں بتائی تھی۔اسے نہیں معلوم تھا کہ کبھی وہ اس سارے واقعے کی تفصیل دوبارہ سے سنے گی۔
اس نے انجم باجی کے اپارٹمنٹ سے نکلنے سے پہلے خود کو آئینے میں نہیں دیکھا۔ اسے پتا تھا،وہ فرنچ بریڈ میں بہت اچھی نہیں لگ رہی ہو گی۔
حسین اور مومن گورسل شٹل سے اتر رہے تھے جب وہ اسٹاپ پہ پہنچی۔
"معتصم کو کہنا مجھے اس کو کچھ دکھانا ہے، وہ نرم مسکراہٹ کے ساتھ حسین سے کہہ کر بس میں چڑھ گئی۔وہ واپس آجائے پھر معتصم کے ساتھ مل کر پزل باکس کی پہیلی حل کرنے کی کوشش کرے گی۔
مرمرا ہوٹل، ٹاقسم ڈسٹرکٹ میں واقع تھا ۔
وہ پتلی ہیل سے پر اعتماد انداز میں چلتی لابی میں آئی تھی۔ابا نے بتایا تھا کہ وہ لابی میں ہی ہوں گئے اور وہ اسے دور سے ہی نظر آ گئے تھے۔ان کا اس کی طرف نیم رخ تھا ۔ وہ کھڑے کسی سے محو گفتگو تھے۔
وہ ان کی طرف بڑھنے ہی والی تھی کہ نگاہ ابا کے ساتھ کھڑے افراد پر پڑی۔ایک دم اس کے پاوں برف کی سل بن گئے۔
ابا کے ساتھ کوئی اور نہیں ،ان کے کاروباری شراکت دار لغاری انکل اور ولید لغاری تھے۔ گویا کرنٹ کھا کر حیا مڑی اور تیزی سے ایک دوسری راہداری میں آگے بڑھتی چلی گئی۔ صد شکر کے ان میں سے کسی کی نظر اس پر نہیں پڑی تھی۔
یہ قابل نفرت شخص کہاں سے آگیا؟ وہ اس کا سامنا کیسے کرے ؟ وہ کیا کرے ؟اسے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا ۔بس وہ بنا دیکھے لیڈیز ریسٹ روم کی طرف آ گئی۔
وہاں آئینے سے ڈھکی دیوار کے آگے قطار میں بیسن لگے تھے۔ ایک ٹرک لڑکی ایک بیسن کے سامنے کھڑی آئینے میں دیکھتی لپ اسٹک درست کر رہی تھی۔
"حیا اس سے فاصلے پہ آئینے کے آگے کھڑی ہو گئی۔اپنے عکس کو دیکھتے ہوئے اس نے بے اختیار گردن پر ہاتھ رکھا ۔ جب ولید نے اس کا دوپٹہ کھینچا تھا تو اس کی گردن پر رگڑ آئی تھی ۔ ڈولی کا کھردرا ہاتھ، اس کا فرائنگ پن مگر یہاں کوئی ڈولی نہیں تھا ۔ جو اس کے لیے آ جاتا۔ وہ اکیلی تھی، کس سے مدد مانگے۔۔"اس سے جو کسی مشکل میں اس کے ساتھ نہیں ہوتا تھا۔۔۔۔؟ مگر شاید اب کی بار ۔۔۔۔
اس نے جلدی سے موبائل پر جہان کا نمبر ملایا ۔ طویل گھنٹیاں جا رہی تھی۔۔
"اٹھا بھی چکو"! وہ فون کام سے لگائے کوفت زدہ دی کھڑی تھی۔ آئینے میں جھلکتے اس کے چہرے پہ اب تک زخموں کے نشان مندمل ہو چکے تھے۔
پانچویں گھنٹی پر جہان کی خمار آلود آواز گونجی ۔
" آپ کا مطلوبہ نمبر اس وقت سو رہا ہے ۔ براہ مہربانی ، کافی دیر بعد رابطہ کریں شکرایہ۔"
"جہان! اٹھو اور میری بات سنو !" وہ جھلا دی گئی تھی۔
"میں بہت تھکا ہوا ہوں ،مجھے سونے دو، میں نے ریسٹورنٹ ۔۔۔۔۔"
"جہنم میں گیا تمہارا ریسٹورنٹ ۔ تم ابھی اسی وقت مرمرا ہوٹل پہنچو۔ ابا آئے ہوئے ہیں اور ان کے دوست وغیرہ بھی ہیں،مجھے اکیلے ان سے ملنا
"اچھا نہیں لگ رہا " اس کی آواز میں بے بسی در آئی تھی۔
ساتھ کھڑی لڑکی اب بالوں کو اونچے جوڑے میں باندھ رہی تھی۔
"میں نہیں آ رہا، مجھے آرام کرنے دو۔"
"ٹھیک ہے ۔ جہنم میں جاو تم اور تمہارا ریسٹورنٹ۔ وہ جن لوگوں نے تمہارے ریسٹورنٹ میں ٹوڑ پھوڑ کی تھی نا انھوں نے بہت اچھا کیا تھا ، تم ہو اسی قابل -" اس نے زور بٹن بند کر کے کال کاٹی ۔
ترک لڑکی اب بیسن کے سلیب پر رکھا اسکارف اٹھا کر چہرے کے گرد لپٹ رہی تھی ۔ حیا چند لمحے بے خیالی میں اسے دیکھتی رہی ، پھر کسی میکانکی عمل کے تحت اس نے شانوں پہ پھیلا دوپٹہ اتارا اور سر پر رکھ لڑ چہرے کے گرد تنگ ہالہ بنا کر پلو دائیں کندھے پر ڈال لیا ۔ سبز دوپٹہ کر نکل جارجٹ کا تھا ۔ اسکا کندھا ، آستین اور کلائیاں تک دوپٹے میں چھپ گئی تھی ۔مگر کیا وہ اچھی لگ رہی تھی ؟۔۔۔ شاید نہیں۔۔۔
لیکن کس کو ؟ کسی نے اس سے پوچھا؟ اس کا دل ایک دم زور سے ڈھڑکا۔ اس وقت وہ لوگوں کو اچھی لگنا بھی نہیں چاہتی تھی ۔ وہ یہ سب اللہ کو راضی کرنے کے لیے نہیں کر رہی تھی۔ وہ تو شاید صرف اپنا دفاع کر رہی تھی۔ نیکی، اللہ کا خوف اسے اب بھی ان میں سے کچھ محسوس نہیں ہو رہا تھا۔
"ابا! ان لے عقب میں جا کر اس نے ان کو پکارا تو وہ تینوں ایک دم پلٹے ۔
"او مائی چائلڈ !" ابا خوشی سے آگے بڑھے ۔ وہ ابا سے ملی اور لغاری انکل کو سلام کیا ۔
"بیٹا ! یہ لغاری ہیں ، میرے دوست ہیں اور یہ ان کے صاحبزادے ولید۔"
"مجھے تو آپ جانتی ہوں گی ہم پہلے مل چکے پیں-"
ولید ایک محفوظ مسکراہٹ کے ساتھ اسے دیکھتے ہوئے بولا تھا۔
"مجھے یاد نہیں، میں ہر کسی کو یاد نہیں رکھتی -" ذرا رکھائی سے کہہ کر وہ ابا کی طرف مڑی اور اپنی بات کا رد عمل آنے سے قبل ہی بولی۔
"آپ کو کدھر لے کر جاوں ابا ! استنبول کی سیر آپ کہاں سے شروع کرنا چاہیں گئے؟"
"میرا خیال ہے انکل ! استقلال اسٹڑیٹ چلتے ہیں ، اس کی رونق کے بارے میں بہت سنا ہے -" ولید کی مسکراہٹ ذرا سمٹی تو تھی مگر وہ ابھی بھی مایوس نہیں ہوا تھا ۔
"جہاں تم کہو ، تم زیادہ جانتی ہو گی استنبول کو-"ابا مسکرا کر بولے تھے۔
"میرا خیال ہے ابا ، ہم بلیو موسق (نیلی مسجد) چلتے ہیں میں جہاں کو بھی بتا دوں -" وہ سارا پروگرام بتا کر بتا کر موبائل پہ جہاں کو میسج کرنے لگی۔ جان بوجھ کر بھی جہاں کا نام لینے کے باوجود بھی ان باپ بیٹے نے نہیں پوچھا کون جہاں ؟" اسے مزید کوفت ہوئی ۔ اسی کوفت میں اس نے میسج لکھا ۔
"ہم بلیو موسق جا رہے ہیں تم بھی وہیں آ جاو اور اگر تم نہ آئے تو میں تم سے کبھی بات نہیں کروں گی -"
"یہی بات اسٹامپ پیپر پر لکھ کر دو !"فورا جواب آیا تھا ۔
"فائن اب میں تم سے کبھی بات نہیں کروں گی -"
"تو کیا ٹیکسٹ کرو گی ؟" ساتھ ایک معصوم سا مسکراتا چہرہ بھی تھا ۔ اس نے جواب نہیں دیا اگر وہ اس کے پاس ہوتا تو وہ اس کی گردن دپوچ لیتی ۔
ان کے سامنے سڑک کی دوسری جانب استنبول
کی مشہور زمانہ نیلی مسجد تھی پچھلی دفعہ آگر ڈی جے اور پھر جہان کی طبیعت خراب نہ ہو جاتی تو وہ لوگ نیلی مسجد ضرور جاتے مگر اب سب بدل چکا تھا۔
نیلی مسجد (سلطان احمد مسجد ) کا رنگ نیلا نہیں تھا مگر اس کی اندرونی ازمک ٹائلز نیلی تھیں۔باہر سے اس کے گنبد یوں تھے گویا چھوٹے چھوٹے پیالے الٹے رکھے ہوں ۔مسجد کے احاطے کے آگے گیٹ تھا اور اس کے باہر قطار میں بنچ لگے تھے ۔ یوں کے ہر دو پنچز کے درمیان ایک میز تھی۔
بنچ پر وہ اور ابا ایک طرف جبکہ ولید اور لغاری صاحب دوسری طرف بیٹھے تھے ۔ موبائل حیا نے گود میں رکھا ہوا تھا گو کہ اب وہ جہان کی طرف سے مایوس ہو چکی تھی۔
وہاں ہر سو کبوتر پھڑ پھڑ ہوئے اڑ رہے تھے ۔ ہوا سے اسکا دوپٹہ بھی پھیسلنے لگتا ،وہ بار بار اسے دو انگلیوں سے پیشانی پہ آگے کو کھینچی ۔ آج اسے اپنے سر سے دوپٹا نہیں گرنے دینا تھا ۔ آج نہیں۔
"رات کے سیمینار کے بعد یوں کرتے ہیں کہ عمیر خان سے مل لیں گئے ۔"ابا اور لغاری انکل آپس میں محو گفتگو تھے ۔ ولید اسے نظروں کے حصار میں لیے اس کے مقابل بیٹھا تھا ۔ وہ گردن موڑ کر لاتعلق سی اڑتے کبوتر کو دیکھ رہی تھی ۔ اچانک اس نے ابا اور لغاری انکل کو اٹھتے دیکھا ۔ چونک کر اس نے گردن موڑی ۔
"تم لوگ بیٹھو ہم ابھی آتے ہیں "- اسے بیٹھنے کا اشارہ کرتے وہ دونوں آگے بڑھ گئے۔
انہیں کچھ دیکھنا تھا یا کوئی مل گیا تھا یا پھر ولید نے اپنے باپ کو کلیو۔۔۔۔وہ نہ چاہتے ہوئے بھی بیٹھی رہی ۔ دل کی عجیب کیفیت ہو رہی تھی۔ ابا کو بھی ترکی آکر اتا ترک کا اثر ہو گیا تھا ۔ پاکستان ہوتا تو وہ کبھی یوں اپنی بیٹی کو دوست کے بیٹے کے ساتھ تنہا چھوڑ کر نہ جاتے۔
"تو میں آپکو واقعی یاد نہیں؟"وہ محفوظ انداز میں مسکراتے ہوئے اسے دیکھ رہا تھا ۔ حیا نے گردن پھیر کر سنجیدگی سے اسے دیکھا۔
"میرے ابا کے دوستوں کے پاس بہت کتے ہیں ،مجھے کبھی کسی ایک کتے کا بھی نام نہیں یاد رہا -"
وہ جوابا اسی طرح مسکرائے گیا ۔
"بہت نیک ہو گئی ہیں آپ مگر اس سرخ رنگ میں آپ بہت اچھی لگتی تھی"-
وہ لب بھینچے رخ موڑے بیٹھی رہی ۔
"کچھ کھائیں گی آپ؟ کیا پسند ہے آپکو کھانے میں ؟"
"آپ کو کیا ہے پسند کھانے میں ،فرائینگ پین" اب کے وہ بھی تمسخرانہ بولی۔ وہ پھر بھی ڈھٹائی سے مسکراتا رہا ۔
گاڑی نہیں ہے آپ کے پاس ادھر؟ مجھے آپ کے ساتھ ڈرائیو پر جانا اچھا لگتا" ۔ وہ اسے یاد دلا رہا تھا ایک سنگین غلطی جس کا پردہ وہ کبھی بھی کھول سکتا تھا ۔ لمحے بھر کو وہ اندر تک کانپ گئی تھی۔
"اپنی حد میں رہیں ولید صاحب!جو رات کے اندھیرے میں آپکو فرائینگ پین کی ایک ضرب سے ذمین بوس کر سکتا ہے ،وہ دن کی روشنی میں تو اس سے بھی بدتر کر سکتا ہے ۔" کسی احساس کے تحت اس نے چہرہ موڑا تھا ۔
دور سے جہان نے مسکرا کر ہاتھ ہلایا ۔ وہ ان ہی کی طرف آ رہا تھا ۔ نیلی جینز پر سفید ٹی شرٹ میں ملبوس ،اس کے چہرے سے لگ رہا تھا وہ ابھی ابھی سو کر اٹھا ہے ۔
حیات کی اٹکی سانس بحال ہوئی ۔ اسے زندگی میں کبھی جہان سکندر کو دیکھ اتنی خوشی نہیں ہوئی تھی ، جتنی اس وقت ہو رہی تھی ۔ وہ بے اختیار اٹھی گود میں رکھا موبائل زمین پر جا گرا۔ وہ چونکی اور جلدی سے جھک کر فون اٹھایا ۔اس کی اسکرین پر بڑی سی خراش پڑ گئی تھی۔
"کیا ہوا؟"
اس کی نگاہوں کے تعاقب میں دیکھتے
ہوئے ولید بھی ساتھ ہی اٹھا تھا۔
"جی میڈم ،آپ اپنی بات پر قائم ہیں ؟" وہ مسکرا کر کہتا اس کے قریب آیا -" پھر نگاہ ولید پر پڑی تو اس نے سوالیہ نظروں سے حیا کو دیکھا ۔
"جہان!یہ ابا کے دوست کے بیٹے ہیں ،ابا ان کے والد کے ساتھ ابھی۔۔۔۔وہ آ گئے۔" ابا اور لغاری انکل سامنے سے چلے آ رہے تھے ۔ جہان کو دیکھ کر ابا کے چہرے پر خوشگوار حیرت ابھری۔
"سوری ماموں میں ائیرپورٹ نہیں آ سکا۔ ممی نے بتایا کے آپ نے خود منع کیا تھا " ابا کے ساتھ مل کر وہ مدھم مسکراہٹ کے ساتھ بتا رہا تھا۔ لغاری انکل اور ولید کے ساتھ بھی وہ خوشدلی سے ملا تھا البتہ وہ دونوں استفہامیہ نظروں سے سلیمان صاحب کو دیکھ رہے تھے۔
"اٹس اوکے ہمیں آفیشلی پک کر لیا گیا تھا اسی لیے میں نے منع کر دیا تھا-" جہان نے مسکرا کر سر کو جنبش دی ،پھر نگاہ لغاری انکل کے سوالیہ تاثرات پر پڑی تو جیسے جلدی سے وضاحت دی۔
"میں جہان سکندر ہوں ، سلیمان ماموں کا بھانجا اور داماد۔۔حیا کا ہزبینڈ !"
مرمرا کا سمندر ایک دم آسمان تک اٹھا اور کسی تھال کی طرح اس پر انڈیل دیا گیا تھا۔ وہ اس بوچھاڑ میں بالکل سن سی ہوئی جہان کو دیکھ رہی تھی جس رشتے کے متعلق اس نے نہ پوچھنے کی قسم کھا رکھی تھی اس رشتے کا اقرار یوں اس منظر نامے میں ہو گا ،اس نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا ۔
"داماد! اوہ آئی سی !" لغاری انکل نے بمشکل مسکرا کر سر ہلایا ،پھر ایک نظر ابا پر ڈالی ، جو لمحے بھر کو گنگ رہ گئے تھے مگر جلد ہی سنبھل گئے تھے۔
" مجھے خوشی ہے جہان !کہ تم آئے -"حالانکہ وہ اس کے آنے کے بجائے کسی اور بات پر خوش تھے ۔
"سوری ماموں مجھے پہلے آنا چاہیے تھا اور آگ اب بھی نہ آتا تو حیا نے مجھ سے ساری زندگی بات نہ کرنے کا ارادہ کر لیا تھا-" اس نے مسکرا کر کہتے حیا کو دیکھا ۔وہ جوابا دھیرے سے مسکرائی ۔ جیسے وہ دونوں ہمیشہ سے ہی ایسے آئیڈیل کپل کی طرح بات کرتے ہوں ۔
ولید لغاری کے چہرے کی مسکراہٹ پھر یوں غائب ہوئی کے وہ دوبارہ نہ مسکرا سکا ۔ بعد میں وہ مختاط انداز میں سارا وقت اپنے باپ کے ساتھ بیٹھا رہا ۔ وہ اپنے سامنے ، اپنے باپ اور شوہر کے درمیان بیٹھی لڑکی پر دوبارہ اب نظر ڈالنے کی جرت نہ کر رہا تھا ۔
اس سہ پہر جہان نے ان تینوں مسلمانوں کی بہت اچھے سے تواضع کی ۔ آج استنبول میں حیا کا پہلا دن تھا جب وہ بہت اعتماد کے ساتھ جہان کے پہلو میں چل رہی تھی ۔
"تم ان دونوں کو ہوٹل ڈراپ کر کے ابا کو گھر لے جانا ، میں خود ہی گھر آ جاوں گی ۔ ابھی مجھے یہاں کچھ کام ہے ۔" واپسی پر اس نے جہان سے دھیرے سے کہا تھا۔ وہ شانے اچکائے بنا اعتراض کے ساتھ چلا گیا۔
ان کے جانے کے بعد وہ نیلی مسجد کے گیٹ کے اندر چلی گئی اسے یہاں کوئی کام نہیں تھا ۔ اسے بس کچھ ٹائم کے لیے تنہائی چاہیے تھی ۔
مسجد کے احاطے میں سبزہ زار پر پانی کا فوارہ بال رہا تھا۔ اونچے گنبدوں پر چھاوں سی چھائی تھی ۔ وہ سر جھکائے روش پر چلتی اندر جا رہی تھی ۔
"اندھیروں پہ اندھیرا ، اس کے اوپر لہر، اس کے اوپر بادل ۔۔۔"
اس کے قدموں میں تھکاوٹ تھی۔اس شخص کی سی تھکاوٹ جسکا سیراب اسے اندھیروں میں دھکیل دیتا تھا ۔ زندگی کے بائیس برس ایک دھوکے میں گزار دینے کے بعد آج اس کو پہلی بار لگا تھا کہ وہ سب صرف ایک سیراب تھا ۔ چمکتی ریت جسے وہ آب حیات سمجھتی تھی365
"اور نہیں بنایا جس کے لیے اللہ نے نور تو نہیں ہے اس کے لیے کوئی نور"
اندر اس عظیم لاشان ہال میں وہ گھٹنوں کے گرد بازوں کا خلقہ بنائے ، تھوڑی ان پر جمائے ساری دنیا سے لاتعلق بن کے بیٹھی تھی ۔
اس نے ہمیشہ اپنی مرضی کی تھی۔ اس نے ہمیشہ اپنی مرضی کر کے غلط کیا تھا۔ اس نے بہت دفعہ اللہ کو "ناں" کی تھی اسے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کہ اللہ اسے کیسے دیکھنا چاہتا تھا۔ وہ ہمیشہ ایسی بنی رہی جیسے وہ خود دیکھنا چاہتی تھی۔
"وہ سمجھتا ہے کے اسے پانی، یہاں تک کے وہ اس کے قریب پہنچتا ہے تو وہاں کچھ نہیں پاتا اور وہ اس کے قریب اللہ کو پاتا ہے-"
اس نے آنکھیں بند کر کے چہرہ گھٹنوں میں چھپا لیا ۔
جن دنوں اس کا تازہ تازہ یونیورسٹی میں ایڈمیش ہوا تھا ۔ اس نے دوپٹہ بالکل گردن میں لینا شروع کر دیا تھا۔کتنا ڈانٹتے تھے تای فرقان اور شروع شروع میں تو ابا بھی کچھ نہ کچھ کہہ دیتے تھے مگر جب وہ خاموشی سے ان کی بات سنی ان سنی کر کے گزر جاتی تو رفتہ رفتہ سب نے کچھ بھی کہنا چھوڑ دیا تھا اور پھر سفر کی نوعیت کہاں آ پہنچی تھی ۔اس کی ویڈیو کو مجرے کا نام دیا گیا ، ایک بدنام زمانہ شخص اس کے پیچھے پڑ گیا تھا اور ایک اغوا کار نے اس کے بازو پر وہ نام داغ دیا تھا جو شفا اپنے منہ سے نہیں نکالا کرتے تھے۔
"اس نے سر اٹھایا اللہ نور ہے آسمانوں اور زمین کا۔۔۔"
لوگ کہتے ہیں مسجدوں میں سکون ہوتا ہوتا ہے، کوئی اس سے پوچھتا وہ کہتی مسجدوں میں نور ہوتا ہے۔ نور، اوپر نور کے۔۔۔۔
اس نے گردن موڑی اس کی بائیں جانب ایک چودہ پندرہ سال کا ترک لڑکا آ بیٹھا تھا۔ جس کی ایک بازو پر پلستر چڑھا تھا۔ وہ گم سم نگاہوں سے اوپر مسجد کی منقش چھت کو دیکھ رہا تھا۔
"نور کیا ہوتا ہے، تم جانتے ہو؟ وہ اتنی ہو لے سے بولی کہ اسے اپنی آواز بھی سنائی نہ دی۔
"نور وہ ہوتا ہے جو اندھیری سرنگ کے دوسرے سرے پر نظر آتا ہے، گویا کسی پہاڑ سے گرتا پگھلے سونے کا چشمہ ہو۔" وہ اسی طرح چھت کو دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا۔
"اور کیسے ملتا ہے نور؟"
"جس اللہ کی جتنی مانتا ہے اسے اتنا ہی نور ملتا ہے ۔ کسی کا نور پہاڑ جتنا ہوتا ہے کسی کا درخت جتنا ، کسی کا شعلے جتنا اور کسی کا پاوں کے انگوٹھے جتنا۔۔۔"
لڑکے نے سر جھکا کر اپنے پاوں کو دیکھا ۔
" انگوٹھے جتنا نور جو جلتا بجھتا ہے ، بجھتا جلتا ہے ۔ یہ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو ل ھ دن بہت دل لگا کر نیک عمل کرتے ہیں اور کچھ دن سب چھوڑ چھاڑ کر ڈیپریشن میں گھر بیٹھ جاتے ہیں ۔۔
"اور انسان کیا کرئے کے اسے آسمانوں اور زمیں جتنا نور مل جائے ۔۔؟"
"وہ اللہ کو نہ لینا چھوڑ دے اسے اتنا نور ملے گا کے ااس کی ساری دنیا روشن ہو جائے گی - وہ ایک دفعہ پھر گردن اٹھائے مسجد کی اونچی چھت کو دیکھنے لگا تھا ۔
اسے محسوس ہوا اس کا چہرہ آنسو سے بھیگ رہا تھا وہ آہستگی سے اٹھی اور باہر کی طرف چل دی۔ "سنو۔۔۔!وہ لڑکا پیچھے سے بولا تھا ۔ حیا لمحے بھر کو رکی۔
" دل کو مارے بغیر نور نہیں ملتا۔۔۔"
وہ پلٹے بغیر آگے بڑھ گئی۔ دل کو مارنا پڑتا ہے مگر ضروری تو نہیں ٹھوکر بھی کھائی جائے۔ انسان ٹھوکر لگائے بغیر ، زخم لیے بغیر ، خود کو جلائے بغیر بات کیوں نہیں مانتا؟ پہلی دفعہ میں ہاں کیوں نہیں کہتا؟ پہلے حکم پر سر کیوں نہیں جھکاتا؟ ہم سب کو آخر منہ کے بل گرنے کا انتظار کیوں ہوتا ہے اور گرنے کے بعد ہی بات کیوں سمجھ میں آتی ہے؟
اس نے ہتھیلی کی پشت سے دھیرے سے آنکھیں.....
جاری هے

No comments: