Tyry Rabty Myri Her Dawa By Mahmal Noor Episode 29 || تیرے رابطے میری ہر دوا از مہمل نور قسط نمبر 29
Tyry Rabty Myri Her Dawa
By
Mahmal Noor
تیرے رابطے میری ہر دوا
از
مہمل
نور
#تیرے_رابطے_میری_ہردوا
#از_مہمل_نور
#Episode_29
پانچ سال بعد
ایشال کیا کر رہی ہوں تم نے اپنےکپڑوں کا
حال دیکھا۔۔۔
یہ سب تمہارے بچوں نے کیا ہے۔۔۔صبح سے پاگل
ہو گئی ہوں۔۔۔ان کے پیچھے۔۔ایشال اپنا سر پکڑ کر بیٹھی ہوئی تھی۔۔۔
کیا ہوا ہے۔۔؟؟ اور یہ صرف میرے نہیں تمہارے
بھی بچے ہیں۔۔۔حنان نے یاد دہانی کرائی ۔۔۔
صبح سے انکو نہلانے کے لیے انکے پیچھے بھاگ
رہی ہوں۔۔۔
ویسے ایشال ایک بات کہو۔۔۔؟؟حنان نے اس کو
دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔
ہمم۔۔۔
مجھے لگتا ہے فجر اور منان کی جگہ فلحال
تمہے نہانے کی بہت ضرورت ہے اپنا حال تو دیکھوں۔۔۔بلکل چڑیل لگ رہی ہوں۔۔۔ہنی نے
شرارت سے کہا۔۔۔
ہنی میں تمہارا سر پھاڑ دو گی کیا وہ دونوں
کم ہے جو اب تم بھی ایسا کر رہے ہوں۔۔۔ایشال منہ بنا کر بولی۔۔۔
اچھا سوری میری جان میں تو ویسے ہی کہہ رہا
تھا۔۔۔ابھی تو صرف دو ہے میں تو سوچ رہا تھا کہ ایک دو اور ہونے چاہیے۔۔۔حنان نے
معنی خیز نظروں سے ایشال کو دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔
خبردار جو یہ سوچا بھی ان دو نے میرا یہ حال
کر دیا ہے اگر ایک دو اور ہوگے تو میں پاگل ہو جاؤ گی۔۔۔
تو اس میں کیا پرابلم ہے میں دوسری بیوی
لےآؤ گا جو تمہارا بھی خیال رکھے گی اور میرے بچوں کا بھی۔۔۔کہتے ہوئے باہر کی طرف
بھاگا۔۔۔
حنان میں تمہے چھوڑو گی روکو تم ذرا۔۔۔
ایشال بھی اسکے پیچھے ہولی۔۔۔
**********
یہ آپ کیا کر رہے ہیں۔۔۔
کچھ نہیں بس کاشان کہہ رہا تھا کہ بابا مجھے
بھی آپ کے ساتھ چاۓ پینی ہے تو میں نے اسے بھی ہاف کپ دیے دیا۔۔۔
یا اللّه۔۔۔چشمان آپکو کیا ہوگیا ہے آپ میرے
بیٹے کو کیوں خراب کر رہے ہیں۔۔۔
ارے اس میں خراب ہونے کی کیا بات ہے چاۓ
پینے سے کون خراب ہوتا ہے اب مجھے ہی دیکھ لے میں تو نہیں ہوا۔۔۔
چشمان ابھی سے چاۓ پینے کی عادت پڑ گئی تو
پھر بہت مشکل ہوتی ہے چھوڑوانے میں۔۔۔
اچھا کبھی کبھی کچھ نہیں ہوتا۔۔۔اور ویسے
بھی میرا بیٹا مجھ پے ہی جاۓ گا کیوں کاشان۔۔۔
جی بابا مجھے آپ جیسا ہی بنناہے۔۔۔کاشان نے
معصومیت سے کہا۔۔۔
چلے بس۔۔ آپ اور نہیں پیےگئے۔۔۔ جاۓ فجراور
منان کے ساتھ کھیلیں۔۔۔
جی ماما۔۔۔
کاشان کے جاتے ہی عبیر چشمان کی طرف متوجہ ہوئی۔۔۔
چشمان اب کاشان کا اسکول میں ایڈمشن کروا دے
ماشاءالله چار سال کا ہوگیا ہے۔۔۔
عبیر ابھی اتنی جلدی کیا ہے۔۔۔اسے اپنا بچپن
تو انجوائے کرنے دیں۔۔
چشمان ابھی سے ہی ٹھیک رہے گا ورنہ آگے
اسکول جانے کے لیے تنگ کرے گا۔۔۔عبیر نے مشورہ دیا۔۔۔
اچھا جی۔۔۔
جی بلکل۔۔۔
ادھر تو آئے مجھے آپ سے بات کرنی ہے۔۔۔
جی آئی عبیر جو کپڑے سمیٹ رہی تھی اسکے
بلانے پر فوراًاسکے قریب پہنچی۔۔۔
چشمان نے ایک دم ہاتھ پکڑ کر اپنی طرف کھنچا
عبیر جو بڑے مزے سے کھڑی تھی اسکے ایک دم کھنچنے پر چشمان کے اوپر گری۔۔۔
عبیر کیا ہوگیا ہے میں نے تو صرف ہاتھ پکڑا
تھا آپ تو اوپر ہی گر گئی۔۔۔چشمان نے انجان بنتے ہوۓ کہا۔۔۔
کتنے جھوٹے ہیں آپ۔۔میں کب گری آپ نے مجھے
خود اپنے اوپر گرایا ہے۔۔۔
چلے اب چھوڑے مجھے۔۔عبیر خود کوچھوڑوانے کی
کوشش کر رہی تھی۔۔
ارے اب ایسے کیسے چھوڑ دو اتنی مشکل سے تو
آپ میرے قریب آئی ہیں۔۔۔
چشمان کاشان آئے گا تو کیا سوچے گا۔۔۔
وہ کیا سوچے گا۔۔۔اسکی ماما کو پیار کر رہا
ہوں اور کیا۔۔۔ویسے بھی وہ جب تک آپ نہیں بلانے جاۓ گی وہ نہیں آئے گا۔۔۔
پھر بھی آپ مجھے توچھوڑے۔۔۔عبیر نے گھورتے
ہوۓ کہا م۔ ۔۔
ابھی تو چھوڑ رہا ہوں پر سوچ لینا رات کو
آپکو میری بات ماننی پڑے گی۔۔
سوچنا بھی مت خود کو چھوڑاتے ہوۓ چلی
گئی۔۔اور چشمان اسکی بات پر ہنس دیا۔۔۔
***********
آج مشعل کی برتھڈے ہے آپ ابھی تک گھر نہیں
آئے۔۔۔
مشی یار بس ایک گھنٹے تک آؤ گا۔۔۔
نین ایک گھنٹے بعد وہ سو جاۓ گی پلیز جلدی
آجاۓ۔۔مشال نے التجا کی۔۔
ہاں ہاں میں جلدی آنے کی کوشش کرو گا۔۔۔وہاں
تک تم مجھ سے کال پر بات کرتی رہوپلیز۔۔۔
یہ بتائے آج کیسا فیل ہو رہا ہے آج ہماری
بیٹی پانچ سال کی ہوگئی۔۔۔
بہت اچھا مشی میں بتا نہیں سکتاکہ آج میں
کتنا خوش ہوں تم نے میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی دی تھی آج سے پانچ سال پہلے۔۔۔
نین سچ میں۔۔۔ آج میں بھی بہت خوش ہوں۔۔اگر
آج ہمارا بیٹا بھی زندہ ہوتا تو کتنا اچھا ہوتا۔۔۔کہتے ہوئے مشال کی آنکھوں میں
آنسوں آگئے۔۔۔
مشال پلیز مت رو دیکھوں اللّه نے ہمیں اتنی
پیاری بیٹی عطا کی۔۔جس نے ہماری زندگی کو مکمل کر دیا۔۔۔
ہمم۔۔یہ تو ہے۔۔۔
اچھا عبیر کو بھی کہنا تھا کہ وہ لوگ بھی
آجاۓ۔۔۔
وہ تو مجھے یاد ہی نہیں رہا۔۔۔ویسے بھی تائی
امی نے کہا تھا کہ کل سب کو کھانے پر بولنا ہے۔۔۔
ہمم چلو یہ تو اچھی بات ہے۔۔۔نین نے اسکی
بات کی تائید کی۔۔۔
چلے آپ آجاۓ نا اب جلدی۔۔
جی میں نکلنے لگا ہوں۔۔۔
چلے ٹھیک ہے اللہ حافظ۔۔۔
اچھا سنو۔۔۔
جی۔۔۔
آئی لو یو۔۔۔نین کی خمار بھر لہجے میں آواز
ابھری ۔۔۔
نین کی بات پر مشال بلش کرنے لگی۔۔۔
اب مسکراتی رہوگی یا میری بات کا جواب بھی
دو گی۔۔۔
نین مشعل بولا رہی ہے اللّه حافظ۔۔۔کہتے ہی
لائن کٹ گئی۔۔۔
*********
چشمان۔۔۔؟؟عبیر ابھی کاشان کو سلا کر اب
چشمان کے پاس لیٹی تھی۔۔
جی۔۔چشمان نے اسے خود سے قریب کرتے ہوئے
عبیر کو جواب دیا۔۔۔
ایک بات پوچھو۔۔؟؟
ہمم۔۔۔پوچھے۔۔۔
کیا اپنے محبوب کی خوشی کی خاطر ہم اسے چھوڑ
سکتے ہیں۔۔۔؟؟
عبیر کے سوال پر چشمان مسکرا دیا پھر
بولا۔۔۔نہیں عبیر ہم ایسا نہیں کر سکتے۔۔۔ہم جس سے سچی محبت کرتے ہیں نا اسے اسکی
خوشی کی خاطر بھی نہیں چھوڑ سکتے۔۔۔ہم تبھی اسے چھوڑتے ہیں جب ہمیں یقین ہو جاتا
ہے کہ اسے پانے کا کوئی رستہ نہیں بچتا۔۔۔جب ہم کسی بھی طرح اسے نہیں پا سکتے تو
یہ کہہ دیتے ہیں کہ اسکی خوشی کی خاطر چھوڑ رہے ہیں۔۔۔چشمان اسکے بالوں کو سہلاتے
ہوۓ بول رہا تھا۔۔۔
اچھا تو ہمیں کیسے یقین ہوجاتا ہے کہ ہمیں
اس انسان سے سچ میں محبت ہوگئی ہے۔۔۔؟؟
مجھے کسی کا نہیں پتا پر مجھے لگتا ہے جب ہم
اسے کسی اور کا ہوتے دیکھتے ہیں۔۔۔ اگر ہمیں اس سے سچی محبت ہوگی نا تو ایک پل بھی
یہ سن کر سکون نہیں ملے گا کہ وہ انسان آپ سے دور جا رہا ہے۔۔۔
چشمان کچھ لوگوں کو بن مانگے ہر چیز مل جاتی
ہیں نا۔۔۔اور مجھے لگتا ہے میں ان لوگوں میں سے ہی ہوں۔۔۔
پر عبیر بن مانگے ملی ہوئی چیز کے لیے
یقیناً مانگی ہوئی چیز قربان کرنی پڑتی ہے۔۔۔
کیا مطلب میں سمجھی نہیں۔۔۔
آپ نے اللّه سے احمر کو مانگا تھانا۔۔؟؟پر
آپکو اللّه نے نہیں دیا اسکی جگہ بن مانگا انسان مل گیا۔۔۔مطلب میں۔۔۔اب آپ کہتی
ہے میں آپ کے لیے بہتر ہوں ۔۔پر اگر آپکو اللّه فیصلے کا اختیار دیتا تو آپ کبھی
میرا انتخاب نہیں کرتی۔۔۔اسلیے اللّه فیصلے اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے کیونکہ وہ
ہمارا اچھا بورا بہتر جانتا ہے۔۔۔
اور آج سچ میں۔ میں اس بات کا شکر ادا کرتی
ہوں کہ اللّه نے ہماری زندگی کے فصیلے کا اختیار اپنے پاس رکھا ہے۔۔۔ہم انسانوں کے
ہاتھ میں نہیں ورنہ ہم شاید اپنے پسندیدہ بندے کے ساتھ بھی خوش نا رہ سکتے ۔۔۔کہتے
ہوئے اپنی آنکھیں موند لی۔۔۔
اور چشمان بھی اسکی پیشانی کو چومتے ہوئے
نیند کی وادیوں میں کھو گیا۔۔۔
""تیرے رابطے میری ہر دوا
یہ دوا ملے تو میں ٹھیک ہو"""🔥💓
Kysa laga phr novel😍.apni
feedback zaror dijiya ga😊

No comments: