Ads Top

Tyry Rabty Myri Her Dawa By Mahmal Noor Episode 28 || تیرے رابطے میری ہر دوا از مہمل نور قسط نمبر 28

Tyry Rabty Myri Her Dawa
 By
Mahmal Noor
تیرے رابطے میری ہر دوا
 از
 مہمل نور


  Tyry Rabty Myri Her Dawa  By Mahmal Noor تیرے رابطے میری ہر دوا  از  مہمل نور
#تیرے_رابطے_میری_ہردوا 
#َاز_مہمل_نور 

#Episode_28

عبیر۔۔۔؟؟؟چشمان نے کلائی میں گھڑی بندھتے ہوۓ اسے آواز دی۔۔۔
جی۔۔۔عبیر نے آج پہلی بار اسے محبت سے جواب دیا تھا۔۔۔
ماشاءالله۔۔۔آج تو میری بیگم نے بہت ہی محبت سے جواب دیا ہے۔۔۔
چشمان کی بات پر عبیر مسکرا دی۔۔۔بتائے کیا بات ہے۔۔
عدن کی کال آئی تھی آج رات کھانے پر بولایا ہے تو میں سوچ رہا تھا کہ آج جلدی آجاؤ گا پھر ہم شوپنگ پر چلے گئے۔۔۔
لیکن چشمان میرے پاس بہت سے ڈریسس ہے مجھے نیو لینے کی ضرورت نہیں۔۔۔آپ ٹینشن مت لے۔۔۔
ارے آج کیا ہوگیا ہے مجھے آپ کہہ رہی ہیں آپ۔۔۔؟؟چشمان نے حیرانگی سے اس کی طرف دیکھا۔۔۔
ہاں تو شوہر کو عزت سے بولنا چاہیے۔۔۔عبیر نے اسکی طرف بینا دیکھے جواب دیا۔۔۔
چلے اچھی بات ہے مجھے اچھا لگا۔۔۔لیکن آپ تیار رہیے گا میں آپکو آج شوپنگ پے لازمی لے کر جاؤ گا۔۔۔
ٹھیک ہے۔۔۔عبیر بھی مان گئی۔۔۔
چشمان آپکا فون بج رہا ہے۔۔۔عبیر نے اطلاع دی۔۔۔
تو دیکھے نہ کس کی کال آرہی ہے۔۔
عبیر نے دیکھا تو سکرین پر مشال کہ نام چمک رہا تھا۔۔۔
مشال کی کال ہے۔۔
تو اٹھا لے۔۔مجھ سے کیوں پوچھ رہی ہے۔۔۔
جی کہتے ہوئے عبیر نے کال اٹینڈ کی۔۔۔
کیسی ہو مشال خیر ہے آج صبح صبح کیسے کال کی۔۔؟؟
مشال کے جواب پر عبیر مسکرا دی۔۔۔بہت بہت مبارک ہو مشال اللّه کا شکر ہے نین اور موم کو بھی مبارک دینا ہم کل ضرور چکر لگائے گئے۔۔۔چلو ٹھیک ہے اللّه حافظ۔۔
عبیر نے مسکراتے ہوئے چشمان کو فون دیا۔۔۔
کیا ہوا ہے آپ کیوں مسکرا رہی ہیں اور مشال کو کس بات کی مبارک دے رہی تھی۔۔۔
وہ۔۔۔اب عبیر کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اسے کیسے بتائے۔۔۔
کیا وہ۔۔؟؟بتائے بھی۔۔۔چشمان اب غور سے دیکھ رہا تھا۔۔۔
میں انٹی کو بتا دو گی آپ انھی سے پوچھ لینا۔۔۔عبیر کہتے ہوئے روم سے چلی گئی۔۔۔اور چشمان اسکی شرماہٹ پر مسکرا دیا۔۔۔

*********

حنان آفس جانے لگا تو ایک دم واپس مڑا۔۔۔
کیا ہوا۔۔۔ایشال جو دروازے کی آڑ میں کھڑی اسے جاتے دیکھ رہی تھی ایکدم مڑ نے پر حیران ہوئی۔۔۔
وہ اگر آج جاتے ہوئے ایک کس ہی کر دو ہنی دیکھ دروازے کو رہا تھا پر بات ایشال سے کر رہا تھا۔۔۔
کہا چاہیےایشال نے شرارت سے پوچھا۔۔۔
یہ تمہاری مرضی۔۔۔ہنی کندھے اچکاکر بولا۔۔۔
اچھا چلو پھر آنکھیں بند کرو اور آگے آؤ۔۔۔ایشال نے اسکی طرف دیکھتے ہوۓ کہا۔۔۔
حنان جیسے ہی آنکھیں بند کر آگے بڑھاایشال نے فوراً دروازہ بند کر دیا۔۔۔جو حنان کے سر میں زور سے لگا۔۔۔اور وہ اپنا سر پکڑ کر وہی بیٹھ گیا۔۔۔
ایشال باہر نکلی تو ہنی نے گھور تے ہوئے اس کو دیکھا۔۔۔
ہنی زیادہ لگی۔۔۔؟؟ایشال نے معصومیت سے پوچھا۔۔۔
شرم تو نہیں آئی تمہے ۔۔۔اگر کس نہیں کرنی تھی تو صاف انکار کر دیتی۔۔۔پتا کتنی زور سے لگا ہے دروازہ۔۔۔
اصل میں مجھے لگا تم دروازے سے کہہ رہے ہوں اب وہ تو جواب دی نہیں سکتا تھا اسلیے پھر مجھے ہی اسکی جگہ جواب دینا پڑا۔۔۔
جواب دی سکتی تھی تو کس بھی اسکی طرف سے کر دیتی۔۔حنان منہ بنا کر بولا۔۔۔
مجھے شرم آتی ہے اب یہ کام تو دروازے ہی کر سکتا تھا۔۔۔ایشال نی معصومیت سے کہا۔۔۔
ایشال تمہے اللّه ہی عقل دے۔۔ آیندہ میں تمہے کچھ نہیں کہتا۔۔۔جاؤ اب میرے لئے چائے بنا کر لاؤ اور بھائی سے کہہ دینا آج میں آفس نہیں جاؤ گا۔۔۔
پر میں ان سے کیا کہو گی کے تم کیوں نہیں جا رہے۔۔۔
وجہ بھی تم ہی خود بتانا۔۔۔ہنی نے بیزاری سے کہا۔۔۔
اچھا کہہ دو گی ہوں۔۔۔کہتے ہوئے چلی گئی۔۔۔
سہی کہتے تھے بھائی تم مجھے انگلیوں پر ناچاؤ گی پتا نہیں بچے ہوگئے تب تم کیا کرو گی۔۔۔بڑبڑاتے ہوئے روم کی طرف چل دیا۔۔۔

***********

چشمان آفس سے واپسی پر عبیر کو شوپنگ پراپنے ساتھ لے گیا۔۔۔
عبیر ڈریسس دیکھ رہی تھی جب چشمان بولا۔۔۔
مجھے بلیک کلر بہت پسند ہے اگر آپ بلیک لے تو مجھے اچھا لگے گا۔۔۔
عبیر اسکی بات پر مسکرا دی۔۔۔
اگر میں نہیں لو گی تو۔۔۔؟؟
تو کچھ بھی نہیں میں نے تو اپنی پسند بتائی ہے۔۔۔اگر آپکو نہیں پسند تو آپ اپنی مرضی سے لے سکتی ہے۔۔۔چشمان نے محبت سے جواب دیا۔۔۔
نہیں مجھے بھی بلیک کلر اچھا لگتا ہے۔۔۔عبیر نے اسے یقین دہانی کرائی۔۔
چلے آپ دیکھ لے مجھے ایک ضروری کال کرنی ہے میں ابھی آیا۔۔
جی ٹھیک ہے۔۔۔
چشمان ابھی گیا ہی تھا کہ کسی نے اسکے کان میں سر گوشی کی۔۔۔
کیسی ہوں۔۔۔؟؟
عبیر مڑ ہی تھی کہ احمر کو دیکھ کر سن سی ہوگئی۔۔۔
عبیر میں احمر۔۔۔یقیناً مجھے بھولی تو نہیں ہوگی۔۔۔احمر اسکی آنکھوں میں دیکھ کر کہہ رہا تھا۔۔۔
تمہے میں کیسے بھول سکتی ہوں کبھی تکلیف دینے والے انسان کو بھی بھولایاجا سکتا ہے۔۔۔
عبیر پلیز مجھے معاف کر دو میں نے تمہارے ساتھ اچھا نہیں کیا تم جانتی ہوں میرے ساتھ بھی اچھا نہیں ہوا میری کزن نے مجھ سے طلاق لے کر کسی اور سے شادی کر لی جس سے وہ محبت کرتی تھی۔۔۔
احمر کی بات پر عبیر نے طنزیہ مسکراہٹ اسکی طرف اچھالی۔۔۔
تو یہ سب تم مجھے کیوں بتا رہے ہوں۔۔۔عبیر نے نا گواری سے کہا۔۔۔اسے عجیب سہ ڈر بھی تھا کہ اگر چشمان نے دیکھ لیا تو وہ کیا سوچے گا۔۔۔
عبیر میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں میں جانتا ہوں میں نے تمہیں اس دن بہت کچھ کہہ دیا تھا۔۔۔پلیز مجھے معاف کر دو۔۔تم کہو گی تو میں آج ہی اپنے پیرنٹس تمہارے گھر لے آؤ گا۔۔۔احمر نے یقین دہانی کرائی۔۔۔
اور عبیر کو لگا کسی نے اس کے سر پر آسمان دے مارا۔۔۔
تمہاری ہمّت بھی کیسے ہوئی یہ بات کرنے کی۔۔۔یاد کرو کتنا روئی تھی میں تمہارے سامنے کتنی منت سماجت کی تھی تمہاری۔۔۔تمہارے لیے خودکشی کرنے تک کی کوشش کی۔۔۔لیکن میں غلط تھی مجھے آج پہلی بار دکھ ہو رہا یہ سوچ کر کے میں نے تم جیسے انسان سے محبت کی۔۔جس کی زندگی میں میں صرف ایک ٹشو پیپرسے زیادہ کچھ نہیں ہوں۔۔۔
عبیر اپنے آنسوں رگڑتی ہوئی جانے لگی۔۔اس سے پہلے احمر اسکا ہاتھ پکڑتا چشمان نے فوراً عبیر کا ہاتھ پکڑ کر روکا۔۔۔
چشمان کو دیکھ کر تو عبیر کی سانس ہی اٹک گئی۔۔۔
اور احمر عبیر کا ہاتھ چشمان کو پکڑتے دیکھ کر حیران ہوا۔۔۔
احمر آیندہ عبیر کو بیچ راستے میں روکنے سے پہلے یہ یاد رکھنا وہ چشمان حیدر کی بیوی ہے۔۔اب اس کے قریب بھی مت بھٹکنا تمہاری وجہ سے میری بیوی کی آنکھوں میں آنسوں آئیں۔۔یہ میں برداشت نہیں کر سکتا۔۔۔اسلیے تمہارے لیے یہی بہتر ہے جب کبھی عبیر نظرآئے تو اپنے لیے بہتری سمجھ کر راستہ بدل لینا۔۔۔کہتے ہوئے عبیر کو اپنے ساتھ لے گیا گاڑی میں بیٹھنے تک چشمان نے اسکا ہاتھ مظبوطی سے تھامے رکھا۔۔۔

**********

 ایم سوری چشمان میں آج فائزہ کے گھر نہیں جا سکتی۔۔میری طبیعت نہیں ٹھیک۔۔۔رو رو کر عبیر کی آنکھیں سوجھ رہی تھی۔۔۔
جانتا ہوں میں نے شوپنگ سے آتے ہی عدن سے کہہ دیا تھا کہ آج ہم نہیں آئے گئے۔۔۔
چشمان کی بات پر عبیر نے پلٹ کر اسے دیکھا۔۔۔
کیا ہوا ایسے کیا دیکھ رہی ہیں۔۔۔؟؟اور کتنا رونا ہے۔۔؟؟چشمان اسکے قریب آکر بولا۔۔۔
نہیں میں تو نہیں رو رہی۔۔۔عبیر اپنے آنسوں صاف کرتے ہوئے بولی۔۔۔
عبیر پلیز کیوں خود کو تکلیف دی رہی ہیں۔۔۔وہ آپ کی زندگی سے چلا گیا ہے۔۔۔اگر آپ اس کے لیے روئیں گی تو مجھے دکھ ہوگا کہ آپ اپنے قمیتی آنسوں اس انسان کے لیے بہہ رہی ہیں جس نے آپ کی قدر نہیں کی۔۔۔
چشمان۔۔۔؟؟عبیر نے اسکی بات سن کر اسے پکارہ۔۔۔
جی میری جان۔۔۔چشمان نے بھی محبت سے جواب دیا۔۔۔
آپ جانتے وہ نیک تھا بہت نیک سمجھتی تھی میں اسے۔۔ شاید اگر احمر سے مجھے محبت ہوئی تھی تو اسی وجہ سے۔۔۔
لیکن وہ صرف دیکھاوا اسکی سب عبادتیں۔۔۔اگر وہ سچ میں نیک ہوتا تو مجھ سے پہلے رشتہ جوڑتا مجھ سے ہوٹلز میں نہیں ملتا سب کے سامنے میرا ہاتھ نہیں پکڑ تا۔۔اور جب میں نے کہا کہ تم میرا ہاتھ پورے حق سے پکڑو تو مجھے بے عزت کرنے لگا۔۔۔اس نے میرا دل دکھایاہے۔۔۔چشمان رب کی مخلوق کا دل دکھانے والا کب نیک ہو سکتا ہے۔۔۔
عبیر ہم سب ہی گناہ گار ہے ہم تو اچھے اور بورے کی تمیز جانتے ہی نہیں ہے میں اللّه کا نیک بندہ نہیں ہوں۔۔۔میں تو جانتا بھی نہیں ہوں کتنے لوگوں کا میری وجہ سے دل دکھا ہوں۔۔۔بولتے ہوۓ آج پہلی بار چشمان کی آنکھیں بھر آئی۔۔۔
مجھے نہیں لگتا چشمان کبھی آپ نے کسی کا دل دکھایا ہوگا۔۔۔میں نے اپنی زندگی میں آپ جیسا انسان نہیں دیکھا۔۔۔اگر شاید آپ کی جگہ کوئی اور مرد ہوتا تو وہ میرے آنسوں صاف نا کر رہا ہوتا بلکہ یہ پوچھ رہا ہوتا کہ اسے ملنے کے لیے میں نے ہی بولایا تھانہ۔۔۔
میں آپکو ایسا لگتا ہوں۔۔۔محبت کرنا غلط نہیں ہے عبیر۔۔۔کسی کو کسی سے بھی محبت ہو سکتی ہے۔۔۔ پر اگر ہماری شادی اسکی جگہ کسی اور سے ہو جاۓ تو ہمیں اس انسان کے ساتھ مخلص رہنا چاہئے۔۔۔کیونکہ وہ انسان ہمارے نصیب میں اللّه نے لکھا ہوتا ہے اسے ہم نے نہیں پسند کیا ہوتا وہ تو اللّه نے پسند کیا ہوتا ہے پھر ہم کیوں رب کی پسند کو چھوڑ کر اپنی پسند کے پیچھے بھاگتے ہے یہ جانتے ہوۓ بھی کہ صرف تھکنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔۔۔مجھے خوشی ہوئی تھی جب آپ نے احمر کو صاف انکار کردیا تھا۔۔۔اور اس وقت مجھے اپنی محبت پر فخر ہوا تھا۔۔۔اگر آپ مجھے اس پل بھی کہتی نا کہ آپ کو چھوڑ دو تو میں آپ کی خوشی کے لیے ایک پل نہیں لگتا چھوڑنے میں۔۔۔
چشمان کی بات پر عبیر نے فوراً اسکے ہونٹوں پر ہاتھ رکھ دیا۔۔۔
آیندہ کبھی مجھے چھوڑنے کی بات مت کرنا چاہئے میں خود ہی کیوں نا کہو پر آپ نے مجھے نہیں چھوڑنا۔۔۔چشمان مجھے آپ سے محبت نہیں ہوئی پر اب میں آپ کے بغیر رہ بھی نہیں سکتی۔۔۔
ہاے۔۔۔میری جان میں آپکو کبھی نہیں چھوڑو گا۔۔۔چشمان اسے گلے لگا تے ہوۓ بولا۔۔۔
آج چشمان اور عبیر کی زندگی کی حسین رات تھی۔۔

😍😍😍



No comments:

غازی از ابو شجاع ابو وقار قسط نمبر60 Ghazi by Abu Shuja Abu Waqar

Ghazi  by  Abu Shuja Abu Waqar  غازی از ابو شجاع ابو وقار  پیشکش محمد ابراہیم 60 آخری قسط نمبر  Ghazi by Abu Shuja Abu...

Powered by Blogger.