غازی از ابو شجاع ابو وقار قسط نمبر41 Ghazi by Abu Shuja Abu Waqar
Ghazi
by
Abu Shuja Abu Waqar
غازی از ابو شجاع ابو وقار
پیشکش محمد ابراہیم
41 قسط نمبر
Ghazi by Abu Shuja Abu Waqar
Presented By Muhammad Ibraheim
Episode 41
شام 6 بجے ٹرین کی روانگی کا وقت تھا ان دونوں نے دوپہر کا کھانا میرے ہمراہ جوہو کے بنگلے پر کھایا شام 5 بجے تک ہم باتیں کرتے رہے حاجی نے کہا کہ اگر نیپال میں کبھی بھی میری ضرورت پڑے تو ایک کال کر دینا میں پہلی فلائیٹ سے پہنچ جاؤں گا میری روانگی پر مجھے اس طرح دونوں ملے جیسے یہ ہماری آخری ملاقات ہو اور یہ بات بعد میں سچ ثابت بھی ہوئی یہاں میں اک چھوٹی سے بات عرض کرنا چاہوں گا
نیپال سے پاکستان آنے کے بعد میں نے غم دنیا اور روز گار کے 16 سال سعودی عرب اور سنگاپور میں گزارے اس دوران پہلے یوسف پٹیل پھر حاجی مستان فوت ہوگئے ان کے مرنے کے بعد ان کے گروپس کو قابل لیڈر نہ ملنے کیوجہ سے گروپس بھی ختم ہو گئے اور اس کے بعد بال ٹھاکرے جو ان دونوں کر دور میں بھیگی بلی بنا رہتا تھا پورے ظلم و ستم کے ساتھ نمودار ہوا اور مسلمانوں کا اس نے جینا حرام کر دیا شام 5 بجے میں سب سے مل کر ڈرائیور کے ساتھ گاڑی میں اسٹیشن کیطرف روانہ ہوا اس وقت موسلا دھار بارش شروع ہو چکی تھی اس بارش نے نیپال پہنچنے تک میرا ساتھ دیا تھا 6 محافظ دو کاروں میں ہمارے پیچھے آ رہے تھے میں نے برساتی پہن رکھی تھی میرے سامان.میں 2 سوٹ کیسوں کے علاوہ ایک تھرماس کافی کا بھرا ہوا اور ڈھیر سارے سینڈوچ تھےاسٹیشن پہنچ کر میں نے ڈرائیور سے ہاتھ ملایا اور قلیوں سے سامان اٹھوانے لگا اس دوران محافظ اسٹیشن پر چاروں طرف پھیل چکے تھے جہاں بنارس جانے والی ٹرین کھڑی تھی اپنے ڈبے میں سامان رکھوانے کے بعد میں اپنے ڈبے کے دروازے پر کھڑا ہو گیا ٹرین نے روانگی کی وسل بجائی میں نے تمام محافظوں کو الوداعی ہاتھ ہلایا اتنے میں ایک محافظ دوڑتا ہوا میرے پاس آیا اور ایک بریف کیس مجھے دیتے ہوئے بولا یہ دونوں سیٹھوں کیطرف سے ہے اور اتنا کہہ کر وہ ہجوم میں گم ہو گیا گاڑی کی سپیڈ تیز ہو گئی میں اپنی سیٹ پر آ کر بیٹھ گیا میں نے بریف کیس کھولا تو وہ بھارتی کرنسی اور ڈالروں سے بھرا ہوا تھا اس سے پہلے کہ دوسرے مسافروں کی نظر پڑتی میں نے بریف کیس بند کر دیا بعد میں موقع ملنے پر سلیپر پر بیٹھ کر وہ نوٹ گنے تو تیس ہزار امریکی ڈالر اور تیس لاکھ بھارتی کرنسی تھی گو میں نے حاجی اور یوسف سے پیسے لینے سے انکار کر دیا تھا مگر انہوں نے اپنا تحفہ ایسے وقت میں دیا کہ میں واپس بھی نہ کر سکتا تھا. بمبئی سے بنارس تک 25 گھنٹے کے سفر کے دوران میں نے حتی الامکان ٹرین سے باہر کم ہی نکلا. دوسری شام ٹرین بنارس پہنچی سفر کے دوران دوسرے ساتھ بیٹھے مسافروں نے بات چیت کرنے کی کوشش کی مگر میں نے سوری ٹو انگلش کہہ کر خود کو جرمن شو کر کے جان چھڑا لی سفر کے دوسرے دن میں آلہ آباد پہنچا دہلی میں قیام کے دوران میں دو بار الہ آباد آیا تھا اور ان کی انفنٹری کے متعلق اہم معلومات حاصل کی تھیں میں یہاں قید پاکستانی فوجیوں کے کیمپ کے گرد بھی منڈلاتا رہا تھا لیکن میں اس وقت آزاد تھا لیکن اب تو ہر آنکھ مجھے بھارتی پولیس کی لگ رہی تھی اس لیے میں نے ٹرین کے رکنے پر باہر نکلنے کی بجاے ڈبے میں ہی بیٹھا رہا
الہ آباد سے ٹرین روانہ ہوئی اور اپنی منزلوں کو کراس کرتی ہوئی بنارس پہنچ گئ میں نے ٹرین سے اتر کر ایک ٹیکسی لی سامان اسمیں رکھا اور وہاں ایک جامع مسجد کے قریب ایک درمیانے درجے کے ایک ہوٹل میں کمرہ کرایہ پر لے لیا بنارس چونکہ ہندوؤں کا مخصوص شہر ہے اور دریائے گنگا بھی یہی بہتا ہے اس لیے یہ ان کا ایک مذہبی شہر ہے یہاں پر ہوٹل کے ہر کمرے میں بیس سے اوپر انکے بھگوانوں تصاویر لگی ہوئی تھیں. میں نے صبح بنارس اور شام میں اودھ کے حسن کا تذکرہ کتابوں میں پڑھا تھا شام اودھ تو واجد علی خان کے ساتھ ہی ختم ہو گئی مگر بنارس کا حسن ابھی باقی تھا لہذا میں نے اس دیکھنے کا ارادہ کر لیا کیونکہ میں بنارس کی صبح دیکھنے کا موقع نہیں گنوانا چاہتا تھا بارش تھم چکی تھی اور میں صبح سورج نکلنے سے پہلے ہی اس کا نظارہ کرنے کے لیے ہوٹل سے باہر آ گیا ہندو مرد اور عورتوں کا اک ہجوم تھا جو سفید دھوتیاں پہنے پوتر گنگا میں اپنے گناہ دھونے جا رہے تھے درجنوں غیر ملکی ٹوررسٹ بھی اپنے کیمروں میں ان مناظر کو قید کرنے کے لیے کنارے پر کھڑے تھے میں بھی ان میں شامل ہو گیا ایک قابل دید منظر تو طلوعِ آفتاب کا تھا بنارس کے سینکڑوں چھوٹے بڑے مندروں پر لگے جلسوں سے سورج کی روشنی منعکس ہو کر چاروں طرف آگ لگا رہی تھی یہ واقعی ایک قابل دید منظر تھا دوسرا منظر ذرا دنیاوی اور ہندوؤں کی ضعیف الاعتقاد ی کا تھا زمانے بھر کی آلودگیوں سے بھری اور چتاؤں کی راکھ سے بھری ہندو مرد عورت کپڑوں سے بے نیاز ننگے ہو کر اشنان میں مصروف تھے ذرا سے شرم سے لوٹ پوٹ ہو جانے والیاں ہندو دیویاں یہاں ہزاروں مردوں کے سامنے بے حیائی سے ننگی ہو کر اشنان کر رہی تھیں
9 بجے میں ہوٹل واپس آ گیا ناشتہ کیا اور بسوں والے اڈے کی راہ لی یہاں کی بسیں بہت آرام دہ اور ایک بھی مسافر زائد نہ بٹھانے اور منزل پر جلد پہنچنے میں مشہور ہیں اڈے پر پہنچتے پہنچتے بوندا باندی پھر شروع ہو چکی تھی جو بس کی روانگی تک موسلا دھار بارش میں بدل چکی تھی میری منزل اعظم گڑھ تھی وہاں سے میں نے اعظم گڑھ کا ٹکٹ لیا اعظم گڑھ پہنچ کر میں نے گورکھ پور جانے والی بس کا ٹکٹ لیا یہ اتنا لمبا راستہ طے کرنے کے پیچھے میرا اصل مقصد یہ تھا کہ وہ علاقے جو زیادہ چیکنگ میں آتے ہیں ان سے دور رہتا ہوا منزل کیطرف جاؤں کیوں کہ شارٹ کٹ راستہ سرا سر نقصان دہ تھا گورکھ پور پہنچ کر میں نے ٹیکسی لی اور سیدھا ریلوے اسٹیشن کی طرف روانہ ہو گیا بارش جاری تھی اور رین کوٹ میں نے پہن رکھا تھا یہ وہی گورکھ پور ہے جہاں ہم نے جنگی ہوائی اڈہ تباہ کیا تھا اس لیے میں نے کوئی رسک نہ لیتے ہوئے اسٹیشن کی راہ لی تھی اسٹیشن پر پہنچ کر میں نے ڈرائیور کو 10 روپے دیئے قلی نے میرا سامان اسٹیشن کے اندر پہنچا دیا گورکھ پور میں ایک بڑی فوجی چھاؤنی بھی ہے جب میں ریلوے اسٹیشن پہنچا تو وہاں انفنٹری کی ایک پوری رجمنٹس کہی جانے کے لئے اپنی مخصوص کردہ ٹرین کا انتظار کر رہی تھی اور بھارتی رینجر پوری طرح چوکس کھڑی تھی ان کو دیکھتے ہوئے میں جلدی سے ٹکٹ ونڈو کی طرف گھوم گیا یہاں پر ایک مجھ سے مسٹیک ہوئی لیکن اللہ نے بچا لیا ٹکٹ ونڈو پر میں نے رکسول انٹر کلاس کا ٹکٹ مانگا انٹر کلاس کا نام سنتے ہی بابو مجھے گھورنے لگا آدھ منٹ تک وہ مجھے ٹکٹکی باندھے مجھے دیکھتا رہا اس دوران مجھے اپنی غلطی کا احساس ہو چکا تھا اب میں صرف ٹکٹ بابو کے رحم و کرم پر تھا اگر میں وہاں سے بھاگنے کی کوشش کرتا تو ٹکٹ بابو ایک آواز پر وہاں کھڑی ملٹری مجھے پکڑ لیتی اس لیے میرے لیے وہاں کھڑے رہنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا بالآخر ٹکٹ بابو کرخت مگر دھیمی آواز میں کہا کہ یہاں انٹر کلاس نہیں ہوتا مجھے ٹریننگ کے دوران سب کچھسکھایا گیا تھا مگر یہاں اتنی زیادہ آرمی دیکھ کر پھسل گیا تھا ٹکٹ بابو میری اصلیت جان چکا تھا میرا ہاتھ بے اختیار رین کوٹ کے اندر پسٹل کی طرف بڑھ گیا منزل کے قریب پہنچ کر ایک چھوٹی سی غلطی مجھے ڈبو دے گی. میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا اور نہ میں آج تک نہیں سمجھ سکا کہ ٹکٹ بابو کو مجھ پر رحم آ گیا تھا یا اللہ پاک نے اسکی زبان بند کر دی تھی اس نے خاموشی سے مجھے رکسول کا لوئر کلاس کا ٹکٹ کاٹ کر دیا پیسے دیتے وقت میری آنکھیں اس کے تشکر سے تر تھیں قلی نے میرا سامان اٹھایا اور ہم اس ٹریک پر پہنچ گئے جہاں پر رکسول کی ٹرین آنی تھی گورکھ پور سے رکسول کا 30 منٹ ٹرین کا سفر تھا ٹرین رکسول جانے والی سنگل پٹری پر کھڑی تھی یہ ٹرین گورکھ پور سے رکسول جاتی اور آتی ہے اس کا بس اتنا سا سفر ہے آدھے گھنٹے بعد ٹرین چل پڑی ہر طرف ملٹری کھڑی تھی میری حالت اس مس ٹیک کیوجہ سے بہت پتلی ہو چکی تھی گاڑی چلنے کے خاصے ٹائم کے بعد میرے حواس بحال ہوے تو میں نے ساتھ ڈبے میں بیٹھے ہوئے مسافروں کا جائزہ لیا چھ سات مسافروں میں ایک غیر ملکی بھی تھا میں اس کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ گیا اور کافی پینے کے نکالی تو اسے بھی آفر کی اس نے خود کو برتر سمجھتے ہوئے قبول کر لی کافی پینے کے دوران میں نے اس سے پوچھا کہاں جا رہے ہو تو اس نے کہا کہ سیروتفریح کے لیے گھٹمنڈو جا رہا ہوں اسے دیکھ کر میرے ذہن میں ایک پلان نے جنم لیا مغربی سیاحوں کا کھٹمنڈو سیروتفریح کا جو پروگرام ہوتا ہے وہ مجھے وہاں جا کر معلوم ہوا جس کا ذکر آگے کروں گا
گورکھ پور اسٹیشن پر کی گئی غلطی کا احساس مجھے بڑی شدت سے ہو رہا تھا مجھے ہر وقت یہی کھٹکا لگا رہا کہ ابھی کسی طرف سے پولیس آے گی اور مجھے پر جھپٹ پڑے گی کالی گھٹائیں چھائی ہوئی تھی اور وقفے وقفے سے بارش ہو رہی تھی اپنے منصوبے کے مطابق میں نے اس جرمن کو اپنے متعلق بتایا کہ میں دہلی میں کاروبار کرتا ہوں اور اسی سلسلے میں کھٹمنڈو جا رہا ہوں میں نے اسے کہا کہ اس بارش نے سفر کا سارا مزا کرکرا کر دیا ہے اگر وہ میرا ساتھ دے تو کسول سے آگے وہ بس میں سفر کریں تو بہت ہی خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملیں گے مگر اس نے کہا کہ اس نے ٹرین کا ٹکٹ لیا ہے لہذا وہ ٹرین میں ہی سفر کرے گا وہ مزید پیسے ضائع نہیں کر سکتا تو میں نے کہا کہ کسول سے لے کھٹمنڈو تک کا اس کا سارا خرچہ میرے ذمے ہے بس وہ مان جاے تھوڑی دیر سوچنے کے بعد اس نے حامی بھر لی اسٹیشن پر پہنچ کر ہم ٹرین سے اترے اور اسٹیشن کے باہر نکلے بارش تیز جاری تھی میرا ایک سوٹ کیس جرمن نے پکڑ لیا اور دوسرا میں نے سامنے سڑک تھی وہاں ایک درخت کے نیچے ہم لوگ کھڑے ہو گئے تھوڑی دیر بعد ایک بس آ گئی ہم بس میں سوار ہو گے بارش کیوجہ سے بس میں چند سواریاں ہی تھیں کنڈیکٹر نے کرایا لیا اور ڈرائیور کے ساتھ باتیں شروع کر دیں ڈرائیور اپنے کنڈیکٹر کو بتا رہا تھا کہ چند دن پہلے 3 پاکستانی فوجی جو بھاگ کر نیپال جا رہے تھے میں نے شک کی بنا پر پکڑوا دیئے اپنے اس کارنامے کو بڑھا چڑھا کر بیان کر رہا تھا میں سوچ رہا تھا کہ اتنا بڑا شکار تو اس کے پہلو میں بیٹھا ہوا ہے
کئی گھنٹے سفر کے بعد رکسول آ گیا وہاں پر بارش کی اتنی بڑی بوندیں گر رہی تھی کہ جسم پر جہاں لگتی لگتا تھا کہ کوئی چوٹیں مار رہا ہو جرمن بولا یہ تو زحمت ہے مگر میں نے کہا کہ کسی کے لیے رحمت بھی ہے رکسول بس سٹاپ پر اتر کر میں نے رکشہ والے سے بات کی تو اس نے کہا کہ یہاں سے نیپال جانے کے لیے پیلے رنگ کے رکشے ہیں وہی بارڈر پار جا سکتے ہیں کیونکہ انہیں پرمٹ ملا ہوا ہے میں نے دو رکشے لیے اور نیپال بارڈر کیطرف روانہ ہو گئے بارڈر پر ایک ندی تھی جس پر چالیس میٹر لمبا پل بنا ہوا تھا یہ پل آدھا بھارت کی سرحد میں تھا اور آدھا نیپال کی سرحد میں تھا وہاں پہنچ کر دیکھا تو وہاں امیگریشن چیکنگ تھی اب میرے پاس تو کچھ نہیں تھا لہذا سوچے ہوئے منصوبہ کے مطابق میں نے جرمن سے کہا کہ مجھے یہاں کچھ کام ہے لہذا یہ پیسے رکھ لو میرے یہ دو سوٹ کیس بھی ساتھ لے جاؤ میں کام مکمل کر کے گنج پور میں ڈیلکس ہوٹل میں تم سے آ کر ملوں گا یہ کہہ کر میں نے اسے امیگریشن بھیج دیا اور اپنا رکشہ بھی فارغ کر دیا اور یہاں سے آگے بارڈر کراس کرنے کی تدابیر سوچنے لگا بارش کا موسم تھا ندی بھری ہوئی تھی ورنہ رات کے آندھیرے میں ندی کراس کرنا مشکل نہ تھا لیکن اب ندی کراس کرنا خود موت کو دعوت دینا تھا پھر سوچا کہ رات رکسول میں ٹھہرا جاے مگر خیال آیا کہ سرحدی علاقے میں دشمن کے گھر رات ٹھہرنا مصیبت میں مبتلا کر سکتا ہے انہی سوچوں میں گم تھا کہ جرمن امیگریشن کلئر کر کے واپس آتا دکھائی دیا اور رکشہ میں بیٹھ کر پل کی جانب روانہ ہو گیا میں نے اسے پل کراس کرتے ہوئے دیکھا نیپال کیطرف کوئی امیگریشن آفس نہیں تھا نیپال کی بھارت کے ساتھ کی حالت بلکل پاکستان اور کشمیر کی سرحد جیسی تھی کوئی غیر ملکی اگر پاکستان آتاہے تو اسے کشمیر جانے کے لیے امیگریشن کی ضرورت نہیں ہو گی بارش بہت تیز ہو گئی اور رات کا اندھیرا چھانے لگا میں پھر پل کے قریب آ گیا آزادی مجھ سے صرف چالیس میٹر دور تھی پل کے شروع میں ایک ایک کینوپی میں ایک اکتایا ہوا مخنی سا گارڈ کھڑا تھا میں نے کوئی اور صورت دکھائی نہ دینے پر اسے ہی آزمانے کا فیصلہ کر لیا اور اس کے پاس چلا گیا نہایت عاجزی سے پرنام کیا اور کہا مہاراج میں ایک اپنے جرمن دوست کو چھوڑنے یہاں تک آیا تھا جو ابھی رکشہ میں پیر گنج گیا ہے میرے قدم آج تک دھرتی ماتا سے باہر نہیں گئے اپنے متروں میں شرط لگا کر آیا تھا کہ ویدیش کی دھرتی پر ضرور جاؤں گا مجھے وشواش ہے کہ آدھا پل ہمارے دیش کا حصہ ہے اگر آپ آگھیا دیں تو میں اپنے حصے کے پل کے آخر تک جا کر نیپال کی دھرتی پر ایک قدم لگا کر واپس آ جاؤں اس طرح میری شرط بھی پوری ہو جاے گی اور میں سوگھند کھا کہہ سکوں گا کہ میں ویدیش ہو کر آیا ہوں یہ کہتے کہتے میں نے 50 روپے اس گارڈ کی مٹھی میں رکھ دیئے اس نے سر ہلا کر مجھے جانے کی اجازت دے دی میں نے پل پر آہستہ قدمی سے چلنا شروع کر دیا میں دلی طور پر خوش کہ آزادی مجھ سے قریب آ رہی ہے جب مجھے یقین ہو گیا کہ میں آدھا پل طے کر چکا ہوں تو پہلے میں نے اپنی رفتار تیز کی اور پھر بھاگنے لگ گیا بھارتی گارڈ نے جب یہ کیفیت دیکھی کہ اسے 50 روپے رشوت سب مہنگی پڑے گی پل پر بارش کے قطروں میں مجھے ہالٹ کی آواز سنائی دی اور پھر رائفل کے دو فائر ہوئے اسی اثنا میں سارا پل کراس کر کے نیپال میں داخل ہو گیا تھا نیپالی پولیس نے بھارتی فائر کی آواز سن کر مجھ پر رائفل تان لی میں ہاتھ اٹھائے ان کے پاس چلا گیا اور زور زور سے کہنے لگا نو فائر نو فائر پاکستان ریفیوجی پاکستانی ریفیوجی نیپال کا پاکستان کے ساتھ معاہدہ تھا کہ کسی بھی پاکستانی ریفیوجی کو بغیر کاغذات کے نیپال میں داخلے کی اجازت ہو گی کھٹمنڈو میں پاکستانی سفارتخانے نے اگر اسکی تصدیق کر دی تو اس ریفیوجی کو یو این او کی افغان ائیر کے چارٹرد جہازوں میں سیٹ ملنے تک نیپال میں قیام کی بھی اجازت ہو گی اور یہ تصدیق نہ ہونے کیصورت میں اس ریفیوجی کو بھارت واپس دھکیل دیا جائے گا نیپالی پولیس کے 2 سپاہی مجھے حراست میں لے کر قریبی بنے تھانے میں لے گئے تھانیدار کو میں نے پاکستانی ریفیوجی والی بات سنائی تو اس نے کہا کہ دو تین دن تک حوالات میں رہنے کے بعد اسے بھی باقی پاکستانی ریفیوجیز کے ساتھ پاکستانی سفارتخانے کھٹمنڈو میں بھیج دیا جاے گا اس نے کانسٹیبل کو مجھے حوالات میں بند کرنے کا کہہ دیا. مجھے یہ پسند نہ آیا لہذا میں نے خالص امریکن لہجے میں کہا ک میں ایک باعزت پاکستانی ہوں اور معاہدے کے مطابق مجھے حوالات میں آپ بند نہیں رکھ سکتے بلکہ باعزت طور پر رکھنا پڑے گا میں نے کہا کہ مجھے پیر گنج میں کسی ہو ٹل میں قیام کروایا جاے میں وعدہ کرتا ہوں کہ صبح یہاں پہنچ جاؤں گا تھانیدار میری بات سن کر پریشان ہو گیا تو اس سپاہی نے ایک طرف لے جا کر کہا کہ 500 تھانیدار کے لیے اور 12 سو ٹیکسی کے لیے دو تو تمہاری بات مان لی جاے گی میں نے 2ہزار نکال کر اسے دیتے ہوئے کہا کہ یہ لو اوپر والے تمہارا انعام میری مدد کرنے کا وہ خوش ہو گیا کچھ یہ پیسے کی مہربانی تھی اور کچھ خالص امریکن لہجے کی جس کا خوف آج بھی مشرقیوں کو ہے بمبئی سے روانگی کے وقت میں نے خصوصی طور نیپال بھارت کا مکمل نقشہ اور اصول اور ہر باریک سے باریک بات جاننے کی پوری کوشش کی تھی تاکہ وہاں جا کر حالات دیکھ پریشان نہ ہو جاؤں گائیڈ بک کے مطابق ڈیلکس ہوٹل پیر گنج کا بہترین ہوٹل تھا جب میں وہاں پہنچا تو جرمن بہت پریشان بیٹھا ہوا تھا ہیڈ کانسٹیبل نے میرے کہنے پر ریسیپشن پر جا کر میرے لیے ڈبل کیبن کمرہ بک کیا اور اسے میرے متعلق ہدایات دیں اور واپسی جاتے ہوئے 100 روپیہ مزید مجھ سے اینٹھ لیا رجسٹر میں انٹری کروانے کے بعد میں جرمن کو لے کر کمرے میں آ گیا ہم نے تین کوٹ تو پہن رکھے تھے مگر ایسے لگتا تھا کہ لباس جسم کے ساتھ چپک گیا ہو اور بوٹ من من بھاری ہو گئے ہوں ویٹر نے آتش دان میں آگ جلا دی اور ہم نے سارے کپڑے اتار دیئے صرف انڈر وئیر رہ گیا تھا لہذا اسی حالت میں آگ تاپنے لگ گئے رات کے کھانے کا وقت ہو چکا تھا مگر میں نے کافی اور دیگر لوازمات کا آرڈر دے دیا دراصل میں آزادی کی خوشی میں رات بھر سیلیبریٹ کرنا چاہتا تھا
میں نے کافی بنائی اور جرمن کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری آزادی کی خوشی میں اس نے کافی پکڑی اور کہنے فریڈم مین تو میں نے ہر احتیاط بآلا طاق رکھتے ہوئے اپنی ساری کہانی سنا دی تو اس نے کہا کہ اگر انڈیا میں مجھے پتہ جاتا کہ تم پاکستانی جاسوس ہو تو میں تمہیں ضرور پکڑوا دیتا خیر ہم گھوڑے بیچ کر سو گئے صبح کسی نے مجھے جھنجھوڑ کر اٹھایا وہ جرمن تھا دیکھا تو ویٹر بھی کھڑا تھا اس نے کہا کہ جناب دو سپاہی آپکو کھٹمنڈو لے جانے کے لیے آے ہیں میں اٹھا تو میرا جسم ٹوٹ رہا تھا میں نے جرمن سے کہا کہ آج میرا موڈ نہیں جانے کا اگر تم نے جانا ہے تو میں تم کو بس کا کرایہ دے دیتا ہوں تم چلے جاؤ ورنہ کل میرے ساتھ چلنا اس نے کہا کہ میں کل تمہارے ساتھ ہی جاؤں گا اگر تم تھوڑی سے حشیش منگوا تو میں مشکور ہوں گا میں نیچے ریسیپشن پر گیا اور اسے کہا کہ مجھے تھانے انچارج سے بات کرنی ہے اس نے نمبر ملا دیا تو دوسری طرف تھانیدار تھا تو میں اسے کہا کہ آج میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے میں کل کھٹمنڈو چلا جاؤں گا آپ کے لیے 1000 ہزار تمہارے دونوں سپاہیوں کے ہاتھ بھیج رہا ہوں وہ پیسوں کا سن کر بولا آپ کا جب تک دل چاہے یہاں رہ لیں کوئی مسئلہ نہیں میں نے سپاہیوں سے تھانیدار کی بات کروائی پھر اپنے کمرے میں گیا اور پیسے لے کر نیچے آ گیا سو سو روپیہ سپاہیوں کو 1000 روپیہ تھانے دار کے لیے دیا تو سپاہی خاموشی سے چلے گئے کمرے میں پہنچ کر میں نے ویٹر کو بلایا اور ناشتہ کا کہا اور ساتھ پوچھا کہ حشیش مل سکتی ہے ویٹر یہ سن کر خوش ہوا اور بولا کہ دونوں غیر ملکی ایک ساتھ ٹھہرے ہوئے دیکھ کر میں حیران ہو رہا تھا کہ ابھی تک انہوں نے حشیش کیوں نہیں منگوائی جتنی چاہیں مل سکتی ہے میں نے اسے 50 روپے دیئے تھوڑی دیر تک وہ ناشتے کے ساتھ حشیش بھی لے آیا جرمن حشیش دیکھ کر ایسے جھپٹا جیسے بھوکی بلی دودھ پر جھپٹتی ہو ناشتہ کر کے میں نے کمرے کی کھڑکیاں کھول دیں تاکہ دھواں باہر نکلتا رہے میں نیچے گیا تو دیکھا کہ کئی ملکی غیر ملکی اور بھارتی نیچے بیٹھے حشیش پی رہے ہیں ریسیپشنز نے بتایا کہ ان کے ملک میں حشیش پینے اور رکھنے کی اجازت ہے جبکہ چرس ممنوع ہے
ناشتے کے بعد. میں نے جرمن سے کہا کہ آئندہ تم نیچے جا کر پیو گے پھر ہم گھومنے پھرنے نکل گئے بعد دوپہر گھوم پھر کر واپس آ گئے دوپہر کا کھانا کھایا اور آرام کے لیے لیٹ گئے اگلی صبح 9 بجے سپاہی ٹیکسی لیے پھر مجھے کھٹمنڈو لے جانے کے لیے آ گئے ہم ٹیکسی میں بیٹھے میں آگے بیٹھ گیا اور جرمن پیچھے سپاہی کے ساتھ راستے میں ہم انجوائے کرتے ہوئے شام 7بجے کھٹمنڈو پہنچے راستے میں جرمن کر اتار دیا اور خود پاکستان ایمبیسی کی طرف روانہ ہو گیا ایمبیسی کے سامنے پہنچا تو دیکھا کہ یہ ایک کوٹھی ہے جو کرایہ پر لی گئی تھی اوپر پاکستانی پرچم لہرارہا تھا بے اختیار دل رو دیا آنکھوں میں آنسو آ گئے یہ خوشی کے آنسو تھے میں تو سمجھا تھا کہ نیپال پہنچ کر میں آزاد ہو گیا ہوں مگر ابھی عشق کے امتحان اور بھی تھے گیٹ کے سامنے کھڑا تھا کہ گارڈ نے دروازہ کھولا اور مجھے اندر آ نے کا کہا اور میں نے گارڈ سے کہا کہ مشرقی پاکستان سے آیا ہوں اور ایمبیسڈر صاحب سے
ملنا چاہتا ہوں میرے ہمراہ دو پولیس والے بھی آے ہیں اس نے ہمیں اندر بلایا اور اپنے کمرے میں لے گیا وہاں آگ جل رہی تھی سردی کا احساس ذرا کم ہوا تو اس نے کیا کہ ایمبیسڈر صاحب تو کل دن کو آئیں گےاور مہاجروں کا نام تو کلرک رجسٹر میں درج کرتا ہے اس لیے ان سے ملنے کی ضرورت نہیں آپ نام درج کروا دیں اور کل آ جائیں میں نے سوچا کہ کل کا مطلب رات حوالات میں یا پھر سپاہیوں کے ساتھ کسی ہوٹل میں میں اس سے ایمبیسڈر کا ایڈریس پوچھا تو پہلے تو اس نے انکار کر لیکن میرے بہت زیادہ اصرار پر اس نے بتا دیا لیکن ساتھ کہا کہ ایمبیسڈر کو میرا نہ بتانا کہ میں نے پتہ بتایا ہے یہ کوٹھی پاکستانی سفارت خانے سے آٹھ دس کوٹھیاں چھوڑ کر اسی سڑک پر واقع تھی میں سپاہیوں کے ساتھ اسی کوٹھی میں پہنچا اور بل بجائی تھوڑی دیر بعد ملازم باہر آیا تو میں نے کہا ریفیوجی ہوں اور ارجنٹ ایمبسڈر صاحب سے ملنا ہے تو ملازم نے خود ہی جواب دے دیا کہ وہ بزی ہیں اس وقت نہیں مل سکتے یہ کہہ کر وہ جانے لگا تو میں نے اسے پیچھے سے پکڑ لیا اور تھپڑ مارنے شروع کر دئیے اور کیا کہ جبتک تم یہ نہیں کہو گے کہ وہ مل سکتے ہیں اور مجھے ان کے کمرے کے باہر تک نہیں لے جاؤ گے تمہیں تھپڑ ہی پڑتے رہیں گے میں نے اسے مضبوطی سے پکڑ رکھا تھا اور وہ میرے آگے آگے چلنے لگا جب کمرے کے نذدیک پہنچے تو ملازم نے چیخنا شروع کر دیا چوہدری صاحب مجھے بچائیں چوہدری گاؤن پہنے باہر نکلا تو میں نے کہا کہ ریفیوجی ہوں اور سپاہی ساتھ ہیں تصدیق کر دیں ریفیوجی کا سن کر چوہدری کا چہرہ سرخ ہو گیا ساتھ ہی ملازم نے کہا کہ اس نے مجھے تھپڑ بھی مارے ہیں چوہدری غصے میں بولا تمہاری یہ جرات اب میں تصدیق تو تمہیں ابھی پولیس کے حوالے کرتا ہوں میرا دماغ گھوم گیا میں پسٹل نکال کر تان لیا اور کہا کہ میری بات سن لو ورنہ پاکستان تمہاری فیملی سمیت تمہارے تابوت جائیں گے اب ایمبسڈر ڈھیلا پڑ گیا بولا چلو اندر بیٹھ کر بات کرتے ہیں سفیر صاحب اپنے کمرے میں جلتے ہیٹروں کے باوجود کانپ رہے تھے جب میں نے دیکھا کہ بہت ہو گیا تو میں نے کہا کہ میں ریفیوجی نہیں ہوں میرے محکمے نے میرے متعلق آپکو بتایا ہو گا اس کا یہ سننا تھا کہ اٹھ کر مجھے گلے لگا لیا اور کہا کہ میں کب کا تمہارا انتظار کر رہا ہوں تمہارے محکمے سے تمہارے متعلق مجھے تفصیلی ہدایات ملی ہیں اور ایک مشن بھی آپ کے ذمے لگایا گیا ہے وہ مشن کا بتانے لگا تو میں نے کہا کہ پہلے یہ دو سپاہی جو باہر ٹیکسی میں میری تصدیق کے لیے آے ہیں پہلے ان کو فارغ کر دیں باقی باتیں بعد. میں ہوں گی اس نے اپنی گاڑی کی چابی لی اور کہا کہ آؤ چلیں میں ان کو تصدیق نامہ فل کر کے دے دیتا ہوں سفیر کی گاڑی میں ہم بیٹھ گئے اورسفارت خانے چلے گئے سپاہی اسی ٹیکسی میں وہاں پہنچے اس نے تصدیق نامہ تیار کیا اور پوچھا نام کیا لکھوں تو میں نے کہا آصف علی سن آ ف عباس علی اور چٹا گانگ میں اصفہانی کالونی اور اصفہانی کمپنی کا مینجر لکھ دیں اس نے تصدیق نامہ تیار کیا اور ایک کاپی کرکے تصدیق نامہ مجھے دیا اور بولا آپکو پیسوں کی بھی ضرورت ہو گی میں نے کہا کہ ہاں ہے اس نے سیف سے 20 ہزاز نیپالی کرنسی کے نوٹ نکال کر مجھے دیئے میں تصدیق نامہ لے باہر آیا اور سپاہیوں کو دیا اور ساتھ 200 روپیہ بھی دیا انجواے کرنے کے لیے پھر میں نے ایمبیسڈر سے اجازت چاہی تو اس نے کہا کہ نہی کھانا میرے ساتھ کھائیں اور گھر سے تمہارے لیے ہوٹل بھی بک کروا لیا جاے گا
جاری ہے

No comments: