Tyry Rabty Myri Her Dawa By Mahmal Noor Episode 04 ||تیرے رابطے میری ہر دوا از مہمل نور قسط نمبر 04
Tyry Rabty Myri Her Dawa
By
Mahmal Noor
تیرے رابطے میری ہر دوا
از
مہمل نور
#تیرے_رابطے_میری_ہردوا
#از_مہمل_نور
#Episode_4
کونین۔۔۔؟؟
وہ اپنے روم میں جاتے ہوئے مڑا ۔۔
جی ۔۔۔؟؟
بیٹا کل سے تم کھانا نہیں کھا رہے اور میرے
پاس بھی نہیں بیٹھے کیا بات ہے ۔۔۔؟؟ثمرہ نے اپنائیت سے پوچھا ۔۔۔
کچھ نہیں میری طبعیت نہیں ٹھیک اور مجھے
بھوک بھی نہیں ہے ۔۔۔بے رخی سے جواب دیتا ہوا اپنے کمرے کی طرف چل دیا ۔۔۔۔
ایک وہ ہے جو میری نہیں سنتی ۔۔۔جب دل چاہتا
ہے گھر سے نکال جاتی ہے اور اب یہ جو اس منحوس مشال کی محبت میں گرفتار ہے ۔۔ تم
جو مرضی کر لو کو نین میں تمہاری بات کبھی نہیں مانوں گی ۔۔۔اس لڑکی سے تو میں
تمہاری شادی نہیں کرو گی چاہے جو ہو جاۓ ۔۔۔ثمرہ بڑبڑا تے ہوۓ اپنے روم کی طرف چال
دی ۔۔۔
*********
یار یہ ہماری یونی میں مولوی ایڈمشن کب سے
لینے لگے ۔۔۔۔فائزہ نے اسے دیکھتے ہوئے کہا ۔۔۔
کون مولوی۔۔۔؟؟عبیر نے نا سمجھی سے ادھر
ادھر دیکھا۔۔۔
یار وہ سامنے دیکھوں ہماری کلاس کی
طرف۔۔۔فائزہ نے انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے کہا ۔۔
اور عبیر کی تو اسکو دیکھ کر نظر ہی
ٹھیرگئی۔۔۔اسکی بڑھی ہوئی داڑھی ۔۔۔خوب صورت گوری رنگت ۔۔جھوکی نظریں اسے دیکھ کر
پل بھر کے لیے عبیر کو ایک عجیب سہ احساس ہوا تھا۔۔
عبیر کیا ہوگیا ہے کہا کھو گئی ۔۔۔
فائزہ کی بات پر وہ چونکی ۔۔۔
کہی نہیں بس اسے ہی دیکھ رہی تھی کہ یہ
ہماری یونی میں کیا کر رہا ہے ۔۔۔۔
وہی تو جیسا اسکا حلیہ ہے اسے کسی مدرسہ میں
ہونا چاہئے ۔۔۔فائزہ ہنستے ہوئے بولی ۔۔۔
ہاں یار تم سہی کہہ رہی ہو ۔۔۔چلو ہمیں
کیا۔۔عبیر کندھے اچکاکر بولی ۔۔۔پر نظر بھٹک کر اسی پے جا رہی تھی ۔۔۔
اچھا فائزہ اب میں تمہے ایک قاتل دیکھاؤں جو
ہمارے یونی میں آرام سے گھوم رہا ہے۔۔عبیر بڑی سانجیدگی سے بولی ۔۔۔
کیا باتیں کر رہی ہو عبیر ہماری یونی میں
کوئی قاتل۔۔۔امپوسبل۔۔۔
یار اپنے پیچھے دیکھوں۔۔۔عبیر نے حیدر کی
طرف اشارہ کیا ۔۔۔
ارے وہ تو حیدر بھائی ہیں۔۔۔عدن کے دوست ۔۔۔
نہیں تم شاید کسی اور کو دیکھ رہی ہوں یار
وہ سامنے دیکھوں جس نے آستین چڑھائے ہوۓ ہیں ۔۔۔یہی ہے وہ جس کی بات میں نے بتائی
تھی یہ وہی ہے ۔۔۔
یار وہ حیدر بھائی ہی ہیں ۔۔۔انھے ہی عادت
ہے آستین چڑھانے کی ۔۔۔فائزہ نے بتایا ۔۔
یار اسی نے تو مجھے کہا تھا کہ اسنےاپنے
دوست کے کہنے پر قتل کیا تھا ۔۔۔
عبیر تم ہوش میں تو ہو حیدر بھائی اور قتل
۔۔۔فائزہ نے ایک زور دار قہقہہ لگایا ۔۔۔
یار تم ہنس رہی ہو میں سچ کہہ رہی
ہوں۔۔۔عبیر منہ بنا کر بولی ۔۔
اچھا روکو۔۔۔میں انھے پوچھتی ہوں
حیدر بھائی۔۔۔فائزہ نے بلند آواز سے حیدر کو
بلایا ۔۔۔
فائزہ کی آواز پر حیدر نے اسکی طرف
دیکھا۔۔۔اور کچھ دیر بعد اسکے پاس پہنچ گیا ۔۔۔
جی فائزہ بتائے کیا بات ہیں۔۔۔
حیدر بھائی یہ میری دوست عبیر ہے۔۔یہ بتارہی
تھی کہ آپ نے اس سے کہا کہ آپ نے قتل کیا ہے ۔۔۔فائزہ نے سوالیہ نظروں سے حیدر کو
دیکھا ۔۔۔
فائزہ کے سوال پر حیدر کے ہونٹوں پر مسکراہٹ
پھیل گئی ۔۔۔
فائزہ آپ ایسا سوچ بھی کیسے سکتی ہیں۔۔؟؟
میں اور قتل کیا آپ مجھے نہیں جانتی۔۔؟؟جواب وہ فائزہ کو دے رہا تھا۔۔لیکن نظریں
عبیر پر تھی ۔۔۔
اسکے جواب پر عبیر نے اسکی طرف دیکھا۔۔اور
فوراً بولی ۔۔۔فائزہ یہ جھوٹ بول رہا ہے ۔۔اس نے مجھے خود کہا تھا۔۔۔
ارے ارے آپ کون ہے میں تو آپکو جانتا بھی
نہیں ہوں ۔۔حیدر معصومیت سے بولا۔۔۔
تم مجھے نہیں جانتے اس دن تو میری ملاقات
ہوئی تھی تم سے۔۔۔ جب تم نے میری بُکس گرائی تھی ۔۔۔عبیر نے غصے سے کہا ۔۔۔
فائزہ پتا نہیں یہ محترمہ کیا کہہ رہی
ہیں۔۔۔میری کلاس کا ٹائم ہوگیا ہے پھر ملاقات ہوگی اللّه حافظ ۔۔۔
حیدر کے جاتے ہی فائزہ عبیر کی طرف متوجہ
ہوئی جس کا چہرہ غصے سے سرخ ہو رہا تھا ۔۔۔
میں نے تمہے اس دن بھی کہا تھا کہ ہماری
یونی میں ایسا کوئی نہیں ہے اور آج تم حیدر بھائی کا کہہ رہی ہوں۔۔ جو تمہے جانتے
بھی نہیں ہے۔۔۔ تمہے کوئی غلط فہمی ہوئی ہوگی عبیر ۔۔تمہے پتا ہے حیدر بھائی عدن
کے کتنے اچھے دوست ہیں ۔۔اور ان سے پہلی ملاقات میری اور عدن کی انگیجمنٹ پر ہوئی
تھی جب تم بھی میری دوست نہیں تھی۔۔۔
فائزہ تم نے میری بات پر یقین نہیں کرنا تو
مت کرو میں جا رہی ہو ۔۔اور آیندہ مجھ سے بات بھی مت کرنا۔۔ تمہے مجھ پر یقین نہیں
پر اس پر ہے ۔۔۔کہتے ہوئے پیر پٹخ کر چل دی ۔۔اور فائزہ اسکے پیچھے لپکی۔۔۔
********
وہ اپنی اسائمینٹ بنا رہا تھا ۔۔جب نا چاہتے
ہوۓ بھی عبیر اپنی کلاس میں جانے کے بجائے اسکی طرف بڑھ گئی ۔۔۔
آپ یونی میں نیو آئے ہیں ۔۔؟؟جھجکتے ہوۓ
پوچھا حلانکہ وہ پہلا لڑکا تھا جس سے وہ بات کرتے ہوئے گھبرائی تھی ۔۔۔
احمر نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا اور پھر
نظریں نیچی کر لی ۔۔جیسے عبیر اسے بلکل بھی اچھی نا لگی ہوں ۔۔۔
نہیں میرا ایک سمسٹر مس ہوگیا تھا۔۔۔اسلیے
ری ایڈمشن لیا ہے۔۔۔
اوو اچھا چلے کوئی بات نہیں۔۔۔ویسے آپکا نام
کیا ہے۔۔؟؟عبیر کو خود سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ انسان اسے دیکھنا پسند نہیں کر
رہا اور وہ اس سے نام پوچھ رہی ہے ۔۔۔
احمر۔۔۔مختصر جواب دیا ۔۔۔
نائیس نیم۔۔۔عبیر نے مسکراتے ہوئے کہا ۔۔
میں بزی ہو اگر کوئی کام ہے تو بتاؤں ۔۔احمر
نے نا گواری سے پوچھا ۔۔۔
نہیں ۔۔۔آپ کرے کام میں چلتی ہوں ۔۔۔کہتے
ہوئے اپنی کلاس کی طرف بڑھ گئی۔۔۔وہ پہلا لڑکا تھا جس کے لہجے کا وہ جواب نہیں دے
سکی تھی۔۔۔
*********
حیدر اب چل بھی دیر ہو رہی ہے کیا
فائدہ جانے کا اگر مووی ہی ختم ہوگئی۔۔۔عدن اسے ادھر ادھر چکر لگاتے ہوئے دیکھ کر
چڑ کر بولا۔۔۔
عدن جب تک ہنی نہیں آئے گا میں کہی نہیں جا
رہا۔۔۔حیدر نے صاف انکار کردیا ۔۔۔
یار کیا ہے وہ خودی آجاۓ گا۔۔۔
ایسا نہیں ہو سکتا وہ میرا بھائی ہے اور
اسکے بغیر میں کبھی بھی اکیلا انجوئے نہیں کر سکتا۔۔تم روکو میں اسے دیکھ کر آتا
ہوں۔۔۔کہتے ہوئے یونی کی طرف بڑھ گیا۔۔۔
ایک یہ دونوں بھائی بھی عجیب ہیں ایک دوسرے
سے ایسے محبت کرتے ہیں جیسے گرل فرینڈ بوئے فرینڈ ہوں ۔۔۔عدن گاڑی میں بیٹھتے ہوۓ
بڑبڑایا۔۔۔
ابھی حیدر ہنی کی کلاس کی طرف مڑ ہی تھا کہ
اسکی پشت کسی سے ٹکرائی۔۔۔اس سے پہلے کے وہ گرتی حیدر نے فوراً اسے تھام
لیا۔۔۔سورج کی روشنی آنکھوں میں پڑنے کی وجہ سے وہ حیدر کو دیکھ نہیں سکی۔۔۔اور
حیدر کواسے دیکھ کر اپنی دھڑکن روکتی ہوئی محسوس ہوئی۔۔اور آج پہلی بار کسی لڑکی
کو دیکھ کر اسے ایک خوب صورت سہ احساس ہوا تھا۔۔۔
وہ فوراً سمبھلی اور حیدر کو دیکھ کر اسکی
آنکھیں غصے میں سرخ ہوگئی ۔۔۔
تمہاری ہمت کیسے ہوئی مجھ سے ٹکرانے کی مسٹر
ایکس واے زیڈ ۔۔عبیر دھاڑتے ہوئے بولی ۔۔۔
پہلی بات میرا نام حیدر ہے ۔۔اور دوسرا
محترمہ میں نہیں آپ پیچھے سے ٹکرائی ہیں۔۔۔بجائے میرا شکریہ ادا کرے ۔۔۔آپ مجھے
الٹا باتیں سنا رہی ہیں ۔۔اس سے بہتر میں آپکو گرنے دیتا اٹلیسٹ لوگوں کو ہنسنے کا
موقع ہی مل جاتا۔۔۔وہ بھی اسے زیچ کرتا ہوا بولا۔۔۔
تم ابھی مجھے جانتے نہیں ہوں عبیر ملک نام
ہے میرا۔۔۔لوگوں کو اپنی انگلیوں پے ناچانا اچھے سے آتا ہے ۔۔اور آیندہ مجھ سے
ٹکرائے تو انجام کے ذمہ دار تم خود ہوگے ۔۔عبیر اسے دھمکی دیتے ہوئے بولی۔۔۔
اور حیدر اسکی بات پر ہنسنے لگا۔۔۔جو بھی
کرنا ہیں کرے مجھے فرق نہیں پڑتا۔۔۔بچی سمجھ کر معاف کررہا ہو ورنہ بتاتا۔۔۔کہتے
ہوئے واپس گیٹ کی طرف چل دیا ۔۔۔
اور وہ خود کو بچی کا خطاب ملنے پر دانت پیس
کر رہ گئی ۔۔۔
Kesa ja raha ha novel....??😍

No comments: