ناول جنت کے پتے قسط 28
جنت کے پتے
از
نمرہ احمد
ناول؛ ﺟﻨﺖ ﮐﮯ ﭘﺘﮯ
ﻗﺴﻂ 28
ﮔﻼﺱ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﻧﮯ ﻟﮕﺎ .
ﻭﮦ ﺑﮯ ﯾﻘﯿﻨﯽ ﺳﮯ ﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ .
ﯾﮧ ﺗﻢ ﻧﮯ ﮐﯿﺴﮯ ﮐﯿﺎ ? ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺍﺧﺒﺎﺭ ﺳﻮﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ . ﺟﻮﺱ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﮔﺮﺍ ..
ﺍﮔﺮ ﺟﺎﺩﻭﮔﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﭨﺮﮎ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮨﯽ ﺭﺍﺯ ﺑﺘﺎ ﺩﮮ ﺗﻮ ﻓﺎﺋﺪﮦ ..
ﮐﺒﮭﯽ ﻓﺮﺻﺖ ﻣﯿﮟ ﺑﺘﺎﺅﮞ ﮔﺎ ..
ﺍﻟﺒﺘﮧ ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﻣﯿﺮﯼ ﺟﮕﮧ ﮐﮭﮍﯼ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﺘﯽ ﺗﻮ ﺟﺎﻥ ﭘﺎﺗﯽ ﮐﮧ ﮐﯿﺴﮯ ﮐﯿﺎ ?..
ﺟﺐ ﺗﮏ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﮐﮭﮍﺍ ﮨﻮ ﮐﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﻭﮦ ﺟﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ ..
ﺗﻢ ﻋﺠﯿﺐ ﮨﻮ ﺟﮩﺎﻥ !. ﺍﺱ ﻧﮯ ﺗﺤﯿﺮ ﺳﮯ ﺳﺮ ﺟﮭﭩﮑﺎ ..
ﺍﻥ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﮐﻮ ﭨﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﯿﻨﮏ ﺩﻭ ﻣﯿﺮﯼ ﭘﯿﺎﺱ ﻣﺮ ﮔﺊ ﮨﮯ ..
ﻭﮦ ﮨﻨﺲ ﭘﮍﺍ ... ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﭘﯿﺎﺱ ﮈﺭ ﮔﺊ ﮨﮯ ..
ﺍﻭﺭ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮔﻼﺱ ﮐﻮﮌﮮﺩﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﭼﮭﺎﻝ ﺩﯾﺌﮯ ..
ﺩﻭﺭ ﺳﮍﮎ ﮐﮯ ﺁﺧﺮ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﻧﭽﺎ ﭨﺎﻭﺭ ﺗﮭﺎ ..
ﺟﺲ ﻧﮯ ﮔﻠﯽ ﮐﺎ ﺩﮨﺎﻧﮧ ﺑﻼﮎ ﮐﺮ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ ..
ﯾﮧ ﺭﮨﺎ ﻭﮦ ﺍﻧﺖ .. Glata ﭨﺎﻭﺭ .. ﺟﺴﮯ ﺟﺎﻧﻨﮯ ﮐﺎ ﺗﺠﺴﺲ ﺗﮭﺎ ..
ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺖ ﺟﺎﻧﻨﮯ ﮐﺎ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﭘﺘﺎ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ?..
ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺎ ﺳﻔﺮ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ .
ﺍﺱ ﻧﮯ ﮔﮩﺮﯼ ﺳﺎﻧﺲ ﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﻠﭧ ﮔﺊ .. ﻭﮦ ﺷﺎﻧﮯ ﺍﭼﮑﺎ ﮐﺮ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮨﻮ ﻟﯿﺎ ..
ﺗﺮﮐﯽ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺳﻼﻡ ..
ﻭﺍﭘﺴﯽ ﭘﺮ ﺟﺐ ﮔﻮﺭﺳﻞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﯿﺠﺮ ﺍﺣﻤﺪ ﮐﻮ ﮐﺎﻝ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﺎﻝ ﮐﺎﭦ ﮐﺮ ﺍﺳﮯ ﺧﻮﺩ ﮐﺎﻝ ﮐﯽ .
ﺍﺱ ﮐﺎ ﻓﻮﻥ ﺳﻨﺘﮯ ﮨﯽ ﻭﮦ ﺧﻮﺷﮕﻮﺍﺭ ﺣﯿﺮﺕ ﺳﮯ ﺑﻮﻻ ..
ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﯽ ﺩﻓﻌﮧ ﺁﭖ ﻧﮯ ﻣﯿﺠﺮ ﺍﺣﻤﺪ ﮐﻮ ﺧﻮﺩ ﯾﺎﺩ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ . ﻣﮕﺮ ﺟﺐ ﺁﭖ ﻧﮯ ﮐﺎﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﭨﮭﺎﺉ ﺗﻮ ﻣﺠﮭﮯ ﻟﮕﺎ ﻏﻠﻄﯽ ﺳﮯ ﭨﯿﮑﺴﭧ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ..
ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺟﮩﺎﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﯽ ﺳﻮﭼﺎ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﯽ ..
ﺍﭼﮭﺎ .. ﻭﮦ ﭼﭗ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ .. ﺷﺎﺋﺪ ﺍﺳﮯ ﺍﭼﮭﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮕﺎ ﺗﮭﺎ .
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺟﮩﺎﻥ ﮐﻮ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﭘﺮ ﻭﮦ ﺁﭖ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﺘﺎ ..
ﺁﭖ ﻧﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﺑﺘﺎﯾﺎ ?..
ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﮐﮧ ﺷﻮﮨﺮ ﮐﻮ ﭘﺘﺎ ﮨﻮﻧﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﮐﮧ ﺍﺳﮑﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﺲ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ .. ﻭﮦ ﺟﺎﻧﺘﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﺳﮑﺎ ﺍﺳﺘﺤﻘﺎﻕ ﺳﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﮐﮩﻨﺎ ﺍﺳﮯ ﺑﺮﺍ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ..
ﺷﻮﮨﺮﻭﮞ ﮐﺎ ﺑﮭﺮﻭﺳﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ .. ﺍﺣﺘﯿﺎﻁ ﮐﯿﺠﯿﮯ ﮔﺎ ..
ﻏﻠﻂ ﮐﺎﻡ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﺟﻮ ﭘﮭﻨﺴﻮﮞ ...
ﮨﻢ ﮐﺎﻡ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﯾﮟ !.. ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯽ ﺟﻮ ﮐﺎﻡ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﻭﮦ ﺟﺎﻥ ﭘﺎﺉ ﺗﮭﯽ ﻣﯿﺠﺮ ﮐﻮ ﺑﺘﺎ ﺩﯼ ..
ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﺷﺎﺋﻊ ﮐﺮﻭﺍﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﯽ ﮨﻮﮞ ﻣﮕﺮ ﺟﮩﺎﻥ ﻧﮯ ﻣﻨﻊ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ .. ﻭﮦ ﺭﻭﺍﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﮧ ﮔﺊ ..
ﻭﮦ ﻣﻨﻊ ﺗﻮ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺑﮩﺖ ﮐﭽﮫ ﺩﺍﺅ ﭘﺮ ﻟﮕﮯ ﮔﺎ .. ﺧﯿﺮ ﺁﭖ ﺑﻠﮑﻞ ﻭﮦ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﺷﺎﺋﻊ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﻮﺉ ﻓﺮﻕ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮍﮮ ﮔﺎ ..
ﮐﯿﺎ ﻣﻄﻠﺐ .. ﻭﮦ ﺟﮩﺎﻥ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﻧﻈﺮﺍﻧﺪﺍﺯ ﮐﺮ ﮔﺊ ..
ﺍﯾﮏ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﺳﮯ ﺍﮮ ﺁﺭ ﭘﯽ ﮐﻮ ﮐﯿﺎ ﻓﺮﻕ ﭘﮍﮮ ﮔﺎ ..
ﻣﺎﻓﯿﺎ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﻨﺪﮮ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﭘﻮﺭﯼ ﻧﯿﭧ ﻭﺭﮎ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ..
ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﺟﯿﺴﮯ ﺑﻨﺪﮮ ﺗﻮ ﭘﻞ ﮐﺎ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ..
ﺍﯾﺴﮯ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﺍﻣﻦ ﭘﺮ ﮐﻮﺉ ﭼﮭﯿﻨﭩﺎ ﻧﮧ ﭘﮍﮮ ..
ﺳﻮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﻧﮧ
ﺛﺒﻮﺕ ﮐﮭﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﻓﺎﺋﻠﺰ ...
ﻣﮕﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺳﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻋﺎﻟﻤﯽ ﺩﮨﺸﺖ ﮔﺮﺩ ﺗﻨﻈﯿﻤﻮﮞ ....
ﮐﺲ ﺳﮯ ﺳﻨﺎ ﻭﮦ ﺑﺎﺕ ﮐﺎﭦ ﮐﺮ ﺑﻮﻻ ..
ﻟﯿﮉﯼ ﮐﺒﺮﯼٰ ﺳﮯ ...
ﺑﮩﺮﺣﺎﻝ ﻭﮦ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﻟﻮﮒ ﮨﯿﮟ ﺁﭖ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﺭﮨﯿﮟ ..
ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﯾﮧ ﭘﺎﺷﺎ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﭘﮍﺍ ﮨﮯ ?.. ﻭﮦ ﺯﭺ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺑﻮﻟﯽ ..
ﻣﯿﺮﺍ ﺧﯿﺎﻝ ﮨﮯ ﺍﺏ ﺗﻮ ﺁﭖ ﮐﺎ ﭘﯿﭽﮭﺎ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ ﺁﭖ ﺧﻮﺩ ﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﭘﮍﯼ ﮨﯿﮟ . ﻭﮦ ﭼﭗ ﮨﻮ ﮔﺊ ..
ﻭﯾﺴﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺟﮩﺎﻥ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺘﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﺗﮭﺎ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ .. ﮐﭽﮫ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺑﺘﺎﻧﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ..
ﺑﺲ ﺑﺎﺳﻔﻮﺭﺱ ﺑﺮﺝ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﮐﮭﮍﮐﯽ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﺑﮩﺘﮯ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ..
ﺣﺴﺐ ﻣﻌﻤﻮﻝ ﺍﯾﮏ ﻓﯿﺮﯼ ﺗﯿﺮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ..
ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎﮨﺘﯽ ﮐﻮﺉ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺗﻌﻠﻖ ﮐﻮ ﻏﻠﻂ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﺳﮯ ﺭﺳﻮﺍ ﮐﺮﮮ ..
ﮐﻮﺉ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺭﺳﻮﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ ﺣﯿﺎ .. ﺍﻟﻠﮧٰ ﺟﻨﺖ ﮐﮯ ﭘﺘﮯ ﺗﮭﺎﻣﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺭﺳﻮﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ ...
ﺍﺳﯽ ﻟﻤﺤﮯ ﺩﻭﺭ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﮯ ﮐﻨﺎﺭﻭﮞ ﭘﺮ ﺑﮕﻠﻮﮞ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﻏﻮﻝ ﭘﮭﮍﭘﮭﮍﺍﺗﺎ ﺍﮌﺍ ﺗﮭﺎ . ﻭﮦ ﻧﮕﺎﮨﻮﮞ ﮐﻮ ﺳﻔﯿﺪ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﭘﺮ ﻣﺮﮐﻮﺯ ﮐﯿﮯ ﭨﮭﮩﮍ ﺳﯽ ﮔﺊ ..
ﺁﭖ ﺟﻨﺖ ﮐﮯ ﭘﺘﮯ ﮐﺴﮯ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ?..
ﺍﺣﻤﺪ ﻧﮯ ﮔﮩﺮﯼ ﺳﺎﻧﺲ ﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ..
ﺁﭖ ﺟﺎﻧﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﺁﺩﻡ ﺍﻭﺭ ﺣﻮﺍ ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺟﮩﺎﮞ ﻧﮧ ﺑﮭﻮﮎ ﺗﮭﯽ ﻧﮧ ﭘﯿﺎﺱ , ﻧﮧ ﺑﺮﮨﻨﮕﯽ .. ﺗﺐ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺗﺮﻏﯿﺐ ﺩﻻﺗﮯ ﺩﺭﺧﺖ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺟﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺭﻭﮐﺎ . ﺗﺎﮐﮧ ﻭﮦ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻣﺼﯿﺒﺖ ﻣﯿﮟ ﻧﮧ ﭘﮍ ﺟﺎﺋﯿﮟ ..
ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﭘﻞ ﮐﻮ ﺭﮐﺎ ..
ﺑﺲ ﺍﺏ ﭘﻞ ﮐﮯ ﺁﺧﺮﯼ ﺣﺼﮯ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﯽ . ﺑﻐﻠﻮﮞ ﮐﺎ ﻏﻮﻝ ﻓﯿﺮﯼ ﮐﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ . ﺳﻤﻨﺪﺭ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮔﺰﺭ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ..
ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺑﮩﮑﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﺱ ﺩﺭﺧﺖ ﮐﻮ ﭼﮭﻮ ﻟﯿﮟ ﺗﻮ ﻓﺮﺷﺘﮯ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ..
ﭘﻞ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺭﮦ ﮔﯿﺎ .. ﮔﻮﺭﺳﻞ ﺍﺏ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ . ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﯾﮑﺴﻮﺉ ﺳﮯ ﺳﻦ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ..
ﺳﻮ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺩﺭﺧﺖ ﮐﻮ ﭼﮑﮫ ﻟﯿﺎ . ﺣﺪ ﭘﺎﺭ ﮐﺮ ﻟﯽ ..
ﺗﻮ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺑﮯ ﻟﺒﺎﺱ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ .. ﺍﻥ ﮐﯽ ﭘﮩﻠﯽ ﺭﺳﻮﺍﺉ ﻣﯿﮟ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﻮ ﮈﮬﮑﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺟﻨﺖ ﮐﮯ ﭘﺘﮯ ﺗﮭﮯ .. ﻭﺭﻕ ﺍﻟﺠﻨﺘﮧ !..
ﭘﺮﺍﻧﮯ ﺷﮩﺮ ﮐﯽ ﺳﮍﮎ ﭘﺮ ﭨﺮﯾﻔﮏ ﺟﺎﻡ ﺗﮭﺎ . ﮔﻮﺭﺳﻞ ﺭﮎ ﺭﮎ ﮐﺮ ﭼﻞ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ . ﻣﮕﺮ ﻭﮦ ﮨﺮ ﭼﯿﺰ ﺳﮯ ﺑﮯ ﻧﯿﺎﺯ ﺍﺳﮯ ﺳﻦ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ..
ﺁﭖ ﺟﺎﻧﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﺑﻠﯿﺲ ﻧﮯ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﮐﺲ ﺷﮯ ﮐﯽ ﺗﺮﻏﯿﺐ ﺩﻻ ﮐﺮ ﺑﮩﮑﺎﯾﺎ ?..
ﻓﺮﺷﺘﮧ ﺑﻨﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺭﮨﻨﮯ ﮐﯽ .. ﺟﺎﻧﺘﯽ ﮨﻮ ﺣﯿﺎ ﻓﺮﺷﺘﮯ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ?.
ﺍﺱ ﻧﮯ ﻧﻔﯽ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﺩﻥ ﮨﻼﺉ ﮔﻮ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺟﺎﻧﺘﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺎ ..
" ﻓﺮﺷﺘﮯ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ .. ﺍﻭﺭ ﻟﻤﺤﮯ ﺑﮭﺮ ﮐﻮ ﺭﮐﺎ .. ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺩﺷﺎﮨﺖ ﮐﯿﺴﮯ ﻣﻠﺘﯽ ﮨﮯ ?. ﺍﻭﺭ ﺍﻣﺮ ﮐﻮﻥ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ?. ﻭﮦ ﺟﺴﮯ ﻟﻮﮒ ﺑﮭﻮﻝ ﻧﮧ ﺳﮑﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻣﺴﺤﻮﺭ ﮐﺮ ﺩﮮ .. ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﻟﻮﮞ ﭘﺮ ﻗﺒﻀﮧ ﮐﺮ ﻟﮯ ..
ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﺮ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﭼﺎﮦ .. ﯾﮧ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺩﮬﻮﮐﮯ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﺣﺪ ﭘﺎﺭ ﮐﺮﻭﺍﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﻞ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻭﻗﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﺘﺎ .. ﺍﻧﺴﺎﻥ ﭼﮑﮭﺘﮯ ﮨﯽ ﺭﺳﻮﺍ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ . ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﮈﮬﮑﮯ ﺗﻮ ..
ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺍﺱ ﮐﻮ ﮈﮬﮑﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺟﻨﺖ ﮐﮯ ﭘﺘﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ . ﻟﻮﮒ ﺍﺳﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﮐﺎ ﭨﮑﮍﺍ ﮐﮩﯿﮟ ﯾﺎ ﮐﭽﮫ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﮮ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﻭﮦ ﻭﺭﻕ ﺍﻟﺠﻨﺘﮧ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ..
ﭘﺮﺍﻧﮯ ﺷﮩﺮ ﮐﯽ ﻋﻤﺎﺭﺗﻮﮞ ﺳﮯ ﺩﮬﻮﭖ ﺳﺮﮎ ﮔﺊ ﺗﮭﯽ . ﺍﻭﺭ ﺍﺏ ﭼﮭﺎﺅﮞ ﮐﯽ ﻧﯿﻼﮨﭧ ﺍﻥ ﭘﺮ ﭼﮭﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ . ﻭﮦ ﺳﺎﻧﺲ ﺭﻭﮐﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﺳﻦ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ..
ﺟﻨﺖ ﮐﮯ ﭘﺘﮯ ﺻﺮﻑ ﺍﺳﯽ ﮐﻮ ﻣﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻨﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﻮ ﭼﮑﮭﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ . ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺳﻔﺮ ﭘﺘﮯ ﻟﮕﺎ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺧﺘﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﺎﺭ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ . ﺑﺨﺸﺶ ﻣﻠﺘﯽ ﮨﮯ , ﻣﮕﺮ ﺩﻧﯿﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ . ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ....
ﻭﮦ ﺩﮬﯿﺮﮮ ﺳﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﯾﺎ ..
ﺩﻧﯿﺎ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﻮﻧﺴﺎ ﺟﻨﺖ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ﺟﻨﺖ ﮐﮯ ﭘﺘﮯ ﺩﮐﮭﺘﮯ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﯿﮟ .. ﺳﻮ ﻭﮦ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻭﮨﯽ ﺳﻠﻮﮎ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﮐﺴﯽ ﭼﯿﺰ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ . ﺁﭖ ﺩﻧﯿﺎ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﻭﻭﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﻣﺖ ﮨﻮﺋﯿﮯ ﮔﺎ ..
ﻭﮦ ﭼﭗ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﺟﯿﺴﮯ ﮐﻮﺉ ﻃﻠﺴﻢ ﭨﻮﭨﺎ ﮨﻮ ..
ﺗﮭﯿﻨﮑﺲ ﻣﯿﺠﺮ ﺍﺣﻤﺪ ..
ﻭﮦ ﮔﮩﺮﯼ ﺳﺎﻧﺲ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺑﻮﻟﯽ .. ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﮐﭽﮫ ﮐﮩﻨﮯ ﮐﮯ ﻗﺎﺑﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ ..
ﺁﭖ ﺍﭼﮭﮯ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮨﯿﮟ ﺍﭼﮭﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ "
ﺷﮑﺮﯾﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﺏ ﻓﻮﻥ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﻮﮞ . ﺍﭘﻨﺎ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﯿﮯ ﮔﺎ . ﺍﺱ ﻧﮯ ﻓﻮﻥ ﮐﺎﻥ ﺳﮯ ﮨﭩﺎﯾﺎ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮐﺎﻥ ﺳﻦ ﮨﻮ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ .
ﻗﺪﯾﻢ ﺷﮩﺮ ﮐﯽ ﻋﻤﺎﺭﺗﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﺍﺳﮯ ﻣﯿﺠﺮ ﺍﺣﻤﺪ ﮐﯽ ﺑﺎﺯﮔﺸﺖ ﺳﻨﺎﺉ ﺩﮮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ .
ﺍﻧﺎ ﻃﻮﻟﯿﻦ ﺳﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺳﯿﻤﯿﻨﺎﺭ ﮨﮯ . ﭼﻠﻮ ﮔﯽ ?..
ﮨﺎﻟﮯ ﻧﮯ ﮈﻭﺭﻡ ﮐﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﺳﮯ ﺟﮭﺎﻧﮏ ﮐﺮ ﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ . ﻭﮦ ﺟﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﺮﺳﯽ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﯽ ﮐﺘﺎﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮔﻢ ﺗﮭﯽ ﭼﻮﻧﮏ ﮐﺮ ﭘﻠﭩﯽ ..
ﺍﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﻣﻤﮑﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﻮﺭﮮ ﺩﻭ ﭼﯿﭙﭩﺮ ﺭﮦ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ . ﺣﯿﺎ ﻧﮯ ﺻﻔﺤﮯ ﭘﻠﭧ ﮐﺮ ﺍﺳﮯ ﮐﮩﺎ ..
ﮐﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﮪ ﻟﯿﻨﺎ .. ﮐﺘﺎﺏ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﮯ ﭼﻠﻮ ..
ﺍﺗﻨﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ?.
ﺗﻢ ﭘﭽﮭﺘﺎﺅ ﮔﯽ ﻧﮩﯿﮟ ..
ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ﺭﮐﮫ ﻟﻮ .. ﮨﺎﻟﮯ ﻣﺼﺮ ﺗﮭﯽ . ﺳﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﺘﺎﺏ ﺳﺎﺗﮫ ﺭﮐﮫ ﻟﯽ . ﭘﺰﻝ ﺑﺎﮐﺲ ﺑﮭﯽ ﺑﮭﯿﮓ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮫ ﻟﯿﺎ . ﺍﻭﺭ ﺑﮭﻨﯽ ﻣﻮﻧﮓ ﭘﮭﻠﯽ ﮐﺎ ﭘﯿﮑﭧ ﺟﻮ ﺍﺳﭩﻮﺭ ﺳﮯ ﻻﺉ ﺗﮭﯽ ﺳﺎﺗﮫ ﺭﮐﮫ ﻟﯿﺎ ..
ﮐﭙﮍﮮ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﯿﮟ ?. ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﺮ ﺟﮭﮑﺎ ﮐﺮ ﺻﺒﺢ ﮐﮯ ﭘﮩﻨﮯ ﻟﺒﺎﺱ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ . ﮔﺮﮮ ﺍﺳﮑﺮﭦ ﭘﺮ ﻻﺋﻢ ﺑﻼﺅﺯ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﺎﺭﻑ ﻟﮯ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ .
ﮨﺎﮞ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ ﭼﻠﻮ ..
ﮨﺎﻟﮯ ﻧﮯ ﮐﺎﺭ ﮐﯽ ﭼﺎﺑﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﺮﺱ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ . ﯾﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺧﻮﺵ ﻗﺴﻤﺖ ﺩﻥ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺁﺝ ﮔﺎﮌﯼ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺗﮭﯽ .
ﻭﮦ ﺳﯿﻤﯿﻨﺎﺭ ﮨﻮﭨﻞ ﮐﮯ ﺟﺲ ﮨﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﺎ . ﻭﮦ ﮨﺎﻝ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﻭﺍﻟﮯ ﻓﻠﻮﺭ ﭘﺮ ﺗﮭﺎ . ﺍﺱ ﮐﯽ ﺩﻭ ﻣﺘﻮﺍﺯﯼ ﺩﯾﻮﺍﺭﯾﮟ ﮔﻼﺱ ﮐﯽ ﺑﻨﯽ ﺗﮭﯿﮟ . ﮨﺎﻝ ﮐﮭﭽﺎ ﮐﮭﭻ ﺑﮭﺮﺍ ﺗﮭﺎ . ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ , ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﺧﺎﻟﺺ ﻧﺴﻮﺍﻧﯽ ﻣﺎﺣﻮﻝ ﺗﮭﺎ .
ﺍﻥ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺷﯿﺸﮯ ﮐﯽ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺟﮕﮧ ﻣﻠﯽ ﺗﮭﯽ . ﺣﯿﺎ ﮐﯽ ﮐﺮﺳﯽ ﻗﻄﺎﺭ ﮐﯽ ﭘﮩﻠﯽ ﮐﺮﺳﯽ ﺗﮭﯽ . ﺳﻮ ﺍﺏ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﺍﺋﯿﮟ ﻃﺮﻑ ﮔﻼﺱ ﻭﺍﻝ ﺗﮭﯽ . ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﻮﻧﮓ ﭘﮭﻠﯽ ﮐﺎ ﭘﯿﮑﭧ ﮐﮭﻮﻝ ﮐﺮ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮫ ﻟﯿﺎ .. ﮈﯼ ﺟﮯ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﻼﺱ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﻋﺎﺩﺕ ..
ﺭﻭﺳﭩﺮﻡ ﮐﮯ ﻋﻘﺐ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﺍﯾﮏ ﺑﯿﻨﺮ ﺳﮯ ﮈﮬﮑﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﺲ ﭘﺮ ﻟﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ .
face veil mandatory or recommanded
ﭼﮩﺮﮮ ﮐﺎ ﻧﻘﺎﺏ ﻭﺍﺟﺐ ﯾﺎ ﻣﺴﺘﺠﺐ !.
ﺍﺱ ﻧﮯ ﺩﻭ ﺍﻧﮕﻠﯿﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮕﮭﻮﭨﮭﮯ ﮐﻮ ﭘﯿﮑﭧ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﻣﻮﻧﮓ ﭘﮭﻠﯽ ﻧﮑﺎﻟﯽ .
ﻭﮦ ﻧﻘﺎﺏ ﮐﺮ ﻟﮯ ﯾﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺗﻘﻮﯼٰ ﮐﯽ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﺗﮭﯽ . ﺳﻮ ﺍﺏ ﭼﮩﺮﮮ .. ﻧﻘﺎﺏ ﻭﺍﺟﺐ ﺗﮭﺎ ﯾﺎ ﻣﺴﺘﺠﺐ ?. ﮐﯿﺎ ﻓﺮﻕ ﭘﮍﺗﺎ ﺗﮭﺎ .
ﺳﯿﻤﯿﻨﺎﺭ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﺎ . ﮈﺍﺋﺲ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﻣﯿﺮﻭﻥ ﺍﺳﮑﺎﺭﻑ ﻭﺍﻟﯽ ﻋﺮﺑﯽ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ .
ﻭﺍﺟﺐ ﻭﮦ ﭼﯿﺰ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﻮ ﺛﻮﺍﺏ ﻧﮧ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﻮ ﮔﻨﺎﮦ ..
ﺟﺒﮑﮧ ﻣﺴﺘﺠﺐ ﻣﯿﮟ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ ﺗﻮ ﺛﻮﺍﺏ ﻧﮧ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﻮ ﮔﻨﺎﮦ ﻧﮩﯿﮟ .
ﺍﺏ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﭘﺮ ﺗﻮ ﺳﺐ ﺭﺍﺿﯽ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻟﮍﮐﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﺮ ﮈﮬﺎﻧﭙﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﺟﺴﻢ ﭼﮭﭙﺎﻧﺎ ﻭﺍﺟﺐ .. ﮐﯿﺎ ﻧﻘﺎﺏ ﮐﺮﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ .
ﺣﯿﺎ ﮐﮯ ﺩﺍﺋﯿﮟ ﺟﺎﻧﺐ ﮔﻼﺱ ﻭﺍﻝ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﺁﮐﺮ ﭨﮑﺮﺍﯾﺎ ﻭﮦ ﭼﻮﻧﮑﯽ .. ﻭﮦ ﻧﻨﮭﯽ ﺳﯽ ﭼﮍﯾﺎ ﺗﮭﯽ ﺟﻮ ﻧﯿﭽﮯ ﮔﺮ ﮔﺊ ﺗﮭﯽ .
ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﭼﮩﺮﮦ ﮈﮬﮑﻨﺎ ﻭﺍﺟﺐ ﻧﮩﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﻣﺴﺘﺠﺐ ﮨﮯ . ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﻭﮦ ﺣﺪﯾﺚ ﮨﮯ . ﺟﺐ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺳﻤﺎﮦ ﺑﻨﺖ ﺍﺑﻮﺑﮑﺮ ﺣﻀﻮﺭ ﺍﮐﺮﻡ ﺻﻠﯽ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﺿﺮ ﮨﻮﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﻥ ﮐﺎ ﻟﺒﺎﺱ ﺫﺭﺍ ﺑﺎﺭﯾﮏ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﺁﭖ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺍﺳﻤﺎﮦ ﺟﺐ ﻟﮍﮐﯽ ﺟﻮﺍﻥ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ( ﺍﺱ ﮐﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺍﺷﺎﺭﮦ ﮐﺮ ﮐﮯ ) ﮐﮩﺎ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ ﮐﭽﮫ ﮐﮭﻼ ﮨﻮﺍ ﻧﮧ ﮨﻮ .
ﺍﺱ ﺳﮯ ﻇﺎﮨﺮ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭼﮩﺮﮦ ﮐﮭﻼ ﮨﻮﻧﮯ ﺳﮯ ﮔﻨﺎﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ..
ﮔﺮﯼ ﮨﻮﺉ ﭼﮍﯾﺎ ﺍﺏ ﺳﻨﺒﮭﻞ ﮐﺮ ﻓﺮﺵ ﭘﺮ ﺳﯿﺪﮬﯽ ﮨﻮﺉ ﺗﮭﯽ . ﭼﻨﺪ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﭘﮭﺪﮎ ﮐﺮ ﺷﯿﺸﮯ ﭘﺮ ﭘﻨﺠﮯ ﻣﺎﺭ ﮐﺮ ﭼﮍﮬﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ . ﭘﺮ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﺭﮨﯽ .
ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺣﺞ ﮐﮯ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﺟﺐ ﺍﯾﮏ ﻟﮍﮐﯽ ﺍﻭﻧﭧ ﭘﺮ ﺳﻮﺍﺭ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ ﺣﺞ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﺗﻮ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮐﮭﮍﮮ ﻓﻀﻞ ﻻﺷﻌﻮﺭﯼ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺗﻮ ﺁﭖ ﻧﮯ ﻓﻀﻞ ﮐﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﮐﻮ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺟﺎﻧﺐ ﻣﻮﮌ ﺩﯾﺎ . ﺟﺒﮑﮧ ﺍﺱ ﻟﮍﮐﯽ ﮐﻮ ﭼﮩﺮﮦ ﮈﮬﮑﻨﮯ ﮐﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺎ .
ﺁﭖ ﮐﮯ ﺯﻣﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﺯﻭﺍﺟﯿﺎﺕ ﺍﻭﺭ ﺻﺤﺎﺑﯿﺎﺕ ﻧﻘﺎﺏ ﻣﺴﺘﺠﺐ ﮐﮯ ﺩﺭﺟﮯ ﮐﺎ ﺍﻭﮌﮬﺘﯽ ﺗﮭﯿﮟ . ﻭﺍﺟﺐ ﻧﮩﯿﮟ ..
ﺳﻮﺭﺕ ﻧﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﯾﻨﺘﯿﮟ ﭼﮭﭙﺎﺋﯿﮟ ' ﺳﻮﺍﺋﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺟﻮ ﻇﺎﮨﺮ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ . ﺗﻮ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﻣﮧ , ﺍﻧﮕﮭﻮﭨﮭﯽ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﭼﮩﺮﮦ ﺑﮭﯽ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﮯ .
ﭼﮍﯾﺎ ﭘﮭﮍﭘﮭﮍﺍﺗﯽ ﮨﻮﺉ ﮐﺐ ﮐﯽ ﺍﮌ ﭼﮑﯽ ﺗﮭﯽ . ﻭﮦ ﻣﻮﻧﮓ ﭘﮭﻠﯽ ﭼﺒﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺳﺮ ﺍﺛﺒﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﮨﻼﺗﮯ ﺳﻦ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ . ﻭﮦ ﻣﺰﯾﺪ ﭼﻨﺪ ﺩﻻﺋﻞ ﺩﮮ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﺮﺳﯽ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﭼﮑﯽ ﺗﮭﯿﮟ . ﺍﻭﺭ ﺗﺐ ﺗﮏ ﻭﮦ ﻣﻄﻤﺌﯿﻦ ﮨﻮ ﭼﮑﯽ ﺗﮭﯽ . ﺍﺳﮯ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺳﺎﺭﯼ ﺑﺎﺕ ﭨﮭﯿﮏ ﻟﮕﯽ ﺗﮭﯽ .
ﻣﯿﮟ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﻓﺮﯾﺤﮧ ﺳﮯ ﺍﺧﺘﻼﻑ ﮐﯽ ﺟﺴﺎﺭﺕ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﻮﮞ . ﮈﺍﺋﺲ ﭘﺮ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﮔﺮﮮ ﺍﺳﮑﺎﺭﻑ ﮐﯽ ﻣﻘﺮﺭﮦ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﺎﺕ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﭼﮑﯽ ﺗﮭﯽ . ﻭﮦ ﺩﺭﺍﺻﻞ ﺑﺤﺚ ﺗﮭﯽ . ﺣﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﺎﻟﮯ ﺑﺎﺭﯼ ﺑﺎﺭﯼ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻧﮕﻠﯿﺎﮞ ﺭﯾﭙﺮ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﻣﻮﻧﮓ ﭘﮭﻠﯽ ﻧﮑﺎﻟﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮭﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯿﮟ . ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺳﻦ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯿﮟ .
ﺭﮨﯽ ﺍﺳﻤﺎﺀ ﺑﻨﺖ ﺍﺑﻮﺑﮑﺮ ﻭﺍﻟﯽ ﺑﺎﺕ ... ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﺸﺮﯾﺢ ﺗﻮ ﻣﺤﺮﻡ ﺭﺷﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺣﺴﺎﺏ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﮐﯽ ﺟﺎﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ .
ﻭﮦ ﺣﻀﻮﺭ ﺍﮐﺮﻡ ﮐﯽ ﺳﺎﻟﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﺍﺱ ﺣﺴﺎﺏ ﺳﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﮐﺎ ﭘﺮﺩﮦ ﻧﮩﯿﮟ . ﺍﻭﺭ ﺣﻀﺮﺕ ﻓﻀﻞ ﻭﺍﻻ ﻭﺍﻗﻊ ﻭﮦ ﺣﺞ ﮐﺎ ﻣﻮﻗﻊ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺣﺞ ﭘﺮ ﭼﮩﺮﮦ ﮈﮬﺎﻧﭙﻨﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﻧﮩﯿﮟ ..
ﺟﺲ ﺳﮯ ﻇﺎﮨﺮ ﮨﻮﺗﺎ ﻧﻘﺎﺏ ﮐﺮﻧﺎ ﺍﺱ ﺯﻣﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﮐﺎﻣﻦ ﭘﺮﯾﮑﭩﺲ ﺗﮭﯽ .
ﺩﻭ ﻓﺎﺧﺘﺎﺋﯿﮟ ﺍﮌﺗﯽ ﮨﻮﺉ ﺁﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﺳﮯ ﭨﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﻧﯿﭽﮯ ﮔﺮ ﮔﺌﯿﮟ . ﺣﯿﺎ ﻧﮯ ﮔﺮﺩﻥ ﻣﻮﮌ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﻭﮦ ﮔﺮﯼ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﻠﮯ ﭘﻞ ﺍﭨﮫ ﮐﺮ ﺍﮌ ﮔﺌﯿﮟ ..
ﺣﻀﺮﺕ ﻋﺎﺋﺸﮧ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﺟﺐ ﮔﺮﯾﺒﺎﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﮈﮬﺎﻧﭗ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻭﮌﮬﻨﯿﺎﻥ ﭘﮭﺎﮌﯼ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺭﮮ ﺟﺴﻢ ﮐﻮ ﮈﮬﺎﻧﭗ ﻟﯿﺎ .
ﯾﮩﺎﮞ ﮈﮬﺎﻧﭙﻨﮯ ﺳﮯ ﻣﺮﺍﺩ ﭼﮩﺮﮦ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ . ﺳﻮ ﻭﮦ ﺟﻮ ﺧﻮﺩ ﻇﺎﮨﺮ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮕﮭﻮﭨﮭﯽ , ﺳﺮﻣﮧ ﮨﮯ . ﻣﮕﺮ ﭼﮩﺮﮦ ﻧﮩﯿﮟ ..
ﭘﮭﺮ ﺟﺐ ﺍﺑﻦ ﻋﺒﺎﺱ ﺳﮯ ﺁﯾﺖ ﺣﺠﺎﺏ ﮐﯽ .
ﺗﻔﺴﯿﺮ ﭘﻮﭼﮭﯽ ﮔﺊ ﺗﻮ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﭼﺎﺩﺭ ﺳﺮ ﭘﺮ ﻟﭙﯿﭧ ﮐﺮ ﺑﮑﻞ ﻣﺎﺭ ﮐﺮ ﺩﮐﮭﺎﺉ ﯾﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺁﻧﮑﮫ ﺑﺎﮨﺮ ﺗﮭﯽ .
ﺁﯾﺖ ﺣﺠﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ . ﺍﮮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻭﺍﻟﻮ ... ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ . ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﺍﻟﻠﮧ ﻣﻮﻣﻦ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮐﺎ ﻭﺍﺳﻄﮧ ﺩﮮ ﮐﺮ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺣﮑﻢ ﺑﮯ ﺣﺪ ﺁﮨﻢ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ . ﺍﺱ ﺳﮯ ﺻﺎﻑ ﻇﺎﮨﺮ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺻﺮﻑ ﺳﺮ ﺍﻭﺭ ﺟﺴﻢ ﮈﮬﮑﻨﺎ ﻭﺍﺟﺐ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﮩﺮﮦ ﮈﮬﮑﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﻭﺍﺟﺐ ﮨﮯ .
ﻭﮦ ﮔﺮﺩﻥ ﺯﺭﺍ ﺳﯽ ﭘﮭﯿﺮﮮ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﮩﺎﻥ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺳﯽ ﺩﯾﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺳﮯ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﭨﮑﺮﺍﺋﮯ ﺗﮭﮯ .
ﺗﺎﯾﺎ ﻓﺮﻗﺎﻥ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﯾﻮﮞ ﺍﺱ ﻟﯿﺌﮯ ﮐﺮﺗﮯ ﮐﮧ ﺟﺐ ﻭﮦ ﭘﭽﮭﻠﮯ ﺳﺎﻝ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﮔﺰﺭﮮ ﺗﮭﮯ ﺗﺐ ﻭﮨﺎﮞ ﻭﮦ ﻋﻤﺎﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ .
ﺍﺏ ﻭﮦ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﭘﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﻭ ﻣﯿﮟ ﺍﮌﮮ ﺟﺎ ﺭﮨﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﭨﮑﺮﺍ ﺟﺎﺗﮯ . ﺗﺎﯾﺎ ﮐﯽ ﻓﻼﺳﻔﯽ ﮐﺘﻨﯽ ﺩﺭﺳﺖ ﺗﮭﯽ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﻭﮦ ﮨﻮﭨﻞ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﻧﯿﺎ ﺑﻨﺎ ﺗﮭﺎ . ﺷﺎﯾﺪ ﻭﮦ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﮐﯽ ﮔﺰﺭﮔﺎﮦ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ..
ﻣﺴﺘﺠﺐ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﺟﺐ ﺑﺤﺚ ﺑﮩﺖ ﭘﺮﺍﻧﯽ ﮨﮯ ..
ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﻣﻘﺮﺭﮦ ﺳﯿﺎﮦ ﺍﺳﮑﺎﺭﻑ ﻭﺍﻟﯽ ﮈﺍﺋﺲ ﭘﺮ ﺁﺉ ﺗﮭﯽ . ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺷﻔﺎﻑ ﭼﮩﺮﮦ , ﻧﺮﻡ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ .. ﺳﺐ ﺑﮩﺖ ﺗﻮﺟﮧ ﺳﮯ ﺳﻦ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ .
ﺁﭖ ﻧﮯ ﻣﺴﺘﺠﺐ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﺎ ﺑﯿﺎﻥ ﺑﮭﯽ ﺳﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﺟﺐ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ .. ﺍﺏ ﺁﭖ ﮐﮩﯿﮟ ﮔﮯ ﮐﮧ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﭨﮭﯿﮏ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﺗﻮ ﻭﮨﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﻮﺉ ﮐﮧ ﺁﭖ ﺑﮭﯽ ﭨﮭﯿﮏ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﻄﯿﻔﮧ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ ﯾﮧ ﺗﻮ ..
ﮨﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺑﮯ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﻗﮩﻘﮧ ﺑﻠﻨﺪ ﮨﻮﺍ .. ﺷﯿﺸﮯ ﮐﯽ ﺩﯾﻮﺍﺭﯾﮟ ﺑﮭﯽ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﺍﭨﮭﯽ .......
is k bd neeche di gai pictures read kre uske bd ye read krye ga
کرنے پہ گناہ بھی ہے یا نہیں؟؟"
اس نے اسکالر کے چہرے کو دیکھتے انگلیاں پیکٹ میں ڈالی تو پوروں نے خالی پلاسٹک کو چھوا ۔ مونگ پھیلی کب کی ختم ہو چکی تھی ۔ اس نے انگلیاں نہیں نکالیں ۔ وہ ویسے ہی پوری یکسوئی سے اسٹیج کی طرف دیکھ رہی تھی۔
"میں سوچتی ہوں کہ تھوڑی دیر کے لیے ہم اختلافی نقطہ یعنی "گناہ ہے یا نہیں " چھوڑ دیں اور صرف "متفق نقطے" پہ غور کریں تو اس مسئلے کو حل نکل سکتا ہے۔" گناہ کو چھوڑ دیں۔" کامن پوائنٹ کو دیکھیں کہ نقاب کرنا ایک نیکی ہے ۔ ایک بہت بڑی نیکی۔ تو کیا جو چیز مستحب ہوتی ہے ۔ اسے فالتو سمجھ کر چھوڑ دیا جاتا ہے ؟ جیسے مستحب والے کرتے ہیں۔ وہ نقاب کو غیر واجب قرار دے کر اس کی ترویج و تبلیغ کرنا ہی چھوڑ دیتے ہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ صرف 33 فیصد والے جواب دے کر کسی فالتو سوال کے بغیر ہی ہم پاس ہو جائیں گے؟ کیا ہمیں یقین ہے کہ ہمارا 33 فی صد کا جواب نامہ بھی درست لکھا گیا ہے ؟؟"
ان کے سوال پر ہال میں خاموشی چھائی رہی ۔ مرعوب سی خاموشی۔
"ادھر ہم سب عورتیں اور لڑکیاں ہی موجود ہیں۔ ایک بات کیوں آپ سے ؟ ہم میں یہ چند باتیں ضرور ہوتی ہیں۔ ساری نہیں تو کچھ تو ضرور ہی ۔ ہم جلد جیلس ہو جاتی ہیں ، کسی کے پیچھے اس کی برائی بھی کر لیتی ہیں ۔ منہ سے جھوٹ بھی پھسل جاتا ہے ۔ نمازیں ہم پوری پڑھتی نہیں ۔ جو پڑھیں ان میں بھی دھیاں کہیں اور ہوتا ہے ۔ ان کا بھی پتہ نہیں کتنا پانچواں ، نواں ا دسواں حصہ لکھا جاتا ہے ۔ رمضان کے روزے رکھ لیں تو چھوٹ روزوں کی قضا دینا بھول جاتے ہیں ۔ یہ تھا وہ 33 فیصد پرچہ ۔ یہ کتنا اچھا ہم حل کر رہے ہیں ۔ ہم جانتے ہیں پھر بھی ہمیں لگتا ہے کہ ہمیں کسی ایکسٹرا عمل کی ضرورت نہیں ؟ مائی ڈئیر لیڈیز !جنت صرف خواہش کرنے سے نہیں مل جاتی ۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ آدم کی اولاد میں ہر ایک ہزار میں سے 999 جہنم میں ڈالے جائیں گئے اور صرف ایک جنت میں داخل کیا جائے گا ؟ یہ میں نہیں کہہ رہی، یہ بخاری کی ایک حدیث ہے ۔ کیا ہم اس عمال نامے کے ساتھ اس "ایک" میں شامل ہو سکتے ہیں ؟"
وہ بالکل ساکت بیٹھی بنا پلک چھپکے مقررہ کو دیکھ رہی تھی ۔ "جہنم" کے لفظ نے اس کی آنکھوں کے سامنے ایک فلم چلا دی تھی ۔
ہراقلیطس کی دائمی آگ ، بھڑکتا آتش دان ، دھکتے انگارے۔
"آج ہم بحث کرتے ہیں کہ حجاب واجب ہے یا نہیں ۔ میں سوچتی ہوں کہ کل کو قیامت کے دن جب ہم ایک ایک نیکی کہ تلاش میں ہوں گئے تب ہم شاید رو رو کر کہیں کہ آخر اس سے کیا فرق پڑتا تھا حجاب واجب تھا یا مستحب ، تھا تو نیک عمل ۔۔۔۔ تھا تو ثواب ہی نا ، تو ہن نے کیوں نہیں کیا ؟ انہوں نے رک کر ایک گہری سانس اوپر کو کھینچی ۔ "یقین کریں ! میں واجب والوں اور مستحب والوں ، کسی کی حمایت یا مخالفت نہیں کر رہی۔ میں بس ایک بات کر رہی ہوں کہ حجاب کرنا نیکی ہے ، سو چاہے آپ اسے واجب سمجھ کر کریں یا مستحب سمجھ کر۔۔۔اسے کریں ضرور اور اسے پھیلائیں بھی ضرور ۔ہمارے جھوٹ ، خیانتیں اور دھوکے ہمارے لیے جو آگ تیار کر رہے ہیں ، اس سے دور ہونے کے لیے جو کرنا پڑے کریں اور ایک آخری بات ۔۔۔۔"وہ پھر سانس لینے کو رکیں ۔ ہال میں اسی طرح مکمل خاموشی تھی ۔
"آپ حجاب کے جس بھی درجے پر ہوں،صرف اسکارف لیں یا عبایا بھی لیں یا ساتھ میں نقاب بھی کریں ، جو بھی کریں اس پر قائم ہو جائیں ۔ اس سے نیچے کبھی نہ جائیں اور پھر اس کے لیے لڑنا پڑے تو لڑیں ۔ مرنا پڑے تو مریں ، مگر اس پہ سمجھوتا کبھی نہ کریں ۔ مجھے نہیں معلوم کہ حجاب واجب ہے یا مستحب ، میں بس یہ جانتی ہوں کہ یہ اللہ کو پسند ہے تو پھر یہ مجھے بھی پسند ہونا چاہیے ۔"
وہ اسٹیج سے اتریں تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا ۔
گرے اسکارف والی اور میرون اسکارف والی دونوں خواتین متفیق انداز میں مسکراتے ہوئے سر ہلا کر ٹالی بجا رہی تھیں۔
وہ بالکل چپ خاموش سی بیٹھی تھی۔ دل و دماغ جیسے بالکل خالی ہو گئے تھے۔ جیسے ہی وہ سیاہ عبایا والی ڈاکٹر شائستہ ہمدانی دروازے کی طرف بڑھیں۔ وہ ایک جھٹکے سے اٹھی اور ان کی طرف لپکی۔
"میم" وہ تیز قدموں سے چلتے ہوئے ان کے پاس آئی۔
"یس"۔ وہ پلٹیں۔ ساتھ ہی وہ ایک ہاتھ میں اپنا فون پکڑے تیز تیز کچھ ٹائپ کر رہی تھیں۔
"وہ ۔۔۔۔۔ میں بھی۔۔۔۔۔۔ کرنا چاہتی ہوں نقاب ۔۔۔۔۔ مگر۔۔۔۔ اس کی سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیسے اپنی بات سمجھائے ۔۔۔"مگر ۔۔۔میں کیسے کروں ؟
"بہت آسان !" ڈاکٹر شائستہ نے موبائل بیگ میں ڈالا اور پھر آگے بڑھ کر اس کے اسکارف کا سامنے کو گرا دایاں تکونا پلو اٹھایا ۔ اسے پہلے بائیں گال کے ساتھ اسکارف کے ہالے میں اڑسا اور پھر کچھ حصہ دائیں گال کے اس جانب اڑسا ۔ یوں کے اس کے چہرے کو ایک نفیس سے نقاب نے ڈھانپ لیا ۔
"بس اتنی سی بات تھی ۔" مسکرا کر کندھوں کو ذرا سی جنبش سے کر وہ موبائل نکالنے کے لیے پرس کھنگالتے ہوئے وہ پلٹ گئیں۔
"اتنی سی بات تھی ۔" وہ اپنی جگہ منجمند سی کھڑی رہ گئی ۔
"بس؟اتنی سی بات تھی؟ اس کا سانس گھٹا نہ دل تنگ ہوا ، نہ ہی نگاہوں کے سامنے اندھیرا چھایا ۔سب ویسا ہی تھا بس اتنی سی بات تھی۔
اناطولیہ کے بازار میں چہل قدمی کرتے ، گوسل کی نشست سے کھڑکی سے باہر دیکھتے ، سبانجی کے کیمپس میں واپس بس سے اترتے ہر جگہ اس نے لوگوں ، کو دیواروں کو ، مناظر کو کھوجنے کی سع کی ۔ کیا کوئی فرق پڑا تھا ؟ مگر اس نے محسوس کیا سب ویسا ہی تھا ۔ اس میں ہمت نہیں تھی کہ وہ ڈاکٹر شائستہ کا پہنایا نقاب اتار سکتی،سو وہ استنبول میں اسی نقاب کے ساتھ لمحے بتاتی رہی ۔ پر کہیں کوئی گھٹن کوئی تنگی نہیں تھی ۔ انسان دنیا اپنی آنکھوں سے دیکھتا ہے ، نہ کہ ناک ، رخسار ، ٹھوڑی یا پیشانی سے ، سو ان کے ڈھکے ہونے کے باوجود منظر وہی رہتا ہے پھر کیسی پریشانی؟؟
گرے اسکارف والی اور میرون اسکارف والی دونوں خواتین متفیق انداز میں مسکراتے ہوئے سر ہلا کر ٹالی بجا رہی تھیں۔
وہ بالکل چپ خاموش سی بیٹھی تھی۔ دل و دماغ جیسے بالکل خالی ہو گئے تھے۔ جیسے ہی وہ سیاہ عبایا والی ڈاکٹر شائستہ ہمدانی دروازے کی طرف بڑھیں۔ وہ ایک جھٹکے سے اٹھی اور ان کی طرف لپکی۔
"میم" وہ تیز قدموں سے چلتے ہوئے ان کے پاس آئی۔
"یس"۔ وہ پلٹیں۔ ساتھ ہی وہ ایک ہاتھ میں اپنا فون پکڑے تیز تیز کچھ ٹائپ کر رہی تھیں۔
"وہ ۔۔۔۔۔ میں بھی۔۔۔۔۔۔ کرنا چاہتی ہوں نقاب ۔۔۔۔۔ مگر۔۔۔۔ اس کی سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیسے اپنی بات سمجھائے ۔۔۔"مگر ۔۔۔میں کیسے کروں ؟
"بہت آسان !" ڈاکٹر شائستہ نے موبائل بیگ میں ڈالا اور پھر آگے بڑھ کر اس کے اسکارف کا سامنے کو گرا دایاں تکونا پلو اٹھایا ۔ اسے پہلے بائیں گال کے ساتھ اسکارف کے ہالے میں اڑسا اور پھر کچھ حصہ دائیں گال کے اس جانب اڑسا ۔ یوں کے اس کے چہرے کو ایک نفیس سے نقاب نے ڈھانپ لیا ۔
"بس اتنی سی بات تھی ۔" مسکرا کر کندھوں کو ذرا سی جنبش سے کر وہ موبائل نکالنے کے لیے پرس کھنگالتے ہوئے وہ پلٹ گئیں۔
"اتنی سی بات تھی ۔" وہ اپنی جگہ منجمند سی کھڑی رہ گئی ۔
"بس؟اتنی سی بات تھی؟ اس کا سانس گھٹا نہ دل تنگ ہوا ، نہ ہی نگاہوں کے سامنے اندھیرا چھایا ۔سب ویسا ہی تھا بس اتنی سی بات تھی۔
اناطولیہ کے بازار میں چہل قدمی کرتے ، گوسل کی نشست سے کھڑکی سے باہر دیکھتے ، سبانجی کے کیمپس میں واپس بس سے اترتے ہر جگہ اس نے لوگوں ، کو دیواروں کو ، مناظر کو کھوجنے کی سع کی ۔ کیا کوئی فرق پڑا تھا ؟ مگر اس نے محسوس کیا سب ویسا ہی تھا ۔ اس میں ہمت نہیں تھی کہ وہ ڈاکٹر شائستہ کا پہنایا نقاب اتار سکتی،سو وہ استنبول میں اسی نقاب کے ساتھ لمحے بتاتی رہی ۔ پر کہیں کوئی گھٹن کوئی تنگی نہیں تھی ۔ انسان دنیا اپنی آنکھوں سے دیکھتا ہے ، نہ کہ ناک ، رخسار ، ٹھوڑی یا پیشانی سے ، سو ان کے ڈھکے ہونے کے باوجود منظر وہی رہتا ہے پھر کیسی پریشانی؟؟
پھر بھی اسے عجیب سی خفت ہو رہی تھی ۔ باوجود اس کے کے ہالے کا انداز ویسا ہی تھا، جیسا پہلے تھا۔ ڈورم کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اسے خسین اور معتصم اترتے دکھائی دیے ۔ حسین بس لمحہ بھر کو ٹھٹکا تھا پھر دونوں مسکرا کر سلام کرتے نیچے اتر گئے۔ اب پہلے جیسا تھا۔
"اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہہ دیں اپنی بیویوں سے اپنی بیٹیوں سے اور اہل ایمان کی عورتوں سے کہ وہ اپنے اوپر چادریں لٹکا لیا کریں تا کہ وہ پہچان لی جائیں اور وہ ستائی نہ جائیں ۔ بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔"
وہ اپنی کرسی پر بیٹھی کتاب پر جھکی ذہنی طور پر ابھی تک اسی ہال میں تھی ۔ جہاں شیشے کی دیواروں سے پرندے ٹکرا جایا کرتے تھے ۔ جب واپسی کے وقت پس منظر میں کسی نے یہ آیت چلا دی تھی تو وہ اس کے ٹرانس سے باہر ہی نہ آ سکی تھی ۔ اسے لگا وہ کبھی اس کے اثر سے نہیں نکل سکے گی ۔ لمحے بھر میں اس کی سمجھ میں آ گیا تھا لیں وہ آج تک حجاب یا نقاب کیوں نہیں پہن سکی تھی ۔ باوجود اس کے کے تایا ، اب اور روحیل بھی اسے خاص تاکید کرتے تھے۔ وہ یہ نہیں کر سکی کیونکہ انہوں نے ہمیشہ اپنی کہی ۔ کبھی اللہ کی بات سنائی ہی نہیں ۔ جبر کی طرح اپنی بات مسلط کرنی چاہی اور اکثر باپ بھائی یہی تو کرتے ہیں ۔ اپنی ہی کہتے رہتے ہیں اور پھر شکایت کرتے ہیں کہ بچیاں بات کیوں نہیں مانتی ہیں ؟ کبھی اللہ کی سنوا کر تو دیکھتے پھر علم ہوتا کہ مسلمان لڑکی چھوٹی ہو یا بڑی ، نرم ٹہنی ہو یا سخت کانچ ، دل اس کا ایک ہی ہوتا ہے ، وہ دل جو اللہ کی سن کر جھک ہی جاتا ہے پھر کسی واعظ درس یا تقریر کی ضرورت نہیں رہتی ۔
ایک آیت۔ ایک آیت زندگی بدل
دیتی ہے ۔ بس ایک آیت۔
*********
ببوک ادا کے ساحل پہ لہریں پتھروں سے سر پٹخ رہی تھیں۔ ان کا شور اس اونچے ، سفید قصر عثمانی تک سنائی دے رہا تھا۔ محل اندھیرے میں ڈوبا تھا ۔ راہداریاں تاریک تھی۔صرف دوسری منزل کی اسٹڈی میں نیم روشنی چھائی تھی۔اندر ایک مدھم سا بلب جل رہا تھا یا پھر میز پر کھلا پڑا عبدالرحمن کا لیپ ٹاپ ۔البتہ وہ اسکرین کی طرف متوجہ نہیں تھا۔ وہ ریوالونگ چیئر کی پشت پہ سر گرائے ، سوچتی نگاہوں سے چھت کو دیکھ رہا تھا۔اس کی دونوں سونے کی انگھوٹھیاں اور موٹے فریم کے گلاسز میز پہ لیپ ٹاپ کے ساتھ رکھے تھے۔
بے خیالی میں اس نے ہاتھ بڑھا کر سگریٹ کی ڈبیا اٹھائی۔ اسے دیکھا اور پھر ذرا کوفت سے واپس میز پر پھینک دیا اس اس سگریٹ نوشی کی عادت سے چھٹکارا حاصل کر لینا چاہئیے تھا اب تک۔ بلکہ اور بھی بہت چیزوں سے۔ اس نے آنکھیں بند کر لیں اور انگلیوں سے کنپٹیوں کو دھیرے دھیرے مسلے لگا ۔ اس کے سر میں کافی دیر سے درد تھا ۔ شاید بہت سوچنے کی وجہ سے اعصابی دباو۔
"اوں ہوں -" اس نے نفی میں سر جھٹکا ۔ اس کے اعصاب بہت مضبوط تھے اور وہ کبھی بھی اس قسم کے دباو سے نہیں ہار سکتا تھا۔ اس نے خود کو یقین دلایا۔ ویسے بھی سب کچھ ٹھیک ہو رہا تھا ۔ ہر شہ حسب منشا جا رہی تھی۔ جو تاش کے پتوں کا گھر اس نے بنا رکھا تھا وہ اپنے آخری مرحلے میں تھا ۔کامیابی اس کے نزدیک تھی۔ جو وہ چاہتا تھا سب ویسا ہی ہو رہا تھا ۔ مگر اب اسے زیادہ توانائی اور اختیاط کی ضرورت تھی۔ پچھلی دفعہ کھیل آخری مرحلے میں بگھڑ گیا تھا۔ ہر شہ دھپ سے اس پر آ گری تھی اور وہ بھی اس دوست کے طفیل ، " دوست" دھوکہ دے اس سے بڑھ کر تکلیف دہ شہ کوئی نہیں ہوتی۔کچھ پل کے لیے وہ اذیت ناک دن اس کی آنکھوں کے سامنے لہرائے تھے۔ اپنے قابل سے قابل دوستوں اور جاننے والوں کو چھوڑ کر ، وہ اس قابل نفرت آدمی کے پاس گیا تھا مدد کے لیے اور اس نے جو کیا وہ بہت بڑا تھا۔
عبدالرحمن نے تلخی سے سر جھٹکا ۔ اس وقت کم از کم وہ اس واقعے اور اس شخص کو یاد نہیں کرنا چاہتا تھا ۔جس نے اس کی پیٹھ پر چھرا گھونپا تھا۔ اللہ ضرور اسے موقع دے گا کہ وہ اس سے اپنا انتقام لے اور وہ کبھی وہ موقع ضائع نہیں کرے گا۔ اس نے قسم لگا رکھا تھی مگر اس وقت اسے وہ سب بھلا کر ان مواقع پر توجہ مرکوز رکھنی تھی جو اس کے سامنے تھے ۔ عبدالرحمن نے کبھی موقعوں کا انتظار نہیں کیا تھا ۔ اس نے موقعے ہمیشہ خود پیدا کیے تھے اور پھر اپنے کام نکلوائے تھے۔ اور وہ آب بھی یہی کر رہا تھا ۔
مگر اس سب سے پہلے اسے اس چھوٹے سے مسئلے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا تھا جو چار پانچ ماہ قبل اس نے خود کھڑا کیا تھا۔ گو کہ ہر چیز ویسے نہیں ہوئی تھی جیسے اس نے سوچا تھا۔ بڑی غلطی ہوئی اس سے ہاشم پر اعتبار کر کے ، مگر پھر بھی اس سب کا اختتام ویسا ہی ہو گا ۔ جیسے اس نے سوچا تھا۔ جیسا اس نے پلان کیا تھا۔ جیسے دیمت فردوس نے مشورہ دیا تھا ۔
ایک اتفاقیہ موقع اسے مزید پیدا کرنا تھا۔
اس نے میز پر رکھا اپنا فون اٹھایا اور فون بک کھولی ۔ وہ نمبرز کبھی لوگوں کے اصل نام سے محفوظ کرتا تھا۔ یہ نمبر بھی اس نے ایکسچینج اسٹوڈنٹ کے نام سے محفوظ کر رکھا تھا ۔ کچھ سوچتے ہوئے وہ اس نمبر پر میسج لکھنے لگا۔
******
چھبیس مئی سے اسبانجی میں امتحانات کا موسم چھا گیا۔ اس کھٹں موسم کو نو جون تک جاری رہنا تھا۔ تاقسم کا مجسمہ ، استقلال جدیسی کے چکر، جواہر کی شاپنگ اور پزل باکس کی پہلیاں اسے سب بھول گیا
تھا۔ ادلار میں ہونے والا نقصان تو وہ پورا کر چکی تھی۔ یہاں صرف پاس نہیں ہونا تھا بلکہ ڈسٹنکشن لینی تھی ۔ اس کا رزلٹ برا ہوا تو پاکستانی ایکسچینج اسٹوڈنٹس کی ناکامی ہو گی اور رزلٹ اچھا آیا تو پاکستانی ایکسچینج اسٹوڈنٹ کی کامیابی ہو گی۔ وہ حیا سلیمان کو بھلا کر صرف اور صرف "پاکستانی ایکسچینج اسٹوڈنٹس" رہ گئی تھی۔
اکتیس مئی کی صبح استنبول پر کسی قہر کی طرح نازل ہوئی تھی۔ وہ رات دیر تک پڑھنے کے بعد فجر کے قریب سوئی تھی کہ آج چھٹی تھی، مگر صبح ہی صبح ہالے کسی آندھی طوفان کی طرح ڈورم میں بھاگتی آئی تھی ۔
"حیا۔۔۔حیا۔۔اٹھو!" وہ ہالے کے زور زور سے پکارنے پر ہڑ بڑا کر اٹھ بیٹھی ۔
"کیا ہوا؟" نیچے اپنے بینک کی سیڑھی کے ساتھ ہالے کے حواس باختہ چہرے کو دیکھ کر اس کا دل جیسے کسی نے مٹھی میں لے لیا۔وہ لحاف پھینک کر تیزی سے نیچے اتری۔
"حیا۔۔۔۔۔" ہالے کی آنکھیں چھلکنے کو بے تاب تھیں۔ حیا نے بے اختیار اس کے ہاتھ پکڑے جو سرد ہو رہے تھے۔
"ہالے؟"
"حیا۔۔۔۔۔فریڈم فلوٹیلا ۔۔۔۔ جو غزہ جا رہا تھا ۔۔۔۔ اسے روک دیا گیا ہے ،،،اسرائیل نے اس پر اٹیک کر دیا ہے ۔۔۔ پتہ نہیں کتنے فلسطینی اور ترک مارے جا چکے ہیں ۔۔"
"اللہ۔۔!"اس نے بے اختیار دل پر ہاتھ رکھا ۔۔۔ "مگر۔۔۔وہ ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟ ان بحری جہازوں میں تو خوراک تھی، دوائیاں تھیں۔"
"وہ کہتے ہیں کہ ان میں اسلحہ تھا اور دہشت گرد بھی۔۔۔پھر انھیں پوچھنے والا کون ہے؟"
"خدایا!معتصم وغیرہ تو بہت پریشان ہوں گئے۔ ان کے تو دوست بھی تھے مسافر بردار جہاز میں۔۔۔"اسے بے اختیار یاد آیا۔
"ہمیں ان کے پاس جانا چاہیے چلو، جلدی کرو۔۔۔"
اس نے جلدی جلدی بال جوڑے میں لپٹے اور لباس بدل کر ،اسکارف لپیٹ کر اور نقاب نفاست سے سیٹ کر کے وہ ہالے کے ساتھ باہر آ گئی ۔ کامن روم کے راستے میں اس نے موبائل چیک کیا تو ادھر رات کے کسی ایک پہر ترک موبائیل نمبر سے ایک پیغام آیا ہوا تھا۔
"میرے پاس آپ کے لیے ایک سرپرائز ہے، اے آر پی۔۔"
"جہنم میں جائے اے آر پی ۔۔۔" وہ اس وقت اس پریشانی میں سے آر پی کے سرپرائز کے بارے میں کہاں سوچتی ۔
کامن روم میں پانچوں فلسطینی لڑکے چپ چاپ بیٹھے تھے ۔ میز پر لیپ ٹاپس کھلے پڑے تھے اور موبائل ہاتھوں میں لیے وہ سب اپ ڈیٹس کے منتظر تھے۔ ان کے چہرے دیکھے تو وہ افسوس کے سارے الفاظ بھول گئی۔ اس کی سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا کہے ۔ وہ اور ہالے خاموشی سے ایک کونے میں بیٹھ گئی ۔
"آئی ایم سو سوری معتصم!" اس کے کہنے پر معتصم نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا ۔ ہلکی سی پھیکی مسکراہٹ کے ساتھ سر کو جنبش دی اور دوبارہ اپنے جوتوں کو دیکھنے لگا۔ وہ اس کی تکلیف محسوس کر سکتی تھی بلکہ نہیں وہ کیسے محسوس کر سکتی تھی سوائے اس کے کے وہ خود کو ان کی جگہ پہ رکھے۔ وہ تصور کرے کے (اس نے لمحے بھر کو آنکھیں میچ کر سوچا)اگر خدانخواستہ اسلام آباد میں جنگ جاری ہو ، پورا شہر اپنے گھروں میں محصور ہو، اس کے گھر والے بیمار اور زخمی ہوں اور پھر وہ ادھر ترکی سے فلوٹیلا پر انھیں دوائیاں اور خوراک بھیجے اور وہ فلوٹیلا کراچی کے ساحل پر روک دیا جائے اور اس میں موجود کچھ لوگوں کو مار دیا جائے اور اس کے گھر والے تڑپتے رہیں ۔ (اس نے تکلیف سے آنکھیں کھولیں) اب وہ محسوس کر سکتی تھی۔جب تک اپنے ملک اور اپنے گھر پر بات نہ آئے کسی دوسرے کا درد محسوس ہی نہیں ہوتا ۔
کامن روم کا دروازہ کھول کر
ٹالی اندر داخل ہوئ-
جاری ھے

No comments: