Ads Top

Tyry Rabty Myri Her Dawa By Mahmal Noor Episode 27 || تیرے رابطے میری ہر دوا از مہمل نور قسط نمبر 27

Tyry Rabty Myri Her Dawa
 By
Mahmal Noor
تیرے رابطے میری ہر دوا
 از
 مہمل نور


  Tyry Rabty Myri Her Dawa  By Mahmal Noor تیرے رابطے میری ہر دوا  از  مہمل نور

#تیرے_رابطے_میری_ہردو
#از_مہمل_نور 
#Episode_27

ایشال اٹھ جاؤ بس کرو اور کتنا سو گی۔۔صبح کے دس بج رہے ہیں اب تک تو سب نے ناشتہ بھی کر لیا ہوگا۔۔۔
ہنی میں ابھی تو سوئی تھی۔۔۔ایشال نے کمفرٹر لیتے ہوئے کہا۔۔۔
ایشال میں بھی تمہارے ساتھ ہی سویا تھا پر اب دیکھوں تمہارے سامنے تیار ہوکر کھڑا ہوں اب تم بھی جلدی سے اٹھوں۔۔۔
ہنی مجھے ایک بات تو بتاؤں۔۔۔؟؟
ہاں پوچھوں۔۔حنان نے اسکی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا۔۔۔
تمہے شادی سے پہلے امی نے تو فون کر کے نہیں کہا کہ مجھے زیادہ سونے نا دینا۔۔۔
تمہارا دماغ تو نہیں خراب پھوپھو مجھے ایسا کیوں کہے گی۔۔۔اب زیادہ باتیں مت کرو اور اٹھ جاؤ شاباش مجھے بہت بھوک لگ رہی ہے۔۔۔
تو جاؤ تم ناشتہ کرو میں نے کب روکا ہے۔۔پر پلیز مجھے تو سونے دو۔۔۔
میں آج تمہارے بغیر روم سے نکلتا اچھا لگتا ہوں تم جانتی ہو بھائی اور بھابھی صبح نو بجے ہی ناشتے کے ٹیبل پر سب کے ساتھ بیٹھے تھے۔۔۔ہنی نے منہ بنا کر کہا۔۔۔
انکی تو ارینج میرج تھی ہماری تو لو میرج ہے ایشال فخریہ انداز میں بولی۔۔۔
یہی تو افسوس ہے۔۔۔
ہنی کی بات پر ایشال فوراً اٹھ بیٹھی۔۔۔حنان آج شادی کی پہلی صبح ہی پچھتا رہے ہوں۔۔۔کہتے ہوئے اسکی آنکھیں بھر آئی۔۔۔
ارے ارے میں مزاق کر رہا تھا پلیز رونا مت۔۔۔حنان نے اسکی آنکھیں صاف کی۔۔۔
ہنی ایسا مزاق آیندہ مت کرنا۔۔۔ورنہ میں تم سے کبھی بات نہیں کرو گی۔۔۔
ٹھیک ہے میری جان نہیں کہتا۔۔اب جلدی سے اٹھو اور پیاری سی تیار ہو کر نیچے آجاؤ۔۔۔میں جا رہا ہوں۔۔۔حنان نے محبت سے کہا۔۔
نہیں اب ہم ایک ساتھ ہی جاۓ گئے۔۔۔
اچھا پر صرف دس منٹ ہے تمہارے پاس ورنہ میں چلا جاؤ گا۔۔۔ہنی نے دھمکی دی۔۔۔
ارے پانچ منٹ ہی کافی ہے میں ابھی تیار ہو کر آئی۔۔۔کہتے ہوئے اٹھ کر چلی گئی۔۔۔
اور حنان اسکی بات ہنس دیا۔۔۔۔

***********

عدن تم اور فائزہ میری شادی پر بھی نہیں آئے اور آج بھی ہنی کے ولیمے پر آئے ہوں یہ تو غلط بات ہے نا۔۔۔حیدر نے بظاہر ناراضگی سے کہا۔۔۔
یار بس ہم رات ہی واپس آئے ہیں اور اب ادھر۔۔۔عدن نے مجبوری بتائی۔۔۔
اچھا بھائی ہماری بھابھی کو تو دیکھائے۔۔۔کہا ہے کیسی ہے۔۔۔فائزہ نے چہکتے ہوۓ کہا۔۔۔
وہ دیکھیں آپ کی طرف ہی آرہی ہیں۔۔ سامنے سے عبیر آتی ہوئی نظر آئی۔۔۔عبیر کو دیکھ کر تو فائزہ کا منہ کھولا کا کھولا رہ گیا۔۔۔
عبیر۔۔؟؟تم یہاں۔۔۔؟؟فائزہ عبیر سے ملتے ہوۓ اپنی حیرانگی نا چھپا سکی۔۔۔
ہمم۔۔۔کیسی ہو فائزہ۔۔؟؟عبیر نے نارمل انداز میں پوچھا۔۔۔
میں ٹھیک تم کیسی ہوں۔۔۔
آپ دونوں باتیں کرے ہم ذرا چلتے ہیں آجاؤ عدن ہم چلے۔۔۔کہتا ہوا حیدر عدن کو اپنے ساتھ لے گیا۔۔۔
انکے جاتے ہی فائزہ عبیر کی طرف متوجہ ہوئی۔۔۔
عبیر یہ کیسے ممکن ہے تمہاری اور حیدر بھائی کی شادی۔۔۔لیکن تم تو اس سے نفرت اور احمر سے محبت کرتی تھی پھر یہ سب کیسے۔۔۔
سب بتاتی ہو چلو میرے ساتھ۔۔۔سائیڈ میں چل کر بات کرتے ہیں یہاں کوئی سن لے گا۔۔۔
اچھا چلو۔۔۔
ہاں اب بتاؤ کیسے ہوا یہ سب۔۔۔؟؟
احمر نے مجھ سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا فائزہ۔۔اس نے میری بہت انسلٹ کی میرے کردار پر کیچڑ اچھلا۔۔۔بتاتے ہوۓ عبیر کی آنکھوں سے آنسوں روا تھے۔۔۔
میں نے تمہے کہا تھانہ ضروری نہیں ہے جو نیک دیکھے وہ حقیقت میں بھی نیک ہوں۔۔میں نے تم سے کنٹیکٹ کرنے کی بہت کوشش کی پر تمہارا نمبر بند جارہا تھا۔۔۔
ہاں کیونکہ میں نے غصے میں اپنا فون توڑ دیا تھا اسکے بعد نیو نہیں لیا۔۔۔
اور حیدر بھائی سے تمہاری شادی کیسے ہوئی تم تو انھے پسند نہیں کرتی تھی پھر۔۔۔فائزہ نے سوالیہ نظروں سے عبیر کو دیکھا۔۔۔
میں تو ابھی بھی پسند نہیں کرتی۔۔۔حیدر مشال کا کزن ہے اور انٹی ہمارے گھر آئی تھی تو انھے میں پسند آگئی۔۔۔میں نے بھی جذبات میں آ کر ہاں کر دی اور اسے دیکھا تک نہیں اگر مجھے پتا ہوتا یہ وہی حیدر ہے تمہے لگتا ہے میں اس سے شادی کرتی۔۔۔
چلو عبیر جو ہوا بہت اچھا ہوا حیدر بھائی بہت اچھے انسان ہیں۔۔۔اچھا یہ بتاؤں احیدر بھائی نے تم سے کبھی احمر کے بارے میں نہیں پوچھا۔۔۔
وہ کیوں پوچھے گا وہ کونسا میرے ریلشن کے بارے میں جانتا تھا۔۔۔عبیر نے کندھے اچکا کر کہا۔۔
عبیر حیدر بھائی تو سب کچھ جانتے ہیں پھر بھی انہوں نے تم سے نہیں پوچھا۔۔۔فائزہ کو حیرانگی ہوئی۔۔۔
اور عبیر پر یہ خبر بجلی کی طرح گری۔۔۔تمہیں کسے پتا کے وہ سب جانتا ہے۔۔۔؟؟
کیونکہ عبیر میں نے خود بتایا تھا۔۔۔اس وقت میں نہیں جانتی تھی کہ تمہاری کبھی حیدر بھائی سے شادی ہوگی۔۔۔
اور عبیر مزید کچھ کہہ ہی نہیں سکی۔۔۔

*********

چشمان اندر آیا تو عبیر رو رہی تھی۔۔۔
کیا ہوا ہے آپ رو کیوں رہی ہیں۔۔۔؟؟
عبیر نے کوئی جواب نہیں دیا اور پھر سے رونا شروع کر دیا۔۔۔
عبیر پلیز بتائے کسی نے کچھ کہا ہے کیا۔۔۔آپ ایسے کیوں رو رہی ہیں۔۔۔
چشمان پلیز مجھے معاف کر دو۔۔۔پلیز چشمان میں تمہارے آگے ہاتھ جوڑتی ہو مجھے معاف کر دو۔۔۔عبیر ہچکیوں سے رو رہی تھی۔۔۔
عبیر آپکو کیا ھوگیا ہیں کس چیز کی معافی مانگ رہی ہیں۔۔۔؟؟چشمان نے نا سمجھی سے اسے دیکھا۔۔۔
تم میرے اور احمر کے بارے میں سب جانتے تھے پھر بھی تم نے کچھ نہیں کہا۔۔۔دوماہ ہونے کے قریب ہے تم نی تو مجھ سے اس کے بارے میں پوچھا تک نہیں۔۔۔اور میں تم سے فضول میں نفرت کرتی رہی۔۔۔تم سے کبھی ٹھیک سے بات نہیں کی پر پھر بھی تم نے مجھے کچھ نہیں کہا۔۔۔چشمان مجھے آج تک اچھے بورے کی پہچان نہیں ہوئی۔۔۔میں نے تمہے ہمیشہ غلط سمجھا۔۔پلیز مجھے معاف کر دو۔۔۔
چشمان نے اسکے چہرے کو اپنے دونوں ہاتھوں میں لیا۔۔۔اب بس ایک اور آنسوں نہیں نکلے آپ کی آنکھ سے۔۔۔آپ جانتی ہیں آپ مجھے سب سے پہلے کب اچھی لگی تھی۔۔؟؟
عبیر نے نفی میں سر ہلایا۔۔۔
جب میں آپ سے پہلی بار ٹکرایا تھا۔۔۔پر مجھے آپ کا حلیہ اس وقت اچھا نہیں لگا تھا۔۔۔میں نے ہمیشہ اپنی بیوی کے روپ میں ایک سادہ سے حلیے والی لڑکی کو دیکھا تھا۔۔۔لیکن جب آپ کو پہلی بار میں نے سادہ کپڑوں میں دیکھا تھا اس پل میری خواہش جاگی تھی کہ مجھے آپ جیسی بیوی ملے۔۔۔
عبیر بس خاموشی سے اسکی باتیں سن رہی تھی۔۔۔
لیکن مجھے آپ سے محبت پتا کب ہوئی تھی۔۔۔
کب ۔۔۔نا چاہتے ہوۓ بھی عبیر پوچھ بیٹھی۔۔۔
جب مجھے پتا چلا تھا کہ آپ احمر سے محبت کرتی ہیں میں اس رات ایک پل کے لیے نہیں سو پایا تھا۔۔۔اس رات میں نے سچے دل سے دعا کی تھی کہ اللّه میرے نصیب میں آپکو لکھ دے۔۔۔اور جب نکاح کے وقت آپکا نام بولا جا رہا تھا تو مجھے یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ اللّه نے میری سن لی۔۔۔ 
اور عبیر آج چشمان کی باتیں سن کر حیران ہو رہی تھی۔۔۔چشمان کو اس سے محبت۔۔۔
کیا سوچ رہی ہیں۔۔۔؟؟چشمان نے اسے کھوئے دیکھ کر پوچھا۔۔۔
یہی کے تمہے مجھ سے محبت۔۔۔
اگر آپکو احمر سے ہو سکتی ہے تو مجھے آپ سے کیوں نہیں ہو سکتی۔۔۔
چشمان کی بات پر عبیر کی آنکھیں پھر سے بھر آئی۔۔۔
ارے میں نے تو ویسے ہی کہا تھا پلیز دوبارا رونا مت شروع کر دیجیےگا۔۔۔ویسے مجھے یہ تو بتائے آپکو آج کیسے پتا چلا کہ میں آپ کے اور احمر کے بارے میں جانتا تھا۔۔۔
فائزہ نے بتایا تھا۔۔۔عبیر نے معصومیت سے بتایا۔۔۔
اچھا۔۔۔ویسے اس میں اتنا رونے والی کیا بات تھی میں تو آپ سے کبھی یہ بات نہیں پوچھتا کیونکہ وہ آپکا پاسٹ تھا اور میرا کوئی حق نہیں بنتا کے میں آپ سے آپ کے پاسٹ بارے میں سوال کرو۔۔۔
تھنکس۔۔۔عبیر بس یہی کہہ سکی۔۔۔
ہاے اتنے پیارے ہسبنڈ کو تھنکس نہیں بلکہ اسکی تعریف کرتے ہیں۔۔۔
چشمان کی بات پر عبیر ہنس دی۔۔اور وہ یہی چاہتا تھا۔۔۔
ہنستی رہا کرے۔۔۔مجھے آپ ہنستی ہوئی دنیا کی ہر چیز سے زیادہ پیاری لگتی ہے۔۔۔چشمان نے اسکے پیشانی پر محبت کی مہر ثبت کرتے ہوئے کہا۔۔۔
چشمان کی ایک دم ایسا کرنے پر عبیر گڑ بڑا گئی۔۔۔
عبیر اٹھ کر جانے لگی تو چشمان نے اسکا ہاتھ پکڑ لیا۔۔کہا جا رہی ہیں۔۔۔؟؟
لائٹ اف کرنے آج بہت تھک گئی ہوں نیند آرہی ہے۔۔۔
سوچ لے لائٹ بند کرے گی تو آپکا ہی نقصان ہے کیونکہ آج مجھے تو نیند نہیں آنے والی۔۔۔چشمان نے معنی خیز نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔
عبیر چشمان کی بات کا مطلب سمجھ گئی تھی۔۔فوراً واپس بیٹھتے ہوئے بولی۔۔۔
میں لائٹ ان میں بھی سو جاتی ہوں۔۔۔
اور چشمان نے اسکی بات پر زور دار قہقہہ لگایا۔۔۔


No comments:

غازی از ابو شجاع ابو وقار قسط نمبر60 Ghazi by Abu Shuja Abu Waqar

Ghazi  by  Abu Shuja Abu Waqar  غازی از ابو شجاع ابو وقار  پیشکش محمد ابراہیم 60 آخری قسط نمبر  Ghazi by Abu Shuja Abu...

Powered by Blogger.