Ads Top

غازی از ابو شجاع ابو وقار قسط نمبر43 Ghazi by Abu Shuja Abu Waqar

Ghazi

 by 

Abu Shuja Abu Waqar 


غازی از ابو شجاع ابو وقار
 پیشکش محمد ابراہیم
43قسط نمبر
 Ghazi by Abu Shuja Abu Waqar 
Presented By Muhammad Ibraheim
 Episode 43
فیلڈ مارشل ایوب خان نے اپنے دور حکومت میں نیپال کا سرکاری دورہ کیا تھا تو اس کی یاد میں نیپال حکومت نے اپنے سب سے بڑے پارک کا نام ایوب پارک رکھ دیا تھا اور آج اسکی حالت یہ تھی کہ مہاجرین کی معصوم بچیاں 5 روپے کے عوض جسم فروشی کرکے اپنے گھر کا خرچہ چلانے پر مجبور تھیں ایوب پارک جسم فروشی کا اڈا بنا ہوا تھا گو میں نے ساری صورت حال دیکھ کر وہاں یہ کام بند کروا دیا تھا اور سب مہاجروں کو اپنے پاس سے گھریلو اخراجات دینے شروع کر دیئے تھے جو پیسے مجھے مستان اور یوسف پٹیل نے دیئے تھے ان کا بہترین خرچ کرنے کی جگہ یہی تھی لیکن جب میں وہاں سے واپس آ گیا تو پارک بھی وہی تھا مہاجر بھی وہی حکومت بھی وہی تھی سفیر بھی وہی تھا جنہوں نے اپنی بے حسی کی ایک مثال قائم کر دی تھی
مگر جو رقم ان دونوں نے مجھے دی تھی وہ مہاجروں کی نسبت بہت کم تھی لہذا اسی رات میں نے حاجی مستان کو کال کی اور یہاں مہاجروں کی صورت حال بتائی اور کہا کہ وہ اور یوسف خود آ کر یا اپنا نمائندہ بھیج کر ساری صورتحال کا پتہ لگوا سکتے ہیں حاجی نے پہلے تو مجھے خیریت سے نیپال پہنچنے پر مبارک دی پھر کہا رات کو وہ یوسف سے بات کر کے تمہیں بتا دے گا اگر یوسف نہ بھی مانا تو میں خود اس کار خیر میں حصہ ضرور ڈالوں گا اور کہا کہ روزانہ رات 11 بجے میں اور یوسف تمہیں کال کیا کری گے اس سے گلے دن حاجی مستان کا قابل اعتماد آدمی جس نے مجھے بھی دیکھا ہوا تھا پچاس لاکھ لے کر میرے ہوٹل پہنچ گیا اور کہا کہ 30 لاکھ حاجی کی طرف سے اور 20 لاکھ یوسف کیطرف سے اس نے صرف چاے پی اور واپس جانے کی اجازت چاہی. تو میں نے کہا کہ صبح چلا جائے مگر اس نے کہا کہ جس جہاز سے آیا ہے اسی سے اسکی واپسی کی ٹکٹ ہے اور ان دونوں نے کہا کہ مزید پیسوں کی ضرورت پڑے تو کال کر دے اب میرے پاس اتنی رقم آ گئی تھی کہ میں کھلے ہاتھوں مہاجرین کی مدد کی سکیم شروع کر سکتا تھا اور ان کو اپنے ہاتھ میں لے کر اپنے مطلب کی معلومات بھی لے سکتا تھا چنانچہ میں نے اپنے گروپ کو کہا کہ وہ ان سب مہاجرین کی فہرست تیار کریں فہرست تیار ہوئی تو اس میں کچھ مہاجر مس تھے جب میں نے ان کے متعلق پو چھا تو انہوں نے کہا کہ ایک دو دن وہ سب کو مجھ سے ملوا دیں گے اگلے روز میں سفارت خانے پہنچا تو وہاں بورڈ لکھ کر آویزاں کیا گیا تھا کہ ضرورت مند مہاجر اپنا نام پتہ اور مکمل کوائف درج کروائیں اور اس کے بعد ان کی ارجنٹ ضرورت کو پورا کیا جاے گا لوگ دھرا دھر نام لکھوا رہے تھے میرے پہنچنے پر لکھنے والوں نے منع کرنے کے باوجود مجھے اٹھ کر سلام کیا میں ایمبیسی میں داخل ہونے لگا تو سب گارڈ نے مجھے سلیوٹ کیا پی اے کے پاس گیا تو اس نے اٹھ کر مجھے خوش آمدید کہا اور ارجنٹ سفیر کو اطلاع دی سفیر نے مجھے فوری اندر بلا لیا اس کے پاس فرسٹ اور سیکنڈ سیکرٹری بیٹھے ہوئے تھے سفیر نے ان سے میرا بطور مہاجر تعارف کروایا یہ محض مجھے دکھانے کے لیے تھا گارڈ کے مار کھانے کے بعد سفیر نے انکو میرے متعلق بتا دیا تھا سفیر تو خاموش بیٹھا رہا لیکن سیکنڈ سیکرٹری جس کا اصل عہدے میں مجبوری کے تحت میں بتا نہیں سکتا بولا یہ کیا تماشا ہو رہا ہے اس روز تم نے گارڈ کو مارا اور آج مہاجروں کو امداد دینے کا اعلان کیا جا رہا ہے یہ ایمبیسی کے کاموں میں صریحاً دخل اندازی ہے میں نے جواب دیا کہ گارڈ کو تو اسکی بدتمیزی کیوجہ سے مار پڑی تھی اور جو مجھ سے بدتمیزی کرے گا اس کا بلا تخصیص یہی حشر ہو گا جہاں تک مہاجروں کو امداد دینے کا تعلق ہے تو امداد دینے والے کا کہیں نام نہی لکھا ہوا لیکن درحقیقت کچھ باثر لوگ میرے ذریعے سے انکی مدد کر رہے ہیں سیکنڈ سیکرٹری بولا کہ وہ لوگ ایمبیسی کے تھرو مہاجروں کی امداد کیوں نہیں کر رہے تو میں نے کہا کہ اسکا جواب آپ ان لوگوں سے ہی پوچھو ویسے میری معلومات کے مطابق مہاجرین کے لیے آنے والی امداد بھی سیدھا کھٹمنڈو کے بازار میں پہنچ جاتی ہے میری یہ بات سن کر دونوں سیکرٹری بولے ہم اس الزام کی پر زور ترید کرتے ہیں انکی آواز میں کبھی کبھی سفیر کی آواز بھی شامل ہو جاتی تھی ان کے خاموش ہونے کے بعد میں نے کہا کہ اب تک اس ایمبیسی میں جو بھی دھاندلیاں ہوئی ہیں میں نے ان کے ٹھوس ثبوت حاصل کر لیے ہیں سیکنڈ سیکرٹری بولا کیا تم بھول گئے ہو کہ اس وقت تم کہاں بیٹھے ہو اور کن سے بات کر رہے ہو میں نے اطمینان سے جواب دیا کہ میں پاکستانی سفارت خانے یعنی پاکستان کی سر زمین پر بیٹھا ہوا ہوں اور تم جس محکمے سے سفارش کے ذریعے سفارت خانے میں آے ہو وہ سب جانتا ہوں اور جو تم دھاندلیاں کی ہیں وہ سب جانتا ہوں اور میں نے مفصل روپوٹ بھی تیار کر لی ہے اور پہلی ڈاک میں وہ روپوٹ می پاکستان بھی بھیج رہا ہوں یہ کہہ کر میں اٹھ کھڑا ہوا اور اتنی زور سے دروازہ بند کیا کہ وہ تینوں اپنی کرسیوں سے اچھل پڑے. قارئین یہ واقعات میں اس لیے لکھ ریا ہوں تاکہ کالے چوروں کے کالے کرتوتوں کو سامنے لاسکوں بھارت میں تو مجھے دشمن ملک سے نبرد آ زما ہونا تھا مگر یہاں پر آستین میں چھپے سانپوں کو بے نقاب کرنا تھا جو صرف اپنے ذاتی مفاد کی خاطر ہر برا کام کر گزرتے تھے اور پاکستان کو بدنام کر رہے تھے 
 میرے تلخ روئیے یا سفیر کی سیاست یا پھر کسی اپنی ذاتی وجہ کی بنا پر وہ دونوں شام کو میرے ہوٹل آے میں لابی میں مہاجروں سے بات چیت کر رہا تھا ان کو بٹھا کر ان کے لیے چاے کا کہہ کر میں دوبارہ مہاجروں سے محو گفتگو ہو گیا تقریباً ایک گھنٹہ کی مہاجروں سے میٹنگ کی اس دوران وہ بار بار اپنی گھڑیوں کی طرف دیکھتے رہے مہاجروں سے فارغ ہو کر میں ان کے پاس جا بیٹھا وہ دونوں اٹھ کر ملے اور بغیر اجازت آنے کی معزرت چاہی اور اپنے سخت رویے کو بھول کر آئندہ میرے ساتھ تعاون کا وعدہ کیا میں نے کہا کہ جو روپوٹ میں نے تیار کی ہے وہ ہر حال میں پاکستان جاے گی ہاں اگر وہ اس بات کی تحقیق کر کے مجھے روپوٹ دیں کہ یو این او کے دیئے گے سامان بازار
میں کون فروخت کرتا ہے تو وہ بھی وہ روپوٹ پاکستان بجھوا دے گا انہوں نے دو دن کا ٹائم لیا دودن بعد انہوں نے دو گارڈوں کے نام دئیے اور رپورٹ بنا کر دی کہ یہ اس میں ملوث ہیں میں نے روپوٹ لی اور پڑھا اور اس. میں مزید شامل کیا کہ آگر گارڈ اس میں ملوث ہیں تو اس سے پہلے تحقیق کیوں نہیں کی گئی جبکہ سفیر کو سب پتہ ہوتا ہے کہ کہاں کہاں سے امداد آ رہی ہے کس تاریخ کو آ رہی ہے متعلقہ لوگوں کو ملی ہے یا نہیں. میرا اپنا ذاتی خیال ہے کہ اسمیں گارڈز کے ساتھ اوپر والے بھی ملے ہوئے ہیں یہ سب کی ملی بھگت ہے میرا کام تھا سچ اور روپوٹ بھیجنا وہ میں نے کر دیا اب آگے فیصلہ کرنا آپ کا کام ہے اور ساتھ میں 20 ہزار کمبلوں کا ذکر بھی کیا اور جس جس دوکان پر یہ سامان فروخت ہوتا تھا ان کی رسیدیں بھی ساتھ بجھوا دیں
 میں نے ڈاک کا مہر لگا تھیلا لیا اسمیں ڈاک رکھی تالا لگایا اور اپنے سامنے سفارت خانے کے بکس میں رکھوا کر بیٹھ گیا جب ڈاک والی گاڑی آئی اپنے سامنے ڈاک رکھوائی اور ڈاک والی گاڑی کے ڈرائیور کے ساتھ بیٹھ گیا ائیر پورٹ پہنچے اپنے سامنے ڈاک کارگو سینٹر کے حوالے کی اور جب ڈسک جمع ہو گئی تو واپس آیا اتنی احتیاط اس لیے کی کہ غیر مسلم تو غیر مسلم ہیں ان کیا گلہ ان سے تو کچھ بھی بعید ہو سکتا ہے مگر یہاں اپنے ان ہندوؤں سے بھی زیادہ دو نمبری میں آگے نظر رہے تھے اس لیے یہ ساری کارروائی اپنی نگرانی میں کی وہاں سے واپسی ہوٹل پہنچا تو مہاجروں کے ساتھ وہاں ایک علیحدہ ٹیبل پر سفارت خانہ کا وائرلیس آپریٹر بھی میرے انتظار میں بیٹھا ہوا تھا یہ وہی آپریٹر تھا جس کے متعلق خفیہ محکمے نے بتایا تھا کہ یہ بھی اپنے محکمے کا آدمی ہے اسے لے کر میں اپنے کمرے میں آ گیا کچھ دیر رسمی گفتگو کے بعد میں نے اسے اپنے محکمے کا خفیہ خط دکھایا خط دیکھنے کے بعد تو وہ پھٹ پڑا اور اس نے مجھے میرے خلاف ہونے والی اپنوں کی دو ایسی خفیہ سازش کا بتایا کہ میری آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں اس نے بتایا کہ سفیر نے ایک پیعام وزارت خارجہ کو ٹرانسمٹ کروایا ہے کہ میں سفارت خانے کے کاموں میں رخنہ اندازی کر رہا ہوں اور مہاجروں کو سفارت خانے پر حملہ کرنے اور ملازمین کو ہلاک کرنے کی پلاننگ کر رہا ہوں اس کام کے لیے میں بھارت سے بہت سارے روپے بھی لایا ہوں اور مہاجروں میں تقسیم کر کے انہیں اپنا ہمنوا بنا رہا ہوں سفیر نے سوالیہ نشان کے ساتھ یہ لکھا ہے کہ کہ کیا یہ ممکن نہیں کہ بھارت نے یہ روپیہ مجھے اسی کام کے لیے دیا ہو دوسری سازش اس نے یہ بتائی کہ سفیر نے دو جرائم پیشہ نیپالیوں کو گھر پر بلا کر کچھ ہدایات دی ہیں ہدایات کیا ہیں اس کا تو علم نہی البتہ جب آپ ڈاک والی گاڑی پر سوار ہو رہے تھے تو ان دونوں نیپالیوں نے آپکی تصاویر اتاری تھیں انہیں تصاویر اتارتے میں نے خود دیکھا تھا چونکہ آپکے متعلق مجھے محکمہ سے ہدایات مل چکی ہیں اس لیے یہ ساری کارروائی آپ کو بتانے آ گیا ہوں میں نے اسکا شکریہ ادا کیا اور ہوٹل کے پچھلے راستے سے اسے واپس بھیج دیا نیپالی جرائم پیشہ افراد کا سفیر سے ملنا اور میری تصویر اتارنا مقصد واضح تھا کہ مجھے بے خبری میں قتل کروانا چاہتے ہیں اپنی دھاندلیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے سفیر کو بس یہی ایک راستہ نظر آیا تھا بہت سوچ وچار کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ یہ ساری روپوٹ بھی محکمے کو ٹرانسمٹ کر دوں مگر ساتھ ہی ذہن میں آیا کہ ٹرانسمٹ کا ڈائریکٹ رابطہ وزارت خارجہ سے ہے اس لیے یہ بھی نہ کر سکا ڈاک کا سوچا تو ابھی ڈاک بھجنے میں بہت دن پڑے تھے خیر آخری راستہ جو نظر آیا اللہ کو دل جان سے پکارا اور اس صورت حال میں مدد کے لیے پکارا اور دل مطمئن ہونے پر ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار کر لیا مجھے یقین تھا کہ میری روپوٹس کی روشنی میں میرا محکمہ سفیر کی رپورٹ کے چیتھرے اڑا دے گا لہذا اسکے بعد میں بہت احتیاط سے رہنے لگا اور دو تین خاص ہمدرد مہاجروں کے ساتھ باہر نکلنے لگا سفارت خانے بھی جانا کم کر دیا تھا
 آئندہ چند روز میں مجھے ان مہاجروں کی لسٹ مل گئی جو مالی لحاظ سے مستحکم تھے اور ضرورت مند مہاجروں کی خاطر خواہ مدد بھی کرتے تھے بلکہ ان کے قدیم جاننے والے مہاجروں سے بھی رابطہ ہو گیا انہوں نے مجھے جو کچھ بتایا اسکا لب لباب یہ تھا کہ ان مہاجروں میں کچھ تو مشرقی پاکستان میں بھی صاحب حیثیت تھے اور اسی فراخ دلی سے دوسروں کی مدد بھی کرتے تھے 25 مارچ 71ء سے پہلے اور بعد میں خانہ جنگی کے دوران انہوں نے بہت سے بہاری اور پاکستانی مہاجروں کو اپنے پاس پناہ بھی دی تھی ان میں ایک شاہی مرزا بھی تھے جو آج کل پاکستان ڈراموں میں کام کرتے ہیں یہ اپنے ہمراہ جو کچھ بھی نیپال لا سکے وہ انہوں نے باوجود کثیر الاولاد ہونے کے ضرورت مندوں میں بانٹ دیا تھا کچھ مہاجر ایسے بھی تھے جن کے سابقہ جاننے والوں نے بتایا کہ مشرقی پاکستان میں انکی مالی حالت اچھی نہ تھی لیکن نیپال پہنچنے کے بعد وہ کھلے مکانوں میں رہنے لگے اور کھلا خرچ بھی کرنے لگے ان لوگوں نے نیپال میں اپنے اپنے ضرورت مندوں کے حلقے بنا رکھے تھے جن کے ساتھ تقریباً ہر روز محفلیں جمتی تھیں ان فارغ البال مہاجروں کی تیسری قسم وہ تھی جنہیں سابقہ مشرقی پاکستان میں ان کے بتائے ہوے ایڈریس کے مطابق کوئی بھی نہ جانتا تھا حتی کہ ان کے شہر گلی محلے والے بھی ان سے ناواقف تھے سفارت خانے سے مجھے رجسٹرڈ مہاجروں کی فہرستیں مل چکی تھیں ان کے علاوہ مہاجروں نے بھی اپنی طرف سے مکمل فہرست تیار کر رکھی تھی دونوں فہرستوں میں ان تیسری قسم کے مہاجروں کے مکمل پتے درج تھے لیکن ان کو جاننے اور پہچاننے والا کوئی نہ تھا ایک بڑی ہی عجیب بات یہ تھی کہ اس تیسری قسم کے مہاجروں کے کوئی افراد خانہ بھی نہ تھے بقول انکے کہ ان کے افراد خانہ یا تو مشرقی پاکستان میں فسادات کے دوران یا مکتی باہنی کے ہاتھوں شہید ہو گئے اور وہ بلکل اکیلے ہی نیپال پہنچے تھے مجھے سونپے گئے مشن کے مطابق میری سب سے زیادہ دلچسپی ان تیسرے قسم کے مہاجروں سے تھی اس مشن کے لیے نہ تو سفارت خانے پر بھروسہ کر سکتا تھا کیونکہ وہ توپہلے ہی غدار ہو چکے تھے بک چکے تھے اور نہ ہی کسی اور کے اوپر اندھا اعتماد کر سکتا تھا اسکا حل میں نے یہ ڈھونڈا ک ہر روز ایسے پانچ چھے مہاجروں کو ملنے اور اپنے ہمراہ ان کو ان کے شہر محلہ اور گلی میں ساتھ رہنے والوں کو ساتھ لے جانے کا پروگرام بنایا تاکہ انکی اصلیت جان سکوں پہلے روز ہم اللہ کا نام لے کر ہم ایسے ہی ایک مہاجر کے گھر گئے جس نے خود کو کھلنا میں سلیم ہوٹل سے ملی ہوئی عمارت کا رہائشی بتایا تھا میرے ساتھ کھلنا کے مدبر تین مہاجر تھے جب ہم اسکے گھر پہنچے تو اس نے بڑی رکھائی سے ہم سے بات کی اس نے تین چار کمروں پر مشتمل گھر کرایہ پر لے رکھا تھا جس کا فرشی ڈرائنگ روم خوب آراستہ تھا میں نے اپنی آمد کا سبب بتایا کہ میرے ہمراہی مہاجر مجھے سے کچھ رقم بطور قرض لینا چاہتے ہیں چونکہ آپ بھی کھلنا کے رہائشی ہیں اس لیے اگر آپ انکی تصدیق کر دیں تو میں انہیں رقم قرض دے دوں اس مہاجر کا تو مجھے دیکھتے ہی رنگ فق ہو چکا تھا لیکن اس نے خود پر قابو پاے رکھا اس نے تصدیق کرنے سے انکار کر دیا میں نے کہا کہ میں تو کھلنا کبھی بھی نہیں گیا آپ صرف اتنا بتا دیں کہ جو ایڈریس یہ بتا رہے ہیں کیا وہ درست بھی ہے کہ نہیں. ان مہاجروں کو میں نے جیسے پہلے کہا تھا کہ وہ اپنے اصلی ایڈریس نہیں بتائیں گے بلکہ نکلی بتائیں گے ایسا کرنے کے پیچھے میرا مقصد اسکی اصلیت جاننا تھا تو انہوں نے اپنے ایڈریس وغیرہ بتا دئیے جو کھلنا کے نہیں تھے
جاری ہے

Next Episode



No comments:

غازی از ابو شجاع ابو وقار قسط نمبر60 Ghazi by Abu Shuja Abu Waqar

Ghazi  by  Abu Shuja Abu Waqar  غازی از ابو شجاع ابو وقار  پیشکش محمد ابراہیم 60 آخری قسط نمبر  Ghazi by Abu Shuja Abu...

Powered by Blogger.