Ads Top

غازی از ابو شجاع ابو وقار قسط نمبر42 Ghazi by Abu Shuja Abu Waqar

Ghazi

 by 

Abu Shuja Abu Waqar 


غازی از ابو شجاع ابو وقار
 پیشکش محمد ابراہیم
42 قسط نمبر
 Ghazi by Abu Shuja Abu Waqar 
Presented By Muhammad Ibraheim
 Episode 42
جب ہم سفیر کے گھر پہنچے تو ڈرائینگ روم میں سفیر کی بیگم اور دو جوان ان میریج بیٹیاں بیٹھی ہوئی تھیں ہمارے وہاں پہنچنے پر سفیر نے ان کا تعارف کروایا اور انہوں نے میرے کیے گئے مشنوں کے بارے میں پوچھا تو میں نے کہا کہ تھکا ہوا ہوں پھر کبھی بتاؤں گا سفیر نے گھر سے کال کر کے میرے لیے ہوٹل میں کمرہ بک کروایا اور مجھے اپنی گاڑی میں ہوٹل چھوڑنے چل دیا میرا کمرہ جس ہوٹل میں بک کیا گیا تھا اس کا نام اناپورنا تھا کھٹمنڈو میں اس وقت کے ٹاپ ہوٹلز میں یہ بھی شامل تھا سفیر نے بتایا کہ ہوٹل کے تمام اخراجات میڈیسن کے تمام اخراجات اور دیگر تمام اخراجات سفارت خانہ برداشت کرے گا آپکو بھی ان اخراجات کے علاوہ 5 ہزار ماہانہ یا پھر 1000 روپے پر ویک ملا کریں گے کھٹمنڈو میں جو مشن مجھے ملا تھا سفیر مجھے اس کے متعلق صرف بریف کرے گا باقی سب کچھ میں اپنی مرضی سے کروں گا سفیر نے آخر میں بتایا کہ مشن سے متعلقہ تمام روپوٹس ایک علیحدہ تھیلے میں مجھے سفارتی ڈاک کے ہمراہ پاکستان بھیجنی ہو گی انہوں نے بتایا کہ ایسے چار تھیلوں کے تالوں کی چابیاں ایک سر بمہر پیکٹ میں ایمبیسی پہنچ چکی ہیں اور احکام کے مطابق کل یہ سر بمہر پیکٹ میرے حوالے کر دیئے جائیں گے
 سفیر صاحب مجھے ہوٹل پہنچا کر چلے گئے سیکنڈ فلور پر میرے لیے کمرہ ریزور تھا ریسیپشن پر میں انٹری کرنے لگا تو تو انٹری کارڈ میں کراے کے کمرے میں کمرے کا کرایہ اور اسکی ادائیگی بذمہ پاکستانی سفارت خانہ درج تھی یہ پہلی غلطی تھی جو سفیر صاحب نے میرے بارے میں کی میں نیپال میں ایک سویلین پاکستانی مہاجر کی حیثیت سے داخل ہوا تھا میں اپنی مالی حیثیت کے حساب سے کسی مہنگے یا سستے ہوٹل میں ٹھہرتا تو کرایہ مجھے اپنی جیب سے ادا کرنا پڑتا تھا یا پھر کسی گیسٹ ہاؤس یا کراے کے کمرے میں رہتا تو بھی کرایہ مجھے خود ہی ادا کرنا پڑتا تھا پاکستانی سفارت خانے کا تحریری ثبوت نیپال میں میری حیثیت کو مشکوک بنانے کے لیے کافی تھا میں نے وہ کارڈ پھاڑ دیا اور دوسرا کارڈ لے کر 5ہزار کرایہ بھر کر کمرے میں آ گیا دوسرے دن 11 بجے میں سفارت خانے گیا تو وہاں حشر کا سماں تھا چار پانچ سو پاکستانی مہاجر سفارت خانے کے اندر باہر سڑکوں پر پاکستانی سفارت خانے کی بے حسی کے قصیدے پڑھ رہے تھے میں مختلف گروپوں کے پاس ٹھہرتا ہوا سفارت خانے میں داخل ہونے لگا تو وہاں موجود گارڈ نے مجھے زور سے دھکا دیتے ہوئے انتہائی کرختگی سے کہا کہ کس باپ سے ملنا ہے گارڈ کا میرے ساتھ اس رویہ سے میں نے اندازہ لگا لیا کہ یہاں پاکستانی مہاجروں کے ساتھ کیا برتاؤ کیا جاتا ہے میں دوبارہ گیٹ پر گیا اور زور سے ایک ٹھوکر گارڈ کی ناف پر ماری وہ چیخ مار کر دوہرا ہو گیا باقی دونوں گارڈ اور وہاں کھڑے باقی مہاجر لوگ میرے اس رویے پر حیران رہ گئے
 گارڈ کی بدتمیزی پر اسے ٹھنڈا پرتے دیکھ وہاں موجود سب مہاجر میرے گرد جمع ہو گئے ایسے لگتا تھا کہ جیسے میں نے ان سب کے ارمان پورے کر دیئے ہوں ایک کی پٹائی ہوتی دیکھ باقی دونوں گارڈ خاموش کھڑے رہے میں سیدھا اندر گیا اور پی اے کو ایک پرچی پر کچھ لکھ کر دیا تو وہ پڑھ کر میری طرف دیکھنے لگا میں نے سختی سے کہا کہ کوئی ڈاؤٹ ہے تو اس نے میرے سخت روئیے کو دیکھ کر کہا نہیں سر وہ پرچی لے کر اندر گیا اور فوراً باہر آ کر کہنے لگا سر جائیں آپکو سفیر صاحب بلا رہے ہیں میرا چہرہ غصے سے لال تھا بعد میں پتہ چلا کہ پی اے سب سے بڑا وہاں فرعون بنا ہوا تھا
اندر پہنچا تو سفیر بڑے تپاک سے ملا اس نے میری خیریت دریافت کی لیکن میں نے کوئی جواب نہ دیا میرے اسکے آفس میں جانے سے پہلے اسے گارڈ والی خبر پہنچ چکی تھی آج سفارت خانے میں میرا پہلا دن تھا اس لیے میں نے کوشش کی کہ کوئی جھگڑا مول نہ لوں کافی پینے کے بعد سفیر نے مجھے چابیوں کا سر بمہر پیکٹ مجھے دیا. اور اس کے ساتھ لاکھ کی لگی مہروں والا لفافہ بھی تھامیں نے مہروں کی تسلی کر کے وصولی رسید پر دستخط کر دیئے سفیر لفافے میں خط پر لکھے مندرجات جاننے کا خواہش مند تھا اور میں نے لفافہ جیب میں رکھ لیا اور پوچھا آپ نے یہ کیا غضب کر دیا جو ہوٹل میں کراے اور دوسرے بلوں پر ادائیگی کے لیے سفارت خانے کی مہر ثبت کر دی آپکو تو اچھی طرح معلوم ہے کہ میں یہاں سویلین کی حیثیت سے آیا ہوں پھر بلا ایمبیسی کومیرے اخراجات کا تحریری ثبوت دینے کی کیا ضرورت ہے میں نے وہ کارڈ پھاڑ دیا اور نیا کارڈ لے کر 5 ہزار بھر کر ادا کر دیا ہے آپ نے بلاسوچے سمجھے جو کر دیا تھا وہ سفارت خانے اور میرے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتا تھا سفیر تو اپنی حماقت کا انجام سوچ کر ہی گھبرا گیا تھا اور بولا واقعی مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی تھی اس نے کہا کہ آپ ایسے کیجئے کہ ہوٹل میں 20 ہزار ایڈوانس جمع کروا دیں اور 5 ہزار اپنے خرچے کے لیے رکھ لیں یہ کہہ کر اس نے اکاؤنٹنٹ کو کہا کہ 15 ہزار روپے اور سادہ ووچر لے کر آ جاے اکاؤنٹنٹ نے 15 ہزار روپے مجھے دیئے اور 25 ہزار کا ووچر بھر کر سفیر سے کہنے لگا سر کیا نام لکھوں اس سے پہلے کہ سفیر جواب دیتا میں نے کہا کہ سسپنس اںڈر کوڈ کیٹ آئیز لکھ دیں سفیر نے نہ سمجھتے ہوئے بھی کہا ہاں لکھ دو اکاؤنٹنٹ نے ووچر بھر کر پہلے سفیر کو پھر مجھے دستخط کے لیے دیا میں نے اپنی نام کے سپیلنگ الٹے لکھے تھوڑی دیر بعد میں نے جانے کی اجازت چاہی اور پوچھا کہ کونسا اہم مشن سونپا گیا ہے سفیر نے کیا کہ میرے سر بمہر لفافے کے ساتھ ایک خط میرے لیے بھی تھا جسمیں لکھا تھا کہ مشن کی تفصیلات لفافے میں بند ہیں اور میں آپ کے ساتھ پورا تعاون کروں تاکہ مشن ادھورا نہ رہے میں اٹھ گیا اور جانے لگا تو سفیر میرے ساتھ اٹھ کھڑا ہوا اور کہنے لگا کہ لنچ ٹائم ہو گیا ہے آپ میرے ساتھ لنچ کریں اس دوران میں آپکو یہاں کے تفصیلی مکمل حالات بھی بتا دوں گا لنچ کے بعد میں دفتر نہیں آؤں گا گھر پر بیٹھ کر بات کریں گے وہ مجھے اپنی گاڑی میں لے جانا چاہتا تھا لیکن میں نے کہا کہ آپ کے ساتھ گاڑی میں مجھے بیٹھا دیکھ کر یہ لوگ کچھ بھی سمجھ سکتے ہیں اور میں یہاں رفیوجی ہوں لہذا میں رفیوجی کے روپ میں ہی رہنا چاہتا ہوں آپ جائیں میں پیدل آ جاتا ہوں سفیر اپنی گاڑی. میں چلا گیا تو میں بھی باہر نکل آیا باہر نکلتے ہی وہاں کھڑے لوگوں نے مجھے گھیر کر ان کی بے حسی کی باتیں سنانا شروع کر دیں تو میں نے ان کو حوصلہ دیا اور کہا کہ میں بھی آپ لوگوں کی طرح ہی ہوں بس سفیر صاحب میرے آبائی گاؤں کے رہنے والے ہیں اس لیے رجسٹریشن ہو گئ ساری کمزوری آپ لوگوں کی ہے تھوڑی ہمت دکھائیں یہ سب سیدھے ہو جائیں گے وہاں سے نکل کر. میں سفیر کے گھر چلا گیا کھانا حسب معمول پرتکلف تھا کھانا کھانے کے بعد ہم لوگ ڈرائنگ روم میں آ گئے جہاں پر سفیر نے بتایا کہ یو این او کی مہاجرین کے لیے مقرر کردہ افغان ائیر ایک تو چھوٹی ہے دوسرے ان کے انڈیا کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں اس لیے یہ ائیر لائن ہمیں بہت ذلیل کرواتی ہے سفارت خانے میں مہاجرین کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے اور ہم اپنے محدود وسائل کی بنا پر مہاجرین کی امیدوں پر پورے نہی اتر رہے جسکیوجہ سے یہ حالت ہے ائیر لائن آتی بھی بہت کم ہے اور آتی ہے تو فل لوڈ لے کر نہیں جاتی خیر اس نے مزید تفصیلات بھی بتائیں اس کے بعد اس نے لفافہ کھولنے کا کہا چاروناچار میں نے لفافہ کھولا تو اس میں انگلش کے چند ورڈ لکھے ہوئے تھے کہ ہم آپکو نیپال میں خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ تم اپنی ٹریننگ نہیں بھولے ہو گے میں نے کاغذ سفیر کے ہاتھ میں دے دیا وہ بھی پڑھ کر حیران ہوا کہ اس لفافے میں ایسی کوئی خاص بات تو نظر آ رہی جو اسکو چارلاکھ کی مہریں لگا کر بھیجا گیا تھا میں تو پڑھتے ہی مطلب سمجھ گیا تھا میں نے سفیر سے کاغذ لیا اس کو تہہ کر کے جیب میں رکھ لیا اور اس سے اجازت لے کر ہوٹل چلا آیا کمرے میں پہنچ کر میں نے ہیٹر پر اس کاغذ کو ہیٹ دی تو اس میں الفاظ ابھرنا شروع ہو گئے اس خط میں مجھے ہدایت کی گئی تھی کہ سفارت خانے کی کارکردگی کی مکمل چھان بین کروں اور مفصل روپوٹ بھیجوں
 دوسرا یہ کہ جو وہاں نیپال میں پاکستانی مہاجر ہیں انکی چھان بین کروں کیونکہ ان میں بھارتی ایجنٹ ہیں پہلے بھی کھیپ میں بھارتی ایجنٹ پاکستان میں بطور مہاجر جا چکے ہیں جو وہاں پر جا کر تخریبی کاروائیاں کر رہے ہیں بہت سے پکڑے بھی گئے ہیں جو مشکوک لگیں انکی مکمل تفصیلی رپورٹ بنا کر انکو اور انکی تفصیل کو پاکستان بھیجوں آگے محکمہ خود ان کو دیکھ لے گا تیسرا بھارت میں مقیم بنگلہ دیشی جنگ کے دوران اور ان سے پہلے جو ان کے رشتہ دار ہجرت کر کے بھارت میں ان کے پاس آئے ہیں یا جو بہت پہلے آ چکے ہیں بھارتی انٹیلیجنس انکی تحقیق کر کے انکو تنگ کر رہی ہے کہ وہ رشتہ دار جو ہجرت کر کے ان کے پاس آے ہیں وہ غیر قانونی طور پر ہیں لہذا انکو پکڑ کر جیل میں بند کیا جائے گا بچنے کی صرف ایک صورت ہے کہ جو ہجرت کر کے آے ہیں ان کو ہم پاکستان بھجوا دیتے ہیں اور وہ وہاں جا کر پاکستان کے خلاف ہمارے لیے کام کریں ورنہ ان کے رشتہ داروں کو قید میں ڈال دیا جاے گا وہ مجبوری کے تحت یہ کام کرنے پر مجبور ہیں لہذا ان سب کی ان مہاجرین میں شامل ہو کر چھان بین کرو اور جو ایسے لوگ ہیں انکی مکمل رپورٹ بھیجو اگلے روز میں پھر سفارت خانے گیا اور ان
میں گھومنے پھرنے لگا پھر میں نے چند پڑھے لکھے لوگوں کو چنا اور انہیں شام کو ہوٹل میں ملنے کا کہا اور کہا کہ مل صلاح مشورہ کر کے کوئی بہتری کی راہ نکالیں گے میں نے ان سب کو پھر بتایا کہ میں بھی آپکی طرح مصیبت کا مارا ہوں شام 5 بجے میں ہوٹل کی لابی میں آیا تو ان چنے ہوئے لوگوں کے علاوہ تیس چالیس مہاجر وہاں کھڑے تھے میں نے ان سے پوچھا تو وہ بولے کہ منع کرنے کے باوجود یہ لوگ آپ سے ملنے چلے آئے ہیں سخت سردی سے ٹھٹھرتے میلے کچیلے کپڑوں میں ملبوس لوگوں کو ہوٹل والے لابی میں بھی نہ گھسنے دیتے تھے جو لوگ ذرا بہتر پوزیشن میں تھے وہ لابی میں بیٹھے تھے میں نے ان سے پوچھا کہ کیا کوئی ایسا ہوٹل ہے جس میں یہ سب بیٹھ سکیں تو انہوں نے کہا کہ ایک سکھ کا ہوٹل شیر پنجاب ہوٹل کے نام سے ہے میں نے کہا کہ تم سب کو لے کر وہاں چلو میں تھوڑی دیر بعد وہاں آتا ہوں وہ سب کو لے کر چل دیئے میں نے بھی رکشہ لیا اور ان کے پچھے چل دیا ہوٹل پر تقریباً ہم سب ایک ساتھ ہی پہنچے بہت کھلا دیسی ہوٹل تھا بیٹھنے کے لیے جگہ بھی وافر تھی میں نے سب کو بیٹھنے کا کہا اور سکھ کے پاس جا کر اسے پنجابی میں پوچھا سردار جی کی حال نے میرے پنجابی بولنے پر سکھ اٹھ کھڑا ہوا اور گلے لگ کر بولا آج تے شیر پنجاب وج پنجاب دا شیر آیا اے
میں نے کہا کہ سردار جی ایناں ساریاں نو چاہ تے کیک کھواؤ میں سمجھا کہ یہ بے تکلفی صرف پنجابی بولنے کی وجہ سے وہ تو پنجابی بولنے کے لیے ترسا ہوا تھا اس نے اپنے سارے کام کرن والوں کو ساری ٹیبل کرسیاں صاف کرنے اور مہمانوں کو چاے کیک پیش کرنے کا حکم دیا میں نے بتایا کہ میں مشرقی پاکستان سے ہوں اور وہاں سے کچھ عرصہ بھارت میں چھپ چھپ کر رہتا رہا اور اب ہجرت کر کے بڑی مشکل سے نیپال پہنچا ہوں سردار جی مسکراتے اور بولے باؤ جی ساڈے کولوں کوئی گل نہ چھپاؤ میں کچھ عرصہ جالندھر وچ رہ کر آیا ہوں اتھے ایک اخبار ہتھ لگا جدے آتے تواڈی فوٹو چھپی ہوئی سی آکھو تے اخبار کڈ کے لاؤں میں اسکی بات سن کر حیران ہوا اس نے کہا کہ تساں پنجابیاں دا نام روشن کر دیتا اے میں نے کہا سردار جی ہولی بولو تے نالے چپ کر جاؤ میں دشمناں وچ پھسیا ہویاں واں
سردار جی خوشی نال بے حال ہو رہا سی تے انے آکھیا اے گل میری تک روے گی تے تواڈے دشمن لئی میرے کول کرپان اے میں اودا سر لا دواں گا سردار جی نوں بڑی مشکل وچ ٹھنڈا کر کے اودی گدی تے بٹھایا اس کے بعد سردار مجھے اپنے کچن میں لے گیا اور وہاں مرغیوں کے ڈربے رکھے ہوئے تھے اس نے ایک صحت مند مرغا نکالا اور مجھے چھڑی پکراتے ہوئے بولا اسکو اپنے ہاتھ سے ذبح کرو میں نے اسے ذبح کیا تو اس نے کہا کہ اب میں یہ آپ کے لیے روسٹ کروں گا آپکی مرضی ہو یہاں بیٹھ کر کھا لیں مرضی ہو تو ساتھ لے جائیں پورے نیپال میں اسلامی طریقے سے ذبح کی ہوئی کسی بھی چیز کا گوشت نہیں ملتا اس لیے یہ آپ سے ذبح کروائی ہے پھر میں کچن سے ساتھی مہاجروں کے پاس آ ک کر بیٹھ گیا اور چاے پینے لگا میں نے جن مہاجروں کو آنا پورنا ہوٹل میں بلایا تھا انہوں نے کہا کہ ہم میں بہت سے مہاجر ایسے ہیں جن کو کافی عرصہ سے چاے کا ایک گھونٹ پینے کو نہیں ملا پاکستان ایمبیسی سے ان کو 30 روپے فی کنبہ ماہوار ملتے ہیں یہ رقم یو این او کی مقرر کردا ہے کنبہ دو افراد پر مشتمل ہو یا دس سب کو 30 روپے ہی ملتے ہیں نیپال کے حکمران شاہ بریندرانے اپنی سالگرہ پر جو مہاجروں کے لیے 20 ہزار کمبل دیئے تھے وہ ایمبیسی والوں نےبازار میں بیچ دیئے تھے جو یو این او کی طرف سے دودھ کے ڈبے کپڑے ادویات دیئے جاتے ہیں وہ بھی سیدھا بازار میں جاتے ہیں ان باتوں پر یقین نہ کرتے ہوئے میں اگلے دو تین روز خود ان کے ساتھ جا کر بازار میں ان چیزوں کا پتہ لگایا اور جو الزام انہوں نے لگایا تھا وہ 100 فیصد درست تھا یہ اس حکومت کے نمائندوں کا کارنامہ تھا جن کی وجہ سے پاکستان دولخت ہوا تھا اور روٹی کپڑا اور مکان کے انتخابی نعرے کے باعث قائم ہوئی تھی چاے کے بعد میں نے ان سب مہاجروں کو 100 روپیہ دیا جسکیوجہ سے ان کے چہرے کھل اٹھے اور میں نے کہا کہ اب ان کیمشکل کے دن ختم ہو گے ہیں بہت جلد سب کے پرابلمز حل ہو جائیں گے میں ان سب مہاجروں سے تو مل نہیں سکتا تھا لہزا میں نے ان میں سے 10 ایسے پڑھے لکھے اور قابل اعتماد اشخاص کا انتخاب کیا اور انہیں کہا کہ ہر روز شام 5 سے 6 بجے کے درمیان میرے ہوٹل میں مجھ سے رابطہ کریں اور مہاجروں کی مسکلات بتائیں یہ سب لکھنے کا میرا مقصد اپنی بڑائی بیان کرنا نہیں مقصد صرف یہ ہے دکھی انسانوں کی خدمت کرنا تھاآپ بھی دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دیکھیں وہ سکون ملے گا کہ آپ ہر چیز کو بھول جائیں گے
 جاری ہے

Next Episode



No comments:

غازی از ابو شجاع ابو وقار قسط نمبر60 Ghazi by Abu Shuja Abu Waqar

Ghazi  by  Abu Shuja Abu Waqar  غازی از ابو شجاع ابو وقار  پیشکش محمد ابراہیم 60 آخری قسط نمبر  Ghazi by Abu Shuja Abu...

Powered by Blogger.