Ads Top

Tyry Rabty Myri Her Dawa By Mahmal Noor Episode 01 || تیرے رابطے میری ہر دوا از مہمل نور قسط نمبر 01

Tyry Rabty Myri Her Dawa
 By
Mahmal Noor
تیرے رابطے میری ہر دوا
 از
 مہمل نور


  Tyry Rabty Myri Her Dawa  By Mahmal Noor تیرے رابطے میری ہر دوا  از  مہمل نور

#تیرے_رابطے_میری_ہردوا 
#از_مہمل_نور 
#episode_1
بوا میرا ناشتہ لے بھی آئے۔۔کہ کچن میں ہی سو گئی ہیں ۔۔۔؟؟ صبح ہی صبح اسکا غصہ عروج پر تھا ۔۔۔
جی جی چھوٹی بی بی لے آئی ہوں ۔۔۔بشیرا تیز رفتاری سے اسکا من پسند ناشتہ رکھ رہی تھی ۔۔۔
نہیں کرنا مجھے اب ناشتہ دیر ہو رہی ہیں ۔۔۔کہتی ہو چلی گئی ۔۔۔
اور بشیرا بیچاری بی جی بی کہتی رہ گئی ۔۔۔
کچھ دیر بعد ثمرہ بیگم اپنے کمرے سے نکلی ۔۔۔جو اس وقت بھی نائٹی پہنے ہوۓ تھی ۔۔۔
بشیرا۔۔۔
جی بیگم صاحبہ ۔۔۔؟؟بشیرا دونوں ہاتھ باندھے ادب سے ثمرہ کے سامنے کھڑی تھی ۔۔۔
عبیر ناشتہ کر کے گئی ہے ۔۔۔انکے لہجے میں بہت ہی روکھاپن تھا ۔۔
نہیں بیگم صاحبہ ۔۔۔وہ کہہ رہی تھی میں لیٹ ہو رہی ہو ۔۔۔
تم اسے روز ناشتہ لیٹ دیتی ہو تو وہ کیسے کر کے جاۓ گی ۔۔۔ثمرہ دھاڑتے ہوۓ بولی ۔۔۔
بشیرا خوف سے دو قدم پیچھے ہوئی ۔۔۔
نہ۔۔۔نہیں بیگم صاحبہ بی بی آج جلدی چلی گئیں ۔۔۔اسکی آواز با مشکل ہی نکل رہی تھی۔۔۔
پر آیندہ میری بیٹی اگر ناشتہ نہیں کر کے گئی تو یاد رکھنا تمہارا اس گھر میں آخری دن ہوگا ۔۔۔۔اب جاؤ یہاں سے اور میرے لیے جوس لاؤ ۔۔حکم صادر کئے اپنے کمرے میں چلی گئی ۔۔۔
اور بشیرا بس اپنے رخسار پے آئے آنسوں صاف کرتی رہ گئی ۔۔۔۔

*********

ماما بابا آپ لوگوں سے میں ہزار بار کہہ چکا ہوں۔۔ مجھے نیو کار لے دے ۔۔پر آپ لوگ میری بات نہیں مانتے۔۔۔ہر بات آپ اپنے بڑے بیٹے کی ہی مانتے ہیں۔۔ اور کبھی کبھی تو مجھے لگتا ہے صرف آپ کے وہی بیٹے ہیں میں تو کچھ نہیں لگتا۔۔۔حنان آج بہت چیخ رہا تھا ۔۔۔
ہنی کیا بات ہے کیوں اتنا غصہ کر رہے ہوں ۔۔۔جلال صاحب نے محبت سے پوچھا ۔۔۔
بابا میں آج بھی یونی سے لیٹ ہوگیا ہوں ۔۔میرا اتنا امپورٹنٹ لیکچر مس ہوا ہے ۔۔بھائی کی وجہ سے ۔۔۔ 
ابھی تک تیار نہیں ہوا ۔۔۔؟؟فریحہ بیگم نے پوچھا ۔۔۔
ماما آپ تیار کی بات کرتی ہیں۔۔ وہ جناب تو ابھی اٹھے ہی نہیں ۔۔۔
اچھا تم روکو میں دیکھتی ہو۔۔۔۔وہ ڈائینگ ٹیبل سے اٹھتی ہوئی بولی ۔۔۔
کوئی ضرورت نہیں ہے دیکھنے کی میں جارہاہو۔۔۔
پر بیٹا تم کیسے جاؤ گے ۔۔۔؟؟جلال صاحب نے فکر مندی سے پوچھا ۔۔۔
بابا لوکل بس پر چلا جاؤ گا پر میں بھائی کا اور انتظار نہیں کرو گا کہتے ہوئے چلا گیا ۔۔۔
جلال صاحب فریحہ بیگم کی طرف متوجہ ہوۓ جو اسکے کمرے میں جانے لگی تھی ۔۔۔
آپ اسے سمجھاتی کیوں نہیں ہیں بڑا بھائی جب ایسا ہوگا تو چھوٹے پے کیا اثر ہوگا ۔۔۔۔یہ تو شکر ہے حنان ذمہ دار ہے وہ اس پے نہیں گیا ۔۔۔اور اب میں یہی سوچ رہا ہو اسے کل نیوکار لے دو ۔۔۔
ہمارا بڑا بیٹا بگڑا نہیں ہے بس تھوڑا لاپرواہ ضرور ہے اور وقت کے ساتھ وہ بھی ٹھیک ہوجائے گا آپ فکر مت کریں ۔۔۔۔۔
اچھا چلو میں بھی نکلتا ہو آفس کے لیے ۔۔اور اسے کہنا یونی سے آج اسکی چھٹی نہ ہو ۔۔۔
جی اچھا ۔۔۔

*********
فریحہ بیگم کمرے میں داخل ہوئی تو پورا کمرا روشن تھا ۔۔۔
چشمان بیٹا اٹھ بھی جاؤ ۔۔۔دیکھو تمہاری وجہ سے ہنی آج پھر لیٹ ہوگیا اور آج تو میرا بچہ لوکل میں دھکے کھائے گا۔۔صرف تمہاری اس نیند کی وجہ سے ۔۔۔۔
انکی بلند آواز پر چشمان کی آنکھ کھلی۔۔۔فون میں ٹائم دیکھا تو دس بجا رہے تھے ۔۔۔ٹائم دیکھ کر وہ فوراً اٹھ بیٹھا ۔۔۔
ماما آپ مجھے پہلے اٹھا دیتی ۔۔۔چشمان منہ بنا کر بولا ۔۔۔
تمہے ہنی دس بار جگانے آیا ہے پر مجال ہے جو تم اٹھ جاؤ ۔۔۔تمہاری عمر کے لڑکے ساری ساری رات فون میں لگے رہتے ہیں ۔۔اسلیے لیٹ ہوجاتے ہیں یہ بات تو سمجھ میں آجاتی ہے۔۔۔ پر تم اتنی جلدی سو جاتے ہوپھر بھی نہیں اٹھتے ۔۔۔مجھے تو ڈر ہے کہی تم نشہ واشہ تو نہیں کرتے ۔۔۔؟؟فریحہ نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا ۔۔۔
اور فریحہ بات پر چشمان نے ایک جان دار قہقہہ لگایا ۔۔۔ماما آپ کو میں ایسا لگتا ہو ۔۔۔آپکو تو خوش ہونا چاہئے کہ میں ٹائم سے سو جاتا ہو ۔۔۔چشمان فخریاانداز میں بولا ۔۔۔
یہ اچھی بات ہے پر جلدی سو کر لیٹ اٹھنا یہ کہا کا اصول ہے ۔۔۔
اچھا ماما اب اتنی بھی لیٹ نہیں اٹھا چلے آپ جلدی سے چاۓ بنا دے میں تیار ہوجاؤ ۔۔بیڈ سے اٹھتے ہوۓ بولا ۔۔۔
ایک تمہاری نیند اور ایک یہ چاۓ اس سے میں بہت تنگ ہو چشمان ۔۔۔وہ مصنوئی ناراضگی سے بولی۔۔۔
چشمان فریحہ کے قریب بیٹھ گیا ۔۔۔اور انکے ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر بولا ۔۔۔ماما پلیز اب اپنا موڈ مت خراب کرے آپ ایسے ناراض ہوگی تو میرا سارا دن بورا گزرے گا ۔۔۔اور ابھی آپ کے اس لاڈلے کو بھی منانا ہے ۔۔۔
چلو اب زیادہ مکھن مت لگاؤ اور تیار ہو جاؤں ۔۔میں ناشتہ بناتی ہو ۔۔۔
ماما پلیز یونی سے کھالوگا۔۔مجھے بس آپ چاۓ بنا دے پلیز ۔۔۔اور سر پر پیار کرتا ہوا واش روم میں چلا گیا ۔۔۔

*********

ہاے ہنی۔۔۔؟؟
پہلی بات میرا نام حنان ہے ۔۔ہنی صرف مجھے میرے گھر والے کہتے ہیں۔۔۔اب آگے بولے ۔۔وہ سپاٹ لہجے میں بولا ۔۔۔
ایک تو تم دونوں بھائیوں کی بھی سمجھ نہیں آتی ۔۔۔وہ کہتا ہے مجھے حیدر کہو چشمان مجھے صرف میرے گھر والے کہتے ہیں۔۔ اور ایک تم ہو جو کہتے ہو مجھے حنان کہو ۔۔۔سارہ چڑ کر بولی ۔۔۔
تمہے کوئی کام ہے ۔۔؟؟حنان نے ناگواری سے پوچھا ۔۔۔
ہاں بس یہی پوچھنا تھا کہ حیدر آج تمہارے ساتھ نہیں آیا ۔۔۔؟؟
وو میرے ساتھ نہیں بلکہ میں انکے ساتھ نہیں آیا ۔۔۔مجھے کلاس سے دیر ہو رہی ہیں ۔۔۔
کتنے عجیب ہے دونوں بھائی ۔۔۔ایک جو سب سے کتنی محبت سے بات کرتا ہے اور ایک یہ ہے سڑیل کہی کا ۔۔حنان کو جاتے دیکھ کر سارا بڑبڑائی ۔۔

***********
کیسی ہیں چچی ۔۔۔؟؟
ٹھیک ہو بیٹا۔۔تم کیسے ہو ۔۔؟؟رائمہ بیگم نے اسکا حال پوچھا ۔۔۔
میں بھی ٹھیک ہو چچی۔۔۔کونین نے محبت سے جواب دیا ۔۔۔
گھر میں سب کیسے ہیں۔۔ ثمرہ اور عبیر ٹھیک ہےنہ ۔۔؟؟
جی سب ٹھیک ہیں ۔۔۔میں آپکو کچھ پیسے دینے آیا تھا ۔۔۔کونین نے لفافہ انکو دیتے ہوئے کہا ۔۔۔
کونین بیٹا۔۔تم کیوں دیتے ہو پیسے ہمیں نہیں چاہیے ۔۔۔اگر ثمرہ کو پتا چلا تو وہ مجھے کتنی باتیں سنائے گی اور اب مجھ میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ اسکی باتیں سنو ۔۔۔وہ اداسی سے بول رہی تھی ۔۔۔۔
جب سامنے سے مشال اس کے لیے چاۓ لا تے دیکھی۔۔۔۔
اور کونین صرف اسی کو دیکھ رہا تھا۔۔۔جس نے سادہ شلوار قمیض پہن رکھی تھی اور سرپر سلیکے سے دوپٹہ لیا ہوا تھا ۔۔۔
آپ کی چاۓ ۔۔مشال اسکے سامنے چاۓ کرتے ہوئے بولی ۔۔۔
مشال کی آواز پر وہ چونکہ ۔۔۔اور چاۓ اسکے نازک ہاتھوں سے پکڑی ۔۔۔
پھر چچی کی طرف متوجہ ہوا۔۔۔چچی آپ فکر مت کرے موم کو کچھ پتا نہیں چلے گا میں ہونہ ۔۔۔اور ویسے بھی یہ تو آپکا حق ہے بلکہ میں تو شرمندہ ہو کے آپکا حق آپکو سہی سے ادا نہیں کر رہا ۔۔۔
نہیں بیٹا تم جتنی رقم دیتے ہو اس میں ہمارا آرام سے مہینہ گزر جاتا ہے بلکہ کچھ پیسے بچ بھی جاتے ہیں ۔۔۔
چچی اب آپ مجھے شرمندہ کررہی ہیں ۔۔۔
میں تمہے شرمندہ ہرگز نہیں کر رہی میں سچ کہہ رہی ہو ۔۔بس اب تم اپنی امانت کو جلدی سے اپنے گھر لے جاؤ ۔۔
جی چچی آپ فکر نہ کرے میں ایک دو دن میں موم سے بات کرو گا ۔۔۔اور پھر ہم جلد ہی شادی کی تاریخ رکھنے آئے گئے ۔۔۔کونین مشال کو دیکھتے ہوئے بولا ۔۔ مشال نے اسکی نظریں خود پے محسوس کرتے ہوئے جھوکا لی ۔۔۔
اللّه کرے ایسا ہی ہو ۔۔۔رائمہ نے اداسی سے کہا کیونکہ وہ ثمرہ کی طبعیت سے واقف تھی ۔۔۔
اچھا اب میں چلتا ہو دیر ہو رہی ہیں۔۔۔اور یہ کچھ کپڑے میں لایا تھا آپ لوگوں کے لیے۔۔۔
بیٹا اسکی کیا ضرورت تھی ۔۔۔۔
چچی میں اپنی خوشی سے لایا ہو۔۔چلے ٹھیک ہیں ۔۔آپ اپنا خیال رکھیے گا میں جلددوبارا چکر لگاؤ گا ۔۔۔
اللّه حافظ ۔۔
Continue....

No comments:

غازی از ابو شجاع ابو وقار قسط نمبر60 Ghazi by Abu Shuja Abu Waqar

Ghazi  by  Abu Shuja Abu Waqar  غازی از ابو شجاع ابو وقار  پیشکش محمد ابراہیم 60 آخری قسط نمبر  Ghazi by Abu Shuja Abu...

Powered by Blogger.